۲۰۱۰–۲۰۱۹
دیکھو! شاہی فوج
اپریل ٢٠١٨


دیکھو! شاہی فوج

یہ کیسی خوشی کی بات ہو گی کہ ملکِ صدق کہانت کے تمام حاملین کندھے سے کندھا ملا کر سیکھنے، سکھانے اور خدمت کرنے کی برکت پائیں۔

میرے عزیز کہانتی بھائیو، ہمارے عزیز نبی اور صدر رسل ایم نیلسن کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کے تحت میں بڑے اِنکسار کے ساتھ اِس تاریخی موقع پر آپ کے سامنے ہوں، میں اس عظیم بندہِ خُدا اور اپنی نئی صدارتِ اَوّل سے بے حد پیار کرتا ہوں اور تائید کرتا ہوں۔ میں بُزرگ ٹاڈ ڈی کرسٹوفرسن اور بارہ رسولوں کی جماعت کے دوسرے بھائیوں کے ساتھ گواہی دیتا ہوں کہ آج شام کو جن تبدیلوں کا اعلان کیا گیا ہے وہ خُداوند کی رضا ہیں۔

جیسا کہ صدر نیلسن نے فرمایا ہے، کلیسیا کے بڑے بُزرگ بہت عرصے سے اِس معاملے پر بڑی سنجیدگی کے ساتھ گفت و شُنید اور غور و فکر کرتے رہے ہیں۔ آرزو یہ تھی کہ خُداوند کی مرضی جانی جائے اور ملکِ صدف کہانت کی جماعتوں کو مضبوطی بخشی جائے۔ الہام نازل ہُوا، اور آج شام کو ہمارے نبی نے خُداوند کی مرضی ظاہر کی ہے۔ ”یقینا خُداوند خُدا کچھ نہیں کرتا، جب تک اپنے بھید اپنے خادموں، نبیوں پر ظاہر نہ کر دے!“۱ ہم کتنے با برکت ہیں کہ آج ہمارے پاس زندہ نبی ہے!

بہن ریسبینڈ اور میں نے اپنی زندگی میں کلیسیا اور پیشہ وارانہ زمہ داریوں کے لیے پوری دنیا کا سفر کیا ہے۔ میں نے کلیسیا میں ہر قسم کے مقامی مراکز دیکھیں ہیں: روس میں کلیسیا کی ایک چھوٹی سی شاخ میں ملکِ صدق کہانتی حاملین کو صرف ایک ہاتھ کی اُنگلیوں پر گنا جا سکتا تھا، افریقہ میں ایک نئے اور بڑھتے ہُوئے حلقے میں اعلیٰ کاہن اور بُزرگ ایک ساتھ عبادت کرتے تھے کیوں کہ ملکِ صدق کہانت کے حاملین کی تعداد کم تھی، اور ایک مُنظم اور مضبوط حلقے میں بُزرگوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث جماعت کو تقسیم کر کے بُزرگوں کی دو جماعتیں تشکیل دینا پڑیں!

ہم جہاں بھی گئے ہیں، ہم نے خُدا کے ہاتھ کو اپنے خادموں کے آگے آگے چلتے، لوگوں اور راستے کو تیار کرتے ہُوئے محسوس کیا ہے، تاکہ اُس اُس کی ساری اُمت اپنی ضرورت کے مطابق برکت پائیں۔ کیا اُس نے وعدہ نہیں کیا کہ وہ ”[ہمارے] آگے آگے چلے گا“ اور ”[ہمارے] دائیں اور [ہمارے] بائیں ہو گا“ اور اُس کا ”روح ہمارے دلوں میں ہو گا اور [اُس کے] فرشتے ہمارے چوگرد ہوں گے“؟۲

آپ سب کے بارے میں سوچ کر میرے ذہن میں یہ گیت آتا ہے ”دیکھو! شاہی فوج

دیکھو! یہ شاہی فوج،

تلوار، سپر اور علم،

فتح کے لیے آگے بڑھ رہی ہے

زندگی کے میدانِ جنگ میں۔

اس کی صفیں بھری ہیں سپاہیوں سے،

متحد، بہادر، اور جواں

سپہ سالار کے پیچھے چلتے ہیں

اور شادمانی کے گیت گاتے ہیں۔۳

بُزرگ کرسٹو فرسن نے اُن متعدد سوالوں کے جواب دیے ہیں جو اس اعلان کے نتیجے میں یقنی طور پر اُبھریں ہوں گے کہ اب حلقے کی سطح پر اعلیٰ کاہنوں کی جماعت اور بُزرگوں کی جماعت کو اکٹھا کر کے ملک صدق کہانتی بھائیوں کی ایک متحد اور بہادر فوج بنا دی گئی ہے۔

ان تبدیلیوں سے بزرگوں کی جماعتوں اور اَنجُمنِ خواتین کی جماعتوں کو اپنے اپنے فرض کومنظم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ اُسقفی مجلس اور حلقے کی مشاورتی تنظیم کے ساتھ جماعتوں کی معاونت کو بھی آسان بنائے گی۔ اور اس طرح اُسقف بُزرگوں کی جماعت اور اَنجمنِ خواتین کی جماعت کے صدور کو مزید ذمہ داریاں سونپ سکے گا تاکہ وہ اور اس کے مشیر اپنے بنیادی فرائض—خاص طور پر ہارونی کہانت اور نوجوان خواتین کی تربیت پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

کلیسیا کی تنظیموں اور لائحہ اعمال میں تبدیلیاں اَچنبھے کی بات نہیں۔ ۱۸۸۳ میں، خُداوند نے صدر جان ٹیلر سے کہا: ”اپنی کلیسیا اور کہانت کے انتظام و اِنصرام کے بارے میں … مَیں اپنے مقررہ وسیلوں سے تجھے ہر اُس بات کا مکاشفہ وقتاً فوقتاً دوں گا، جو میری کلیسیا کے مستقبل کی ترقی اور کاملیت کے لیے، اور میری بادشاہی کی اِصلاح اور پیش روی کے لیے ضروری ہے۔“۴

اِس وقت میں اپنے اعلیٰ کاہن بھائیوں سے چند باتیں کرنا چاہتا ہوں—جان لیں کہ ہم آپ سے پیار کرتے ہیں! ہمارا آسمانی باپ آپ سے محبت کرتا ہے! آپ کہانت کی شاہی فوج کا بہت بڑا حصہ ہیں، ہم اس عمل کو آپ کی نیکو کاری، خدمت گزاری، راست بازی، اور، تجربے کے بغیر آگے نہیں بڑھا سکتے۔ ایلما نے سکھایا کہ آدمیوں کو اُن کے پُختہ اِیمان اور نیک اعمال کے سبب سے اعلیٰ کاہن ہونے کے لیے بُلایا جاتا ہے کہ وہ دوسروں کی تعلیم و تربیت کریں۔۵ ایسے تجربے کی اب پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

ممکن ہے کہ بہت سے حلقوں میں ایسے اعلیٰ کاہن ہوں جنھیں اب یہ موقع ملے کا کہ کوئی بُزرگ اُن کی جماعت کے صدر کے طور پر اُن پر صدارت کرے۔ ہمارے پاس بُزرگوں کی اعلیٰ کاہنوں پر صدارت کرنے کی مثالیں پہلے سے موجود ہیں: دنیا کے بعض علاقوں میں اس وقت کئی بُزرگ شاخ کے صدور کی حیثیت سے خدمت کر رہے ہیں اگرچہ شاخ میں اعلیٰ کاہن موجود ہیں، اور ایسی شاخیں بھی ہیں جہاں اعلیٰ کاہن ہونے کے با وجود صرف بُزرگوں کی جماعت کو منظم کیا گیا ہے۔

کیسی خوشی کی بات ہم سب ملکِ صدق کہانتی حاملین کے لیے ہوگی کہ اپنے اپنے حلقے کے سارے اَرکان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر سیکھنے، سکھانے اور خدمت کرنے کی برکت پائیں۔ آپ کہیں بھی ہوں اور آپ کے حالات کیسے بھی کیوں نہ ہوں، ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ ہدایت دینے اور ہدایت پانے کے مواقعوں کو دعا کے ساتھ، اِیمان کے ساتھ اور خوشی کے ساتھ قبول کریں اور کہانتی بھائی چارے میں اَخوت کے ساتھ مِل جُل کر خدمت کریں۔

اِس وقت میں مزید معاملات کے بارے میں بات کروں گا جن کی وضاحت کی ضرورت پڑ سکتی ہے جب ہم خُداوند کی منشا کواُس کی مقدس کہانت کی جماعتوں کی تنظیمِ نو کے حوالے سے نافذ کرنے جا رہے ہیں۔

