۲۰۱۰–۲۰۱۹
خُداوند یِسُوع مِسیح آج جی اُٹھا ہے
اپریل ٢٠١٨


خُداوند یِسُوع مِسیح آج جی اُٹھا ہے

یہ ایسٹڑ کا اتوار ہے میں مودبانہ طریقے سے گواہی دیتا اور سنجیدگی سے زندہ یِسُوع کی تصدیق کرتا ہُوں—وہ مر گیا تھا، دفن کیا گیا تھا، اور تیسرے دِن جی اُٹھا تھا، اور آسمان پر چلا گیا تھا۔

پیارے بھائیو اور بہنوں، جب ہمارے بیٹےچھوٹے تھے،میں اُن کو سونے سے پہلے جانوروں کی کہانیاں سُناتا، گیت گُنگُناتا تھا، جن میں ”آج خُداوند مِسیح جی اُٹھاہے!“۱ بعض اوقات میں الفاظ بدل دیتا: ”اب سونے کا وقت ہوگیا—ہیلیلیویاہ۔“ اکثر ہمارے بیٹے جلدی سو جاتے؛یا وہ جانتے تھے کہ اگرمجھے لگے گاوہ سو گئے، میں گانا بند کردوں گا۔

الفاظ—کم از کم میرے الفاظ—اُن شدید جذبات کی عکاسی نہیں کرسکتے جب سے صدر رسل ایم نیلسن نے شفقت سے میرے ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں لیا، سوسن میرے ساتھ کھڑی تھی، اور خُداوند کی طرف سے جب یہ بُلاہٹ مجھے دی گئی اُس وقت چند لمحوں کے لیے میری سانس رُک گئی اور پچھلے کئی دِنوں سے میرے آنسوں چھلک آتےہیں۔

اِس ایسٹر سبت پر میں خوشی سے گاتا ہُوں، ”ہیلیلیویاہ۔“ ہمارے جی اُٹھے نجات دہندہ کی مخلصی بخش محبت کا گیت۲ اُن عہود کی ہم آہنگی (جو ہمیں خُدا سے اور دوسروں سے جوڑتے ہیں) اور یِسُوع مِسیح کے کفارے کی خوشی مناتا ہے (جو ہماری مدد کرتا ہے کہ نفسانی اِنسان کو اُتار دیں اور رُوحُ القُدس کی ترغیبوں کو قبول کریں۳

ہمارے عہود اور ہمارے نجات دہندہ کا کفارہ ، مل کر ہمیں فعال اور ممتاز کرتے ہیں۔ وہ تھامے رکھنے اور چھوڑ دینے میںمل کر ہماری مدد کرتے ہیں۔ وہ مل کر شیریں بناتے، محفوظ کرتے، پاک کرتے اور مخلصی دیتے ہیں۔

نبی جوزف سمتھ نے فرمایا: ”بعض کو ایسا لگتا ہوگا کہ بڑی دلیری والی تعلیم ہوگی جس کی ہم بات کرتے ہیں—وہ قدرت جو زمین پر باندھتی یا رقم کرتی اور آسمان پر بھی باندھتی ہے۔ تاہم، دُنیا کے سارے زمانوں میں، جب کبھی بھی خُداوند نے کسی زمانے میں کہانت کسی شخص یا اشخاص کے گروہ کو حقیقی مکاشفے کے نزول کے وسیلے سے عطا کی ہے، یہ قدرت ہمیشہ بخشی گئی ہے۔“۴

اور آج بھی ویسا ہُوا ہے۔ مقدس عہود اور رسوم، کہیں اور نہیں ملتے، وہ ۴۳ ملکوں میں خُداوند کی۱۵۹مقدس ہیکلوں میں ملتے ہیں۔ موعودہ برکات بحال شُدہ کہانت کی کنجیوں، تعلیم، اور اِختیار، ہمارے اِیمان کے اِظہار، فرمان برداری، اور رُوحُ القُدس کے وعدوں کے وسیلوں سے ہمیں ہماری نسلوں میں اب سے ہمیشہ تک ملتے ہیں۔

ہماری عالم گیر کلیسیا میں ہر قوم، قبیلے، اور زبان کے بھائیو اور بہنو،اپنے اِیمان پر قائم رہنے کے لیے، اُمید، اور ہر قدم پر شفقت کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ کا شکریہ کہ آپ اِس کامل بحال شُدہ اِنجیل کے اکٹھے ہونے کے تجربے کا حصہ بنیں ہیں۔

پیارے بھائیو اور بہنوں، ہمارا ایک دوسرے سے رشتہ ہے۔۔ ہم ”اِتحاد اور محبت کی لڑی میں اکٹھے پروئے“ جا سکتے ہیں،۵ ہر بات میں اور ہر جگہ پر چاہے ہم کہیں بھی ہوں۔۶ درحقیقت خُداوند یِسُوع مِسیح ہم میں سے ہر ایک کو دعوت دیتا ہے، ہم جہاں کہیں بھی ہوں، ہمارے حالات جیسے بھی ہوں، براہ کرم ”آؤ اور دیکھو۔“۷

آج کے دن میں فروتنی سے عہد کرتا ہوں کہ اپنی رُوح کی ساری قابلیتیں اور صلاحیتیں،۸ وہ جو بھی ہُوں یا جو بھی بنیں، وہ میرے نجات دہندہ، سوزان اور میرے خاندان، میرے رُسولوں، اور میرے پیارے بھائیوں اور بہنوں یعنی آپ میں سے ہر ایک واسطے ہیں۔

ہر قابلِ قدر شے اور اَبّد خُدا کی جاری و ساری حقیقت ، ہمارے پیارے آسمانی باپ، اوراُس کے بیٹے، یِسُوع مِسیح، اور اُس کے کفارے پر مُرتکز ہے، رُوحُ القُدس جس نے گواہی دی ہے۔۹ یہ ایسٹڑ کا اتوار ہے میں مودبانہ طریقے سے گواہی دیتا اور سنجیدگی سے زندہ یِسُوع کی تصدیق کرتا ہُوں—وہ مر گیا تھا، دفن کیا گیا تھا، اور تیسرے دِن جی اُٹھا تھا، اور آسمان پر چلا گیا تھا۔۱۰ وہ الفا اور اومیگا ہے۱۱۱۱—ہمارے ساتھ اَزل سے، ہمارے ساتھ ابد تک۔

میں ایامِ آخر کے اَنبیا کی، نبی جوزف سے صدر رسل ایم نیلسن تک، جن کی ہم نے آج بڑے جوش و خروشسے تائید کی ہے، گواہی دیتا ہوں۔ جیسے ہمارے پرائمری کے بچے گاتے ہیں ”نبی کے پیچھے چلو؛ وہ راستا جانتا ہے۔“۱۲ میں شہادت دیتاہوں کہ، جیسے مقدس صحائف میں نبوت کی گئی، بشمول مورمن کی کتاب:یِسُوع مِسیح کی بابت ایک اور عہدنامہ میں،کہ ”خُداوند کی بادشاہی دوبارہ س زمین پر قائم ہو گئی ہے، مِسیح کی دوسری آمد کی تیاری کے واسطے۔“۱۳ یِسُوع مِسیح کے مُقدس اور پاکیزہ نام سے، آمین۔