مجلسِ عامہ
عہد کا راستہ : اَبدی زندگی کی راہ
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۲


عہد کا راستہ : اَبدی زندگی کی راہ

کاملیت کی راہ عہد کی راہ ہے ، اور یسوع مسیح تمام رسُوم اور عہُود کا مرکز ہے۔

کسی قوی بادشاہ کی خواہش تھی کہ اُس کا بیٹا اُس کی سلطنت میں سے کسی ایک پر حکومت کرے ۔. شہزادے کو تخت نشین ہونے کے لیے حِکمت ودانائی میں بڑھنا اور سیکھنا ضرور تھا ۔. ایک دِن، بادشاہ شہزادے سے ملا اور اُس کے ساتھ اپنے منصوبے کو بیان کیا ۔. وہ متفق ہُوئے کہ شہزادہ کسی دُوسرے شہر میں جا کر زندگی کی آزمایشوں سے گُزرے گا ۔. وہ مُشکلوں سے نپٹنے کے ساتھ ساتھ وہاں بہت سی اچھی چیزوں سے بھی مسرُور ہوگا ۔. بادشاہ نے پھر شہزادہ کو شہر میں بھیجا ، جہاں پر توقع کے مطابق بادشاہ کے حُضُور وہ اپنی وفاداری کا ثبوُت دے گا اور اِس کا مظاہرہ کرے گا کہ ذخیرہ خانے میں اُس کے لیے موجود اِختیارات اور ذمہ داریوں کو پانے کے لائق ہے۔ شہزادے کو اِس بات کی آزادی دی جائے گئی کہ وہ اِن اختیارات اور ذمہ داریوں کو پانے کا چُناو کرے یا نہ کرے، اس کا دارومدار اُس کی خواہشات اور وفاداری پر مُنحصر ہے ۔. مُجھے یقین ہے کہ آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ شہزادے کے ساتھ کیا ہُوا ۔. کیا وہ بادشاہی کا وارث ہونے کے لیے لوٹا ؟

عزیز بھائیو اور بہنو ، ہم میں سے ہر کوئی شہزادہ یا شہزادی ہے ۔. پیارے آسمانی باپ کی طرف سے ہم اِس فانی زندگی میں بھیجے گئے ہیں تاکہ اِس بدن کی نعمت سے شادمانی پائیں کہ یِسُوع مسیِح کے کفارے اور جی اُٹھنے کے وسیلے سے یہ بدن لافانی بن جائے گا ۔. ہم سے توقع کی جاتی ہے کہ ہم خُدا کی حُضُوری میں واپس لوٹنے کی تیاری کو اِس طرح ثابت کریں کہ ہم ” وہ سب کریں گے جو خُداوند [ ہمارا ] خُدا [ ہمیں ] حُکم دے گا“ ( ابراہام ۳ : ۲۵ ) ۔.

نجات دہندہ ہمیں مُخلصی دینے اور خُدا کی طرف لوٹنے کی راہ دکھانے میں ہمارامددگار بن کر آیا ۔. خُدا کے بچوں کو نجات دہندہ کے پاس آنے اور اُس میں کامل ہونے کی دعوت دی جاتی ہے ۔. صحائف میں ،بار ہا ۹۰ مرتبہ ہمیں خُداوند کے پاس آنے کی دعوت ملتی ہے ، اور اِن میں سے نصف سے زائد خُداوند خُود ہمیں دعوت دیتا ہے۔ ۔. نجات دہندہ کی دعوت قبُول کرنے سے مُراد اُس کی رسُومات میں شامل ہونا اور اُس کے ساتھ اپنے عہُود پر قائم رہنا ہے ۔. یِسُوع مسِیح ”راہ ، حق ، اور زندگی “ ہے (یوحنا ۶:۱۴) اور وہ ہم سب کو دعوت دیتا ہے کہ “ اُس کے پاس آئیں اور اُس کی اچھائی میں شریک ہوں ؛ اور وہ اپنے پاس آنے والوں کا اِنکار نہیں کرتا “ (۲ نیفی ۲۶ : ۳۳ ) ۔

اِنجِیل کو سیکھنے سے اور اُس کی تعلیم پانے سے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح میں ہماری تبدیلی پُختہ ہو جاتی ہے۔ اور اُن کی مانِند بننے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اگرچہ تمام چیزیں عین زمانے اور اسلُوب کی بابت ظاہر نہیں کی گئی ہیں جس میں سرفرازی کی برکات عطا کی [جائیں گی] ، اس کے باوجود ہم اِن پر ایمان رکھتے ہیں(ایم رسل بیلیرڈ، ”مسیح میں امید،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۱ ، ۵۵)

ایلما سردار کاہن، ضریملا کی سرزمین میں تعلیم دیتے ہوئے، یِسُوع مسِیح کی جانب سے شدت سے دعوت کو بیان کرتا ہے:

دیکھو، وہ تمام آدمیوں کو دعوت دیتا ہے، پَس رحم کے بازو اُن کی جانب بڑھے ہیں، اور وہ فرماتا ہے: توبہ کرو، اور مَیں تُمھیں قبُول کروں گا۔

”ہاں، اُس نے کہا : میرے پاس آؤ تو تُم حیات کے درخت کا پھل کھاؤ گے “ ( ایلما ۵ :۳۳–۳۴

نجات دہندہ خُود ہمیں دعوت دیتا ہے کہ ہم اُس کے پاس آئیں اور اُس کا جُوا اپنے اُوپر اُٹھالیں تاکہ ہم اِس ہنگامہ خیز دُنیا میں آرام پائیں (دیکھیں متی ۱۱: ۲۸–۲۹)۔ جب ہم نجات اور سرفرازی کی رسومات پاتے ہیں ، اور ان عہود پر قائم رہ کر آخر تک برداشت کرتے ہیں تو ہم ” [ اس ] پر ایمان کی مشق کرنے ، روزانہ توبہ کرنے، خدا کے ساتھ عہود باندھنے، اور ان عہود پر قائم رہنے سے مسیح کی طرف رجوع لاتے ہیں” (کتابچہ عمومی : کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام میں خدمت کرنا، ۱۔۲۔۱، ChurchofJesusChrist.org)۔ کاملیت کی راہ عہد کی راہ ہے ، اور یسوع مسیح تمام رسُوم اور عہُود کا مرکز ہے۔

بنیامین بادشاہ نے سکھایا کہ عہُود کی بدولت ہم مسِیح کے بیٹے اور بیٹیاں بن جاتے ہیں ، جس نے ہمیں رُوحانی طور پر پیدا کیا ، اور اُس کی سر براہی میں ہم آزاد ہو تے ہیں ، کیونکہ ” کوئی دُوسرا نام نہیں دیا گیا جس سے نجات حاصل ہو “ ( مضایاہ ۵:۷–۸)۔ جب ہم آخر تک برداشت کرتے ہیں تو ہم نجات پاتے ہیں” زندہ خُدا کے بیٹے کی مثال کی پیروی کرکے“ ( ۲ نیفی ۳۱ :۱۶ ) ۔. نیفی نے مشورت دی کہ سب کُچھ محض سیدھے اور تنگ راستے پر جانے سے نہیں کیا جاتا ؛ ”ہمیں اُمید کی کامل چمک ، اور خُدا اور تمام اِنسانوں کے لیے محبت رکھتے ہُوئے ، مسِیح میں ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ہے“ (دیکھیں۲نیفی ۳۱ : ۱۹ –۲۰

مسیِح کی تعلیم عہد کی راہ کو ڈُھونڈنے اور اُس پر قائم رہنے میں ہماری مدد کرتی ہے ، اور اِنجیل کو اِس طرح سے منتظم کیا گیا ہے کہ خُداوند کی موعودہ برکات مُقدس رسُوم اور عہُود کے ذریعے پائی جاتی ہیں ۔. خُدا کے نبی ، صدر رسل ایم نیلسن نے ہمیں ۱۶ جنوری ، ۲۰۱۸ میں پیغام دیا کہ ” عہد کی راہ پر چلیں ۔. نجات دہندہ کی پیروی کرنے کا اپُختہ ِرادہ اُس کے ساتھ عہُود باندھنے اور پھر اُن عہُود پر قائم رہنے کی بدولت ہر مرد، عورت، اور بچّوں کے لیے میسر رُوحانی برکات و اعزاز کا دروازہ کھولے گا۔“ وہ آخرت جس کے لیے ہم میں سے ہر کوئی کوشش کرتا ہے وہ خُداوند کے گھر میں عطا کردہ بخشش پائے ، خاندانی سر بمہری پائے، ہَیکل میں کیے گئے عہُود کی ساتھ وفاداری کرے جو کہ ہمیں خُدا کی سب سے بڑی نعمت کے قابل بناتی ہے یعنی اَبدی زِندگی“۔ (”جُوں ہی ہم اِکٹھے آگے بڑھتے ہیں،“لیحونا، اپریل ۲۰۱۸، ۷).

خُدا کسی بھی وفادار عہد کے نگہباں کے ساتھ اپنے تعلق کو ترک نہیں کرے گا، یا اُس سے ابدی زندگی کی وعدہ شدہ نعمتوں کو نہیں روکے گا۔ اور جب ہم مقدس عہود کی پاس داری کرتے ہیں ، تو ہم نجات دہندہ کے قریب تر ہو جاتے ہیں بزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے کل ہمیں سکھایا کہ انجیلی عہود اور رسوم ہماری زندگیوں میں مسیح کی طرف رجوع کرنے اور مزید اس کی مانند بننے کی راہ نمائی کرنے کے لیے قطب نما کی مانند چلتے ہیں۔

عہُود خُدا کی طرف واپس جانے کی راہ کی نشان دہی کرتے ہیں ۔. بپتسمہ کی رسُومات اور رُوح القدس کی نعمت ، کہانتی تقرری ، اور عشائے ربانی ، ہمیں خُداوند کی ہیکل کی طرف لے کر جاتے ہیں تاکہ ہم اُس کی سرفرازی کی رسُومات میں شریک ہو پائیں۔

مُیں دو باتوں کا ذکر کرنا چاہوں گا جن پر ہمارے نجات دہندہ نے ایمان کے ساتھ عہُود پر قائم رہنے میں ہماری مدد کرنے پر زور دیا ہے :

  1. رُوح القدس ہمیں سِکھا سکتا ہے ، ہمیں نجات دہندہ کی تعلیمات یاد دلا سکتا ہے ، اور ہمیشہ تک ہمارے ساتھ رہ سکتا ہے ( دیکھیں یُوحنا ۱۴ : ۱۶ ، ۲۶ ) ۔. وہ عہد کے راستے پر ہماری راہ نمائی کرنے کے لیے ہمارا مستقل ساتھی ہو سکتا ہے ۔. ہمارے نبی، رسل ایم نیلسن، نے ہمیں سِکھایا ہے کہ ”آنے والے دِنوں میں رُوحُ القُدس کی مدد، ہدایت تسلی اور مسلسل اثرورسُوخ کے بغیر رُوحانی بقا ممکن نہ ہو گی“ (”کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ، ہماری زندگیوں کے لیے اِلہام”لیہونا،“ ۲۰۱۸)۔

  2. نجات دہندہ نے عشائے ربانی کی رسم کو قائم کیا ، تاکہ ہم ہمیشہ اُسے یاد رکھیں اور اُس کا رُوح اپنے ساتھ رکھیں ۔. بپتسما اَبدی زندگی کا دروازہ کھولتا ہے ، اور عشائے ربانی عہد کی راہ پر ثابت قدمی سے آگے بڑھنے میں ہماری مدد کرتی ہے ۔. جب ہم عشائے ربانی لیتے ہیں تو یہ باپ کے لیے گواہی ہوگی کہ ہم ہمیشہ اُس کے بیٹے کو یاد رکھتے ہیں۔ اور جب ہم ہمیشہ اُسے یاد رکھتے اور اُس کے حُکموں کو مانتے ہیں ، تو ہم اُس کا رُوح اپنے ساتھ رکھیں گے ۔. اِس وعدے کے ساتھ ساتھ، جب ہم فروتنی سے اپنے گُناہوں سے توبہ کرتے ہیں تو خُداوند تخفیف گُناہ کی معافی کی تجدید کا وعدہ کرتا ہے۔