میخ کے اعلیٰ کاہنوں کی جماعت میں کون کون سی اِصلاحات ہوں گی؟ میخ کی اعلیٰ کاہنوں کی جماعتیں اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گی۔ میخ کی صدارتیں اعلیٰ کاہنوں کی جماعت برائے میخ کی صدارت کی حیثیت سے خدمت جاری رکھے گی۔ تاہم جیسے بُزرگ کرسٹوفرسن نے ذکر کیا، میخ کے اعلیٰ کاہنوں کی جماعت اب اُن اعلیٰ کاہنوں پر مشتمل ہو گی جو اِس وقتمیخ کی صدارت میں خدمت انجام دے رہے ہیں، حلقے کی اُسقفی مجلس کے اَرکان ہیں، میخ کی اعلیٰ مشاورتی تنظیم کے اَرکان ہیں اور فعال بطریق۔ حلقے اور میخ کے محرر صاحبان اور اِنتظامی اَمور کے سیکریٹری اعلیٰ کاہنوں کی جماعت کے ارکان نہیں ہیں۔ اگر کوئی شخص جو فی الحال اعلیٰ کاہن، بطریق، ستر یا رسول کی حیثیت سے خدمت کر رہا ہے یا کسی اور حلقے میں کہانتی عبادت میں جانا چاہتا ہے تو وہ بُزرگوں کی جماعت کے ساتھ جماعت میں جائے گا۔

جب ان بھائیوں کو ان بلاہٹوں سے وقت آنے پر سبک دوش کیا جائے گا تو وہ اپنے مقامی مراکز میں جا کر واپس اپنے بُزرگوں کی جماعت کے رکن بن جائیں گے۔

اعلیٰ کاہنوں کی جماعت برائے میخ کا فرض کیا ہے؟ میخ کی صدارت، اعلیٰ کاہنوں کی جماعت برائے میخ کے ارکان کے ساتھمشورت کرنے، گواہی دینے اور تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لیے ملاقات کرتی ہے۔ جس طرح ہماری راہ نمائے کتاب میں میخ کی عبادات بیان کی گئی ہیں وہ دو اِصلاحات کے ساتھ جاری و ساری رہیں گی:

پہلی: حلقوں اور میخوں کی کہانتی اَمور کی مجلس کے اجلاس منعقد نہیں ہوں گے۔ اگر کسی حلقے میں کوئی خاص مسئلہ پیدا ہو جائے، جیسا کہ کوئی نازک خاندانی معاملہ یا فلاح و بہبود کا غیر معمولی مسلئہ، تو اسے اُسقفی مجلس کے طویل اجلاس میں حل کیا جا سکتا ہے۔ حلقے کی مشاورتی مجلس میں دیگر نیم حساس معاملات کو حل کیا جا سکتا ہے۔ اب تک جو میخ کے کہانتی اَمور کی مجلس اجلاس کہلاتے تھے وہ اب ”اعلیٰ مجلس کے اجلاس“ کہلائیں گے۔

دوسری، میخ کے تمام تقرر شُدہ اعلیٰ کاہنوں کے سالانہ اجلاس کاآیندہ سے اِنعقاد نہیں ہو گا۔ البتہ، میں کی صدارت میخ کے اعلیٰ کاہنوں کی جماعت کے سالانہ اجلاس منعقد کرتی رہے گی۔

کیا کسی حلقے میں ایک سے زیادہ بُزرگوں کی جماعت ہو سکتی ہے؟ اس کا جواب ہے، جی ہاں۔ عقائدہ اور عہود ۱۰۷ آیت ۸۹ کی رَو سے، جب کسی حلقے میں سرگرم ملکِ صدق کے کہانتی حاملین کی غیر معمولی تعداد موجود ہو تو راہ نما ایک سے زیادہ بُزرگوں کی جماعتیں منظم کر سکتے ہیں۔ ایسی صورتِ حال میں، عمر، تجربے، اور کہانتی عہدے اور استعداد کے لحاظ سے ہر جماعت میں مناسب توازن ہونا چاہیے۔

میں گواہی دیتا ہوں، کہ جب ہم اپنی میخوں اور حلقوں کی اس اِلہامی ترتیب نو میں آگے بڑھیں گے تو ہم کثرت سے برکات پائیں گے۔ مجھے صرف چند مثالوں کا حوالہ پیش کرنے دیں۔

اُسقف کے زیرِ ہدایت، کثیر کہانتی وسائل نجات کے فرائض میں مدد کر سکتے ہیں۔ اس میں ہیکل اور خاندانی تاریخ کے فرائض کے وسیلے سے اِسرائیل کو اکٹھا کرنا، خاندانوں اور حامت مند افراد کے ساتھ کام کرنا اور جانوں کو یِسُوع مِسیح کے پاس لانے کے لیے مُبلغین کی مدد کرنا شامل ہیں۔

جب سابق صدارتی راہ نما اپنے اپنے تجربوں کے ساتھ بُزرگوں کی جماعت میں واپس آتے ہیں تو اَس کے نتیجے میں جماعت کے اَرکان اور زیادہ مضبوط ہوں گے۔

جماعت میں طرح طرح کی زیادہ سے زیادہ صلاحیتیں اور قابلیتیں موجود ہوں گی۔

حلقے اور جماعتوں کی حالیہ اور فوری ضرویات اور خدمت گزاری کی دیگر ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے مزید لچک اور فراہمی پیدا ہو گی۔

جب نئے بُزرگ اور تجربہ کار اعلیٰ کاہن جماعت کے اجلاس میں اور ذمہ داریوں کے دوران میں شانہ بہ شانہ فرض نبھائیں گے تو اِتحاد اور تعلیم و تربیت فروغ پائیں گے۔

شاخ کے صدور اور اُسقف صاحبان کو اپنے گلے کی گلہ بانی اور ضرورت مندوں کی خدمت گزاری کی بلاہٹ کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیےمزید وقت ملنے کی توقع ہو گی۔

ہمیں اِدراک ہے کہ ہر میخ اور حلقہ منفرد ہے۔ چوں کہ ہمیں اِن امتیازات کا اِدراک ہے، ہم اُمید کرتے ہیں کہ آپ اِس مجلسِ عامہ کے فوراً بعد اِن اصلاحات پر عمل پیرا ہوں گے۔ ہمیں خُدا کے نبی کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے! یہ کتنی بڑی رحمت اور ذمہ داری ہے۔ آئیں اِس کو ساری راستی اور پوری جانفشانی سے پورا کریں!

میں آپ کو یاد دِلاتا ہُوں:کہانتی اِختیار تقرر اور تخصیص کے راستے ملتا ہے، لیکن اصل کہانتی قُدرت، یعنی خُداوند یِسُوع مِسیح کے نام پر عمل کرنے کی ہمت، صرف راست زندگی بسر کرنے سے آتی ہے۔

خُداوند نے بحالی کے نبی جوزف سمتھ کو واضح طور پر بتایا:

”دیکھ اور نظر کر میں تیرے گلے کی نگہبانی کروں گا اور بُزرگ برپا کروں گا اور اُن کے پاس بھیجوں گا۔

”دیکھ، میں مقررہ وقت پر اپنے کارِ اِلہٰی میں تیزی لاوں گا۔“۶

یقینا یہی وہ وقت جب خُداوند اپنے کارِ اِلہٰی میں تیزی لا رہا ہے۔

آئیں، ہم میں سے ہر ایک اس موقعے کو بُروئے کار لاتے ہوئے، اپنی اپنی زندگی پر غور کرےاور اپنی زندگی کو بہتر طور پر اُس کی مرضی پر اُستوار کرے تاکہ ہم اُن بے شمار رحمتوں کے مُستحق ٹھہر سکیں جن کا اُس نے صادقوں اور اِیمان داروں کے ساتھ وعدہ کیا ہے۔

بھائیو، اس عالی شان کارِ اِلہٰی کا حصہ ہونے کے لیے آپ جو کچھ بھی کر رہے ہیں اُس کےلیے آپ کا شکریہ۔ آئیں ہم اس عظیم اور قابلِ تعظٰم کام میں آگے بڑھیں۔

اور جب جنگ ختم ہوتی ہے،

جب تنازعات اور اِختلافات ختم ہوتے ہیں،

جب ہم سب محفوظ طور پر اکٹھے کر لیے جاتے ہیں

سلامتی کی وادی میں

اَبّدی بادشاہ کے حضور،

یہ کثیر اور بُہادر لشکر

اس کے نام کی ہمیشہ حمدوثنا کرے گا،

اور اُن کا نغمہ یہ ہو گا:

فتح فتح،

اُس کے وسیلے سے جس نے ہمیں مخلصی دی

فتح فتح،

یِسُوع ہمارے خُداوند کے وسیلے سے!

فتح فتح فتح،

یِسُوع ہمارے خُداوند کے وسیلے سے!۷

آج ہم سب اِس بات کے گواہ ہیں کہ خُداند نے اپنی مرضی اپنے نبی صدر رسل ایم نیلسن کے ذریعے سے ظاہر کی ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ دُنیا میں خُدا کے نبی ہیں۔ میں خُداوند یِسُوع مِسیحکی گواہی دیتا ہوں جو ہمارا مخلصی دینے والا اور نجات دہندہ ہے۔ یہ اُسی کا کارِ الہٰی ہے، یہ اُسی کی رضائے اِلہٰی ہے جس کی میں سنجیدگی سے گواہی، یِسُوع مِسیحکے نام سے دیتا ہوں، آمین۔