۲۰۱۰–۲۰۱۹
ابتدائی تصریحات
اپریل ٢٠١٨


ابتدائی تصریحات

آج رات خُداوند کا کام ذیادہ پُر اثر طور پر انجام دینے کے لیے ہم اپنے ملکِ صدقی کہانتی کورم کی تشکیلِ نو کا اہم اعلان کرتےہیں۔

بھائی ہولمز آپ کے اہم پیغام کے لیے آپ کا شکریہ

عزیز بھائیو، ہم صدر تھامس ایس۔ مانسن اور ایلڈر رابرٹ ڈی۔ ہیلز کو بہت یاد کرتےہیں۔ تاہم ہم خُداوند کے کام میں آگے بڑھ رہے ہیں۔۱

میں مقدس کہانت کے حامل ہر مرد کے لیے شکر گزار ہوںَ آپ ہی ہمارے مخلصی دینے والے کی امید ہیں جس کی خواہش ہے کہ ’’ہر شخص خداوند خُدا ، یعنی دنیا کے نجات دہندہ کے نام میں بولے‘‘۲ وہ چاہتا ہے کہ تقرری پانے والے اُس کے سب بیٹے اُس کے نمائندہ ہوں، اُس کے حق میں بولیں، اُس کا کام کریں، اور پوری دنیا میں خُدا کے بچوں کی زندگیوں کو بابرکت بنائیں تاکہ ’’ایمان [پوری] دنیا میں بڑھے۔‘‘3

آپ میں سے کچھ ایسی جگہ پر خدمت کرتے ہیں جہاں کلیسیا کئی صدیوں سے قائم ہے۔ دوسرے ایسی جگہ پر خدمت کرتے ہیں جہاں کلیسیا نئی ہے۔ کچھ کے لیے اُن کی وارڈ بہت بڑی ہے، اور دوسروں کے لیے پرانچ چھوٹی لیکن فاصلے بہت وسیع ہیں۔ آپ کے انفرادی حالات کے باوجود آپ میں سے ہر ایک کہانتی کورم کا حصے ہے جسے سیکھنے اور سکھانے، اور دوسرے سے محبت رکھنے اور اُن کی خدمت کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

آج رات خُداوند کا کام ذیادہ پُر اثر طور پر انجام دینے کے لیے ہم اپنے ملکِ صدقی کہانتی کورم کی تشکیلِ نو کا اہم اعلان کرتےہیں۔ ہر وارڈ میں اعلیٰ کاہن اور ایلڈر اب ایک ہی ایلڈر کورم میں ملا کریں گے۔ اس تبدیلی سے دوسروں کی خمت کرنے میں خُدا کی کہانت کے حامل آدمیوں کی قابلیت اور استعداد میں اضافہ ہو گا۔ ممکنہ طور پر ایلڈر بننے والوں کو اسی کورم میں خوش آمدید کہا اور رفاقت دی جائے گی۔ ہر سیٹک میں سٹیک کی صدارت سٹیک کے اعلیٰ کاہنوں کے کورم پر صدارت کرے گی۔ لیکن اُس کوم کی تشکیل حال کی کہانتی بلاہٹوں کی بناد پر ہو گی، جیسا کہ کچھ دیر میں بتایا جائے گا۔

بارہ رسولوں کی جماعت کے ایلڈر ڈی۔ ٹاڈ کرسٹافرسن اور ایلڈر رانلڈ اے ریسبینڈ اب ہمیں اِن اہم تبدیلیوں کے بارے میں مزید سکھائیں گے۔

ان تبدلیوں کو کئی ماہ باریکی سے دیکھا گیا ہے۔ ہم نے بہت بڑٰی ضرورت محسوس کی ہے کہ جس طریقے سے ہم اپنے اراکین کی دیکھ بھال کرتے اور اُن کے ساتھ اپنے رابطے کو رپورٹ کرتے ہیں اُس میں بہتری لائی جائے۔ یہ کام بہتر طور پر انجام دینے کے لیے ہمیں اپنے کورموں کو مضبوطی دینی ہے تاکہ پیار کی خدمت گزاری اور اُس مدد میں بہتر رہنمