مجلسِ عامہ
وہ اپنی کِرنوں میں شِفا لیے جی اُٹھا: ہم فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل کر سکتے ہیں
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۲


وہ اپنی کِرنوں میں شِفا لیے جی اُٹھا:

ہم فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل کر سکتے ہیں

یِسُوع نے اِس دُنیا کی بدسلوکیوں پر غالِب آ کر آپ کو نہ صرف زِندہ رہنے، بلکہ ایک دِن، اُس کے وسیلے سے، غالِب آنے اور حتیٰ کہ فتح پانے کی قُدرت بخشی ہے۔

مارن،میں بزرگ ہالینڈ ہوں، اور چیزیں مشکل ہونے والی ہیں۔

ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل ہوتا ہے

ہم سب ایسی کہانیوں میں دلچسپی رکھتے ہیں جن میں لوگ اپنی جان بچانے کے قابل ہوتے ہیں۔ ہم تباہ شُدہ کشتیوں کے سوار محققین اور عام لوگوں کی کہانیاں یکساں سُنتے ہیں جو تمام تر انوکھے اور خلافِ توقع حالات میں ممکنہ طور پر خُود کو بچانے میں کامیاب ہوئے، اور ہم اپنے آپ سے پوچھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ، ”آیا مَیں بھی ایسا کر سکتا تھا؟“

مَیں فوراً برطانوی محقق ارنسٹ شیکلٹن اور اُس کے بحری جہاز ایچ ایم ایس Endurance کے عملے کے بارے میں سوچتا ہوں، جو انٹارکٹک کی برفیلے طوفان میں تباہ ہو گیا تھا اور پھر ایک اجاڑ برفیلی سطح پر تقریباً دو سال تک پھنسا رہا تھا۔ شیکلٹن کی غیر معمولی قیادت اور ناقابل تسخیر عزم نے سخت ترین حالات کے باوجود اپنے جوانوں کی جان بچائی۔

پھر مَیں آپولو ۱۳ کے عملے کے بارے میں سوچتا ہوں جو چاند پر پرواز کے لیے تیزی سے خلا میں اڑان بھر رہے تھے! مگر ایک آکسیجن ٹینک کے پھٹنے سے تباہی مچ گئی، اور مشن کو ملتوی کرنا پڑا۔ آکسیجن کی کمی کے باعث، خلائی جہاز کا عملہ اور زمین پر موجود لوگوں کا گروہ جو خلائی جہاز کی پرواز کو سیدھی سمت میں رواں یا قابو کرنے کا ذمہ دار تھا اُنھوں نے بڑی ہوشیاری سے تینوں خلا بازوں کو بحفاظت زمین پر پہنچایا۔

پھر مَیں جنگ کا شکار ہونے والے، کیمپوں میں قید، یا پناہ گزین بننے والے افراد اور خاندانوں کی حیرت انگیز بقا کے بارے میں حیران ہوتا ہوں، جو بہادری اور دلیری سے ساتھی مظلوموں کے لیے اُمید کی شمع کو جلائے رکھتے ہیں، جو ظلم و بربریت کا سامنا بھلائی کے ساتھ کرتے ہیں، اور جو کسی نہ کسی طرح سے دُوسروں کو صرف ایک دِن مزید برداشت کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

کیا آپ یا مَیں اِن متشدّد حالات میں سے کسی ایک میں اپنا بچاؤ کر پاتے؟

ممکن ہے کہ آپ میں سے کچھ، تاہم، زِندہ بچ جانے والوں کے واقعات پر غور کریں اور آپ کی جان چلا اُٹھے کہ آپ بدسلوکی، غفلت، ڈرانے دھمکانے، گھریلو تشدد، یا اِس قسم کی کسی بھی تکلیف کا شکار ہونے کے ناطے ابھی ذاتی بقا کی کہانی جی رہے ہیں۔ آپ ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے اپنی انتہائی سخت کوشش کا تجربہ کر رہے ہیں جو کسی تباہ شُدہ بحری جہاز یا کسی اُمید افزا مشن کو اچانک ملتوی کرنے جیسی محسوس ہوتی ہے۔ کیا آپ کبھی بچائے جائیں گے؛ کیا آپ اپنی بقا کی کہانی کا انجام دیکھ پائیں گے؟

اِس کا جواب ہے، جی ہاں۔ آپ بچ سکتے ہیں۔ درحقیقت آپ کو پہلے سے ہی چھڑا لیا گیا ہے؛ آپ پہلے ہی بچا لیے گئے ہیں—اُس ذات کے وسیلے سے جِس نے وہ اَذِیت سہی جِس میں اب آپ مبتلا ہیں اور وہ دکھ برداشت کیا جو اب آپ برداشت کر رہے ہیں۔۱ یِسُوع نے اِس دُنیا کی بدسلوکیوں پر غالِب آ کر۲ آپ کو نہ صرف زِندہ رہنے بلکہ ایک دِن، اُس کے وسیلے سے، غالِب آنے اور حتیٰ کہ فتح پانے—مکمل طور پر درد، بدحالی، اَذِیت سے بالاتر ہونے اور اِطمینان پانے کی قُدرت بخشی ہے۔