اپنے عُہود سے وفادار رہنے کے لیے ، ہمیں رُوح کو ہمیشہ پانے کی کوشش کرنی چاہیے کہ ہم لائق طور پر عشائے ربانی میں شراکت کریں ، اور اِسی طرح ، ہم باقاعدگی سے عشائے ربانی لیتے رہیں تاکہ روح ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔

جب ہماری بیٹی پانچ سال کی تھی ، تو اُس کے پاس بیٹری سے چلنے والی گاڑی تھی وہ گھر میں اِدھر اُدھر گاڑی چلاتی رپتی تھی ۔. ایک شام ، وہ میرے پاس آئی اور کہا ، ” ابو ، میری گاڑی نہیں چل رہی ۔۔ کیا ہم آپ کی گاڑی سے گیس نکال کر اِس میں ڈال سکتے ہیں تاکہ یہ دوبارہ چل سکے؟ شاید اِسے چلانے کے کیے آپ کی گاڑی کی طرح گیس کی ضرورت ہو ۔ ”

میرے مُشاہدے کے بعد معلُوم ہُوا کہ بیٹری کم تھی ، پس مَیں نے کہا کہ ہم تقریبا ایک گھنٹے میں گاڑی چلائیں گے ۔. نہایت جوش کے ساتھ ، اُس نے کہا ، ” ہاں ! ہم اِسے گیس اسٹیشن پر لے جائیں گے ۔ “ پَس مَیں نے بیٹری کو برقی منبع پر لگایا، تو ایک گھنٹے کے بعد، وہ ، بیٹری کی قوت سے چارج کی گئی گاڑی چلا پائی۔ ۔. اُس کے بعد اُس نے سیکھا کہ گاڑی کو چلانے کے لیے ہمیشہ اِسے برقی منبع سے جوڑ کر دوبارہ چارج کرنا ضروری ہے ۔.

جس طرح میری بیٹی نے گاڑی چلانے کے لیے بیٹری اور برقی قوت کے درمیان تعلق کو سیکھا، پس اُسی طرح ہم یِسُوع مسِیح ، عشائے ربانی، اور رُوح کی بابت تعلق کو سیکھتے ہیں۔ ہماری فانی زندگی کی راہ نمائی کے واسطے ہمیں رُوح کی مدد درکار ہوتی ہے جب ہم وفاداری سے عہود قائم رکھتے ہیں ہمیں عشائے ربانی کی ضرورت ہے تاکہ ہماری رُوحانی ہستی کو توانا کرسکے۔ بپتسمہ کے عہُود کی تجدید اور عشائے ربانی میں ہماری شراکت ہمیں دُوسرے تمام عہُود کی وفاداری میں آگے بڑھنے کی تحریک دہے۔ ہمیں خوش گوار اختتام کا یقین دلایا جاتا ہے جب ہم دُعاگو ہو کر نجات دہندہ کی دعوت کا مطالعہ اور تعظیم کرتے ہیں تو اُس کی وعدے کی برکات سے شادمان ہوتے ہیں ۔. اس نے کہا ، ” اور کہ تُو اپنے آپ کو پُوری طرح دُنیا سے بے عیب بنائے ، تو دُعا کے گھر میں جائے گا اور میرے پاک دن پر اپنی عشائے ربانی کی نذر گُزرانے گا“ ( عقائد اور عہُود ۵۹ : ۹ ) ۔.

میں گواہی دیتا ہوں کہ عہد کے پاس رکھنے والے سے وعدہ کیا گیا ہے کہ ” اس دنیا میں اطمینان ، اور آنے والے جہان میں ابدی زندگی “(عقائد اور عہود ۵۹: ۲۳) مُیں گواہی دیتا ہُوں کہ جب آپ عشائے ربانی کے وسیلے سے باقاعدگی سے نجات دہندہ کی منتظر ہوتے ہیں، تو رُوح آپ کو عہد کے راہ پر چلنےاور اپنے عہُود سے وفادار رہنے میں آپ کی راہ نمائی کرے گا۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