صحائف
۳ نِیفی ۱۹


باب ۱۹

بارہ شاگِرد لوگوں کی خِدمت گُزاری کرتے ہیں اور رُوحُ القُدس کے لیے دُعا کرتے ہیں—شاگِرد بپتِسما لیتے اور رُوحُ القُدس پاتے ہیں اور فرِشتوں کا خِدمت کرنا—یِسُوع جِن الفاظ میں دُعا کرتا ہے اُنھیں لِکھا نہیں جا سکتا—وہ اِن نیفیوں کے نہایت پخُتہ اِیمان کی تصدیق کرتا ہے—قریباً ۳۴ سالِ خُداوند۔

۱ اور اب اَیسا ہُوا کہ جب یِسُوع آسمان پر چلا گیا، تو بِھیڑ اپنے اپنے راستے چل دی، اور ہر آدمی نے اپنی بیوی اور اپنے بچّوں کو ساتھ لِیا اور اپنے اپنے گھر کو لوٹا۔

۲ اور اندھیرا چھانے سے پہلے پہلے، فوری طور پر یہ خبر لوگوں میں پھیل گئی، کہ بھِیڑ نے یِسُوع کو دیکھا تھا، اور کہ اُس نے اُن کی خِدمت گُزاری کی تھی، اور مزید یہ کہ کل بھی بھِیڑ پر اپنے آپ کو ظاہر کرے گا۔

۳ ہاں، اور رات بھر میں یِسُوع کی بابت یہ خبر دُور تک پھیلا دی گئی؛ اور اُنھوں نے لوگوں کے درمیان میں اِس قدر خبر پھیلائی کہ، ہاں، بُہت بڑی تعداد جِنھوں نے اُس رات بڑی محنت کی تاکہ وہ کل اُس جگہ پر موجُود ہوں، جہاں یِسُوع اپنے آپ کو بھِیڑ پر ظاہر کرے گا۔

۴ اور اَیسا ہُوا کہ اگلے دن جب بھِیڑ جمع ہُوئی، تو دیکھو، نِیفی اور اُس کا بھائی جِس کو اُس نے مُردوں میں سے زِندہ کِیا تھا، جِس کا نام تِیمُتِھیُس تھا، اور اُس کا بیٹا بھی جِس کا نام یُوناہ تھا، اور متُونی بھِی، اور متُونیہا، اُس کا بھائی اور قُمن اور قُمنونہی، اور یرمیاہ، اور شمنُون، اور یُوناہ، اور صدقیاہ، اور یسعیاہ—اب یہ اُن شاگِردوں کے نام تھے جِنھیں یِسُوع نے چُنا تھا—اور اَیسا ہُوا کہ وہ آگے بڑھے اور بھِیڑ کے درمیان میں کھڑے ہو گئے۔

۵ اور دیکھو، بھِیڑ اِتنی زیادہ تھی کہ اُنھوں نے اُن کو اَلگ اَلگ بارہ گروہوں میں کر دِیا۔

۶ اور بارہ نے بھِیڑ کو تعلِیم دی؛ اور دیکھو، اُنھوں نے بھِیڑ کو زِمین پر گُھٹنے ٹیکنے، اور یِسُوع کے نام پر باپ سے دُعا کرنے کے لِیے کہا۔

۷ اور شاگِردوں نے بھی باپ سے یِسُوع کے نام پر دُعا مانگی۔ اور اَیسا ہُوا کہ وہ اُٹھے اور لوگوں کے واسطے خِدمت گُزاری کو انجام دِیا۔

۸ اور جب وہ اُنھی باتوں کی تعلِیم دے چُکے جو یِسُوع نے فرمائیں تھیں—یِسُوع کی فرمائی ہُوئی باتوں سے بالکل مُتفرق نہ تھی—دیکھو، اُنھوں نے پھر گُھٹنے ٹیکے اور یِسُوع کے نام پر باپ سے دُعا مانگی۔

۹ اور اُنھوں نے اُس چِیز کے لیے جِس کی اُنھیں سب سے زیادہ آرزُو تھی دُعا مانگی، اور اُن کی آرزُو تھی کہ اُنھیں رُوحُ القُدس عطا کِیا جائے۔

۱۰ اور جب وہ اِس طرح دُعا مانگ چُکے تو وہ پانی کے کنارے پر گئے اور بھِیڑ اُن کے پیچھے پیچھے آئی۔

۱۱ اور اَیسا ہُوا کہ نِیفی پانی میں گیا اور بپتِسما لِیا۔

۱۲ اور پھر وہ پانی سے باہر نِکلا اور بپتِسما دینے لگا اور اُس نے اُن سب کو بپتِسما دِیا جِنھیں یِسُوع نے چُنا تھا۔

۱۳ اور اَیسا ہُوا کہ جب وہ سب بپتِسما لے چُکے اور پانی سے باہر نِکل آئے تو رُوحُ القُدس اُن پر نازِل ہُوا اور وہ رُوحُ القُدس اور آگ سے معمُور ہو گئے۔

۱۴ اور دیکھو، وہ یُوں تھے جَیسے آگ نے اُنھیں گھیرا ہُوا تھا؛ اور یہ آسمان سے نازِل ہُوئی اور بھِیڑ نے اِس کو دیکھا اور گواہی دِی اور فرِشتے آسمان سے اُترے اور اُن کی خِدمت کرنے لگے۔

۱۵ اور اَیسا ہُوا کہ جب فرِشتے شاگردوں کی خِدمت گُزاری کر رہے تھے، تو دیکھو، یِسُوع آیا اور اُن کے بِیچ میں کھڑا ہُوا اور اُن کی خِدمت گُزاری کرنے لگا۔

۱۶ اور اَیسا ہُوا کہ وہ بھِیڑ سے ہم کلام ہُوا، اور اُنھیں حُکم دِیا کہ وہ دوبارہ زمِین پر گُھٹنے ٹیکیں، اور یہ کہ اُس کے شاگِرد بھی زمِین پر گُھٹنے ٹیکیں۔

۱۷ اور اَیسا ہُوا جب سب نے زمِین پر گُھٹنے ٹیک لِیے اور اُس نے اپنے شاگردوں سے کہا کہ وہ دُعا مانگیں۔

۱۸ اور دیکھو وہ دُعا مانگنے لگے؛ اور اُنھوں نے یِسُوع کو اپنا خُداوند اور اپنا خُدا پُکار کر دُعا مانگی۔

۱۹ اور اَیسا ہُوا کہ یِسُوع اُن کے درمیان میں سے نِکل کر آگے بڑھا، اور اُن سے تھوڑی دُور گیا اور زمِین پر سجدہ ریز ہُوا اور اُس نے فرمایا:

۲۰ اَے باپ میں تیرا شُکر کرتا ہُوں کہ تُو نے اِن کو رُوحُ القُدس عطا کِیا ہے جِنھیں مَیں نے چُنا ہے؛ اور یہ مُجھ پر اُن کے اِیمان کی بدولت ہے کہ مَیں نے اُنھیں دُنیا میں سے چُن لِیا ہے۔

۲۱ اَے باپ مَیں تجُھ سے دُعا کرتا ہُوں کہ اُن سب کو رُوحُ القُدس عطا کر جو اِن کے کلام پر اِیمان لاتے ہیں۔

۲۲ اَے باپ تُو نے اُنھیں رُوحُ القُدس بخشا ہے کیوں کہ وہ مُجھ پر اِیمان لائے ہیں اور تُو دیکھتا ہے کہ وہ مُجھ پر اِیمان لائے ہیں کیوں کہ تُو اُن کی سُنتا ہے اور وہ مُجھ سے دُعا مانگتے ہیں؛ اور وہ مُجھ سے دُعا مانگتے ہیں کیوں کہ مَیں اُن کے ساتھ ہُوں۔

۲۳ اور اب اَے باپ مَیں اُن کے لِیے تُجھ سے دُعا کرتا ہُوں، اور اُن سب کے لِیے بھی جو اُن کے کلام پر اِیمان لائیں گے، تاکہ وہ مُجھ پر اِیمان لائیں تاکہ مَیں اِن میں ہُوں جِس طرح باپ تُو مُجھ میں ہے، تاکہ ہم ایک ہوں۔

۲۴ اور اَیسا ہُوا کہ جب یِسُوع، باپ سے یُوں دُعا کر چُکا تو وہ اپنے شاگِردوں کے پاس آیا، اور دیکھو، وہ ابھی تک بغیر رُکے اُس سے مُسلسل دُعا کر رہے تھے؛ اور اُنھوں نے بک بک نہ کی تھی، پَس اُنھیں عطا کر دِیا گیا تھا کہ اُنھیں کیسے دُعا مانگنی ہے، اور وہ اُمِّید سے بھر گئے تھے۔

۲۵ اور اَیسا ہُوا کہ جب اُنھوں نے اُس سے دُعا مانگی تو یِسُوع نے اُنھیں برکت دی؛ اور اُس کو اُن پر بڑا پیار آیا، اور اُس کے چہرے کا نُور اُن پر چمکا، اور دیکھو وہ یِسُوع کی صُورت اور اُس کے پوشاک کی مانِند سفید ہو گئے؛ اور دیکھو اُن کی سفیدی تمام سفیدی سے بڑھ گئی، ہاں، یعنی دُنیا میں کوئی شَے اَیسی سفید نہ ہو سکتی تھی جو اُن کی سفیدی سے بڑھ کر تھی۔

۲۶ اور یِسُوع نے اُن سے کہا: دُعا کرتے رہنا؛ اور اُنھوں نے دُعا کرنا ترک نہ کِیا۔

۲۷ اور پھر وہ اُن کی طرف سے مُڑا، اور تھوڑی دُور آگے گیا اور زمِین پر سجدہ ریز ہُوا؛ اور اُس نے باپ سے دوبارہ دُعا مانگی، کہا:

۲۸ اَے باپ، مَیں تیرا شُکر کرتا ہُوں کہ جِنھیں مَیں نے چُنا تُو نے اُنھیں اُن کے اِیمان کے سبب سے پاک کِیا ہے، اور مَیں اُن کے لِیے دُعا کرتا ہُوں، اور اُن کے لِیے بھی جو اُن کے کلام پر اِیمان لائیں گے، تاکہ وہ مُجھ میں اُن کے کلام پر اِیمان کے سبب سے پاک کِیے جائیں، جِس طرح وہ مُجھ میں پاک کیے گئے ہیں۔

۲۹ اَے باپ، مَیں دُنیا کے لِیے درخواست نہیں کرتا، بلکہ اُن کے لِیے جِنھیں تُو نے دُنیا میں سے مُجھے دِیا ہے، اُن کے اِیمان کی بدولت، تاکہ وہ مُجھ میں پاک ہوں، تاکہ مَیں اُن میں ہُوں، جِس طرح اَے باپ، تُو مُجھ میں ہے، تاکہ ہم ایک ہوں، تاکہ مَیں اُن میں جلال پاؤں۔

۳۰ اور جب یِسُوع یہ باتیں کر چُکا تو وہ پھر اپنے شاگِردوں کے پاس آیا؛ اور دیکھو وہ ثابت قدمی، اور بڑی مُستَعِدی کے ساتھ، اُس سے، دُعا مانگ رہے تھے؛ اور اُسے اُن پر پھِر پیار آیا؛ اور دیکھو وہ یِسُوع کی مانِند سفید ہو گئے تھے۔

۳۱ اور اَیسا ہُوا کہ وہ پھر تھوڑا آگے بڑھا اور باپ سے دُعا مانگی۔

۳۲ اور نہ کوئی زبان وہ باتیں بول سکتی ہے جِس میں اُس نے دُعا مانگی، نہ کوئی اِنسان اُن باتوں کو لِکھ سکتا ہے جِن کی اُس نے دُعا مانگی۔

۳۳ اور بھِیڑ نے سُنِیں اور گواہی دی؛ اور اُن کے دِل کھولے گئے اور اُنھوں نے اُن باتوں کو جو اُس نے دُعا میں فرمائیں، اپنے اپنے دِل میں فہم پایا۔

۳۴ بہرحال، بڑی جلِیل اُلقدر اور نِرالی تھیں وہ باتیں جو اُس نے دُعا میں فرمائیں چُناں چہ نہ کوئی اِنسان اُنھیں لِکھ سکتا ہے، نہ کوئی اُنھیں بول سکتا ہے۔

۳۵ اور اَیسا ہُوا کہ جب یِسُوع اپنی دُعا مُکمل کر چُکا تو دوبارہ شاگِردوں کے پاس آیا اور اُن سے فرمایا: اِتنا بڑا اِیمان تو مَیں نے کسی یہُودی میں کبھی نہیں دیکھا؛ پَس مَیں نے اُن کی بے اعتقادی کے سبب سے اُن میں بڑے بڑے مُعجزے ظاہر نہ کِیے۔

۳۶ مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، کہ نہ اُن میں سے کسی نے اتنے بڑے بڑے کام دیکھے ہیں جتنے بڑے بڑے تُم نے دیکھے ہیں؛ نہ اُن میں سے کسی نے اِتنی جلِیل اُلقدر باتیں سُنی ہیں جتنی تُم نے سُنی ہیں۔