مجلسِ عامہ
کلیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، برائے ۲۰۲۱
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۲


کلیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، برائے ۲۰۲۱

بنام صدارتِ اَوّل برائے کلیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام۔

عزیز بھائیو: مکاشفہ کی زیر ہدایت جیسا کہ عقائد و عہود کی فصل ١٢٠ میں درج ہے، مجلس التصرف برائے دہ یکی —جو کہ صدارتِ اَوّل، بارہ رسولوں کی جماعت ، اُسقف صاحبان کی صدارتی مجلس پر مشتمل ہے—کلیسیائی اخراجات کی اجازت دیتی ہے۔ کلیسیائی اکائیاں منظُور شُدہ بجٹ، پالیسیوں، اور طریقہِ کار کے مطابق اِن ہدیہ جات کو صرف کرتے ہیں۔

کلیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ، مُستند اور پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہے اور کلِیسیا کے دیگر تمام شعبہ جات اور اِداروں سے بااِختیار ہے، موصُول ہونے والے ہدیہ جات، اُٹھنے والے اَخراجات، اور کلیسیائی اثاثوں کی حِفاظت کے بارے میں مناسب یقین دہائی کرنے کے مقصدکی خاطر آڈٹ کرنے کی ذمہ داری اِس کے پاس ہے۔

کِیے گئے آڈٹ کی بُنیاد پر، کلِیسیائی آڈیٹنگ کی رائے ہے کہ، تمام مال و اسباب کی مدوں میں، موصُول شدہ ہدیہ جات، اُٹھنے والے اَخراجات، اور سال ۲۰۲۱ کے کلِیسیائی اثاثہ جات کا اَندراج رکھا گیا ہے اور اُن کا اِنتظام و انصرام کلِیسیا کے منظُور شُدہ بجٹ، پالیسیوں، اور کھاتہ داری کے اُصُولوں کے مُطابق کیا گیا ہے۔ کلیسیا اِن اُصُولوں کی تقلید کرتی ہے جو اپنے اَرکان کو بجٹ کے اندر رہنے، قرض سے بچنے، اور آڑے وقت کے لِیے بچت کرنے کے بارے میں سِکھائے جاتے ہیں۔

مودبانہ انداز سے پیش کی جاتی ہے،

کلیسیائی شبعہِ آڈیٹنگ

جیرڈ بی لارسن

مینجنگ ڈائریکٹر