پولُس رسُول سوال کرتا ہے:

”کَون ہم کو مسِیح کی محبّت سے جُدا کرے گا؟ مُصِیبت، یا تنگی، یا ظُلم، یا کال، یا ننگا پن، یا خطرہ، یا تلوار؟ …

”مگر، اِن سب حالتوں میں اُس کے وسِیلہ سے جِس نے ہم سے مُحبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غَلبہ حاصِل ہوتا ہے۔“۳

معہُود اِسرائیل سے کیے گئے وعدے

آپ کو یاد ہوگا جب صدر رسل ایم نیلسن نے جنرل کانفرنس میں درج ذیل دعوت نامہ جاری کیا۔ اُس نے کہا: ”جب آپ اپنے صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں، … ، تو مَیں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہُوں کہ اُن سب باتوں کی فہرست بنائیں جن کا خُداوند نے وعدہ کیا ہے کہ وہ معہُود اِسرائیل کے لیے کرے گا۔ مُجھے لگتا ہے کہ آپ ششدر رہ جائیں گے!“۴

مَیں اُن وعدوں میں سے صرف چند کا ذکر کروں گا جن کو ہمارے خاندان نے قوی اور تشفّی بخش پایا۔ تصوّر کریں کہ خُداوند آپ کو یہ اِلفاظ بول رہا ہے—آپ جو سخت حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں—کیونکہ یہ آپ کے لیے ہیں:

ڈرو مت ۔۵

مَیں تیرے دُکھوں کو جانتا ہُوں، اور میں تُجھے چُھڑانے آیا ہوں۔۶

مَیں تُجھے ہرگز نہیں چھوڑوں گا۔۷

میرا نام تُجھ پر ہے، اور میرے فرِشتوں کی نگہبانی تُجھ پر ہے۔۸

میں تیرے درمیان میں عجِیب و غرِیب کا کروں گا۔۹

میرے ساتھ چل؛ مُجھ سے سیکھ، اور تُو مُجھ مَیں تسلّی پائے گا۔۱۰

مَیں تیرے درمیان میں ہُوں۔۱۱

تُومیرا ہے۔۱۲

اُن کے لیے جو سخت حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں

اُن یقین دہانیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، مَیں براہ راست اُن سے مخاطب ہونا چاہتا ہوں جو محسوس کرتے ہیں کہ دُوسروں کی ظالمانہ حرکتوں سے پہنچنے والے صدمے کی وجہ سے اُن کی اپنی بقا کی کہانی میں فرار کا کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔ اگر آپ کی بقا کی کہانی ایسی ہے تو ہم آپ کے ساتھ روتے ہیں۔ دردمندانہ جذبات کے حامل ہوتے ہوئے ہم چاہتے ہیں کہ آپ اُلجھن، شرمندگی، اور خوف پر غالب آئیں، اورہماری آرزو ہے کہ آپ، یِسُوع مسِیح کے وسیلے سے، فتح پائیں۔

مظلوم ہونے سے مقابلہ کرنے والے سے فتح یاب ہونے تک

اگر آپ نے کسی قسم کی بدسلوکی، تشدد، یا جبر کا تجربہ کیا ہے، تو آپ کو یہ خیال ہراساں کر سکتا ہے کہ یہ واقعات کسی نہ کسی طرح سے آپ کی غلطی کی وجہ سے رُونما ہوئے اور آپ اِس شرمندگی اور احساسِ جرم کو برداشت کرنے کے مستحق ہیں جو آپ محسوس کرتے ہیں۔ آپ ایسے خیالات کے حامل ہو سکتے ہیں جیسا کہ:

  • مَیں اِسے روک سکتا تھا۔

  • خُدا اب سے مُجھے پیار نہیں کرتا۔

  • کوئی مُجھ سے پیار نہیں کرے گا۔

  • میرے زخم کبھی بھر نہیں سکتے۔

  • نجات دہندہ کا کفّارہ دُوسروں پر لاگو ہوتا ہے مگر مُجھ پر نہیں۔

یہ غلط خیالات اور احساسات خاندان، دوستوں، رہنماؤں، یا پیشہ ور افراد سے مدد حاصل کرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں، اور اِسی لیے اپنی جدوجہد میں آپ تنہا رہ جاتے ہیں۔ یا بھروسا مند لوگوں سے مدد مانگنے کے بعد بھی، آپ شرمندگی اور حتیٰ کہ خود سے نفرت کے خیالات سے نبردآزما ہیں۔ اِن واقعات کا اثر کئی سالوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔ آپ اُمید کرتے ہیں کہ ایک دِن آپ بہتر محسوس کریں گے، لیکن کسی سبب سے وہ دِن ابھی نہیں آیا۔

بدسلوکی آپ کی غلطی نہیں تھی، نہ ہے، اور نہ ہی کبھی ہو گی، چاہے زیادتی کرنے والے یا کسی اور نے اِس کے برعکس کچھ بھی جواز پیش کیا ہو۔ اگر آپ ظلم، بدکاری، یا کسی قسم کی حرام کاری کا شکار ہوئے ہیں، تو آپ کو توبہ کرنے کی ضرورت نہیں؛ آپ ذمہ دار نہیں ہیں۔

کسی اور نے جو بھی آپ کے ساتھ کیا ہے، اُس کی وجہ سے بحیثیت اِنسان، یا خُدا کی بیٹی یا بیٹے کی حیثیت سے، آپ کم اہل یا کم قابلِ قدر یا کم پیارے نہیں ہیں۔

خُدا نے نہ تو اب، اور نہ ہی کبھی، آپ کو حقیر جانا ہے۔ آپ کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے، وہ آپ سے شرمندہ یا آپ سے مایوس نہیں ہے۔ آپ نے ابھی تک دریافت نہیں کیا کہ وہ آپ سے کِس قدر پیار کرتا ہے۔ اور آپ اِسے اُس وقت دریافت کریں گے جب آپ اُس کے وعدوں پر بھروسا کرتے ہیں اور جب آپ اِس بات پر یقین کرنا سیکھتے ہیں جب وہ کہتا ہے کہ آپ ”[اُس کی] نگاہ میں بیش قیمت ہیں۔“۱۳

آپ کی ذات کی عکاسی آپ کے ساتھ پیش آنے والے بھیانک واقعات نہیں کرتے ہیں۔ پُرجلال سچائی کے تحت، خُدا کے بیٹے یا بیٹی کے طور پر اپنے اَبَدی وجود کی شناخت سے، آپ کے خالق کی کامل، لامحدود مُحبّت اور اچھا کرنے اور مکمل شفا پانے کی دعوت سے، آپ کی توضیح کی جاتی ہیں۔

اگرچہ یہ ناممکن لگتا ہے، ناممکن محسوس ہوتا ہے، شفا یِسُوع مسِیح کے کفّارے کی مُخلصی دینے والی قُدرت کے مُعجزے سے حاصل ہو سکتی ہے، وہ جو ”اپنی کِرنوں میں شِفا“ لیے جی اُٹھا۔۱۴

ہمارا رحیم نجات دہندہ، جو تاریکی اور بدی پر غالب آیا، تمام غلط کاریوں کو درست کرنے کی قُدرت رکھتا ہے، جو دُوسروں کے ہاتھوں ظلم سہنے والوں کے لیے زِندگی بخش سچّائی ہے۔۱۵

براہِ کرم جانیں کہ نجات دہندہ سب چِیزوں سے پست ہوا، حتیٰ کہ آپ کے ساتھ جو کچھ بھی ہوا ہے۔ اور اُس کے باعِث، وہ ہو بہو جانتا ہے کہ حقیقی دہشت اور شرمندگی کیسی محسوس ہوتی ہے اور لاوارث پن اور شکستگی کا احساس کیسا ہوتا ہے۔۱۶ اپنی کفّارہ بخش تکلیف کی گہرائیوں سے، وہ آپ کوایسی اُمید دِلاتا ہے جو آپ کے خیال میں ہمیشہ کے لیے کھو گئی تھی، ایسی مضبوطی بخشتا ہے جس کے آپ کبھی بھی حامل نہیں ہو سکتے، اور ایسی شفا جس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے کہ وہ ممکن ہے۔

خُداوند اور اُس کے نبیوں کی طرف سے بدسلوکی کی واضح طور پر مذمت کی گئی ہے

کسی بھی گھر، کسی بھی ملک، یا کسی بھی ثقافت میں کسی قسم کی —جسمانی، جنسی، جذباتی، یا زبانی — بدسلوکی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ کوئی بھی بیوی، بچّہ، یا خاوند ایسا کچھ نہیں کر سکتا یا کہہ سکتا جو اُنھیں مار کھانے کا ”مستحق“ بنائے۔ کوئی بھی، کسی بھی ملک یا ثقافت میں، کبھی بھی کسی دُوسرے اِختیار والے یا اپنے سے بڑے اور طاقتور شخص سے جارحیت یا تشدد کا ”تقاضا“ نہیں کرتا ہے۔

وہ جو بدسلوکی کرتے ہیں اور اپنے رنجیدہ گُناہ کو چھپانے کے خواہاں ہوتے ہیں وہ کچھ وقت کے لیے تو اُس برے عمل کی سزا یا تنقید سے بچ پاتے ہیں۔ لیکن خُداوند، جو سب پر نظر کرتا ہے، وہ تمام کاموں اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانتا ہے۔۱۷ وہ انصاف کا خُدا ہے، اور اُس کے الہٰی اِنصاف کے مطابق سب کی عدالت کی جائے گی۔۱۸

مُعجزانہ طور پر، خُداوند حقیقی توبہ کرنے والے کے لیے رحم کا خُدا بھی ہے۔ بدسلوکی کرنے والے—بشمول اُن کے جو کبھی خُود زیادتی کا شکار ہوئے تھے—جو اعتراف کرتے، اپنے گُناہوں کو ترک کرتے، اور نقصان کی بھر پائی اور تلافی کے لیے وہ سب کچھ کرتے ہیں جو اُن کے اختیار میں ہوتا ہے، وہ سب مسِیح کے کفّارے کے مُعجزے کے وسیلے سے مُعافی تک رسائی پاتے ہیں۔

جن لوگوں پر بدسلوکی کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے، جنھوں نے اُن سنگین جھوٹے الزامات کے درد کا تجربہ کیا ہے اور جنھیں غیر منصفانہ سزا دی گئی ہے۔ وہ بھی اُن دُکھوں کے سبب جو نجات دہندہ نے اُن کے لیے سہے اور اُس علم کے باعث برکت پاتے ہیں کہ بالآخر سچائی ہی غالب آئے گی۔

لیکن ایسے بدسلوکی کے مرتکب جنھیں اپنے کیے پر کوئی ندامت نہ ہوگی اور نہ ہی وہ توبہ کریں گے وہ اپنے گھناؤنے جرائم کا حساب دینے کے لیے خُداوند کے حضور کھڑے ہوں گے۔

خُداوند نے بذاتِ خُود بڑے واضح طور پر کسی بھی قسم کی بدسلوکی کی مذمت کی ہے: ”لیکِن جو کوئی اِن چھوٹوں میں سے کِسی کو ٹھوکر کھِلاتا ہے … ، اُس کے لِئے یہ بہُتر ہے کہ بڑی چکّی کا پاٹ اُس کے گلے میں لٹکایا جائے اور وہ گہرے سَمَندَر میں ڈُبو دِیا جائے۔“۱۹

اختتام

شدید زخم کھانے والے میرے عزیز دوستو—اور اِس معاملے میں، جس نے بھی زِندگی کی ناانصافیوں کو برداشت کیا ہے—آپ ایک نیا آغاز اور ایک نئی شروعات کر سکتے ہیں۔ گتسمنی میں اور کلوری پر، یِسُوع نے ”آپ کے، اور میرے … سارے دکھ اور مُصیبیتں جن کا ہم نے کبھی تجربہ کیا ہے خُود اپنے اُوپر لے لیں“۲۰ اور وہ اُن سب پر غالب آیا! اپنے بازوؤں کو پھیلائے، نجات دہندہ آپ کو شفا کا تحفہ پیش کرتا ہے۔ ہمت، صبر، اور وفاداری سے اُس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، وقت ضائع کیے بغیر آپ اِس تحفے کو مکمل طور پر قبول کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے درد سے آزاد ہو سکتے اور اِسے اُس کے قدموں میں رکھ سکتے ہیں۔

آپ کے شفیق نجات دہندہ نے اعلان کیا، ”چور صرف چُرانے اور مار ڈالنے اور ہلاک کرنے کو آتا ہے: مَیں اِس لِئے آیا کہ[تُم] زِندگی پاؤ اور کثرت سے پاؤ۔“۲۱ آپ مقابلہ کرنے والے ہیں، آپ شفا پا سکتے ہیں، اور آپ بھروسا رکھ سکتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح کی قُدرت اور فضل کی بدولت، آپ غالب آئیں گے اور فتح پائیں گے۔

یِسُوع بظاہر تمام نامُمْکِنات کو انجام دینے میں مہارت رکھتا ہے۔ وہ ناممکن کو ممکن بنانے، کھوئے ہوئے کو مُخلصی بخشنے، ناقابلِ اندمال کو شفا دینے، ناحق کو درست کرنے، غیر اُمید افزا کو یقین دلانے کے واسطے یہاں آیا۔۲۲ اور وہ اِن کاموں میں واقعی اچھا ہے۔ درحقیقت، وہ اِن کاموں میں کامل ہے۔ یِسُوع مسِیح، ہمارے شفا دینے والے کے نام پر، آمین۔

مزید معلومات اور وسائل کے لیے in life help section میں ، ChurchofJesusChrist.org پر اورگاسپل لائبریری ایپ میں ”Abuse: Help, Healing, and Protection“ دیکھیں۔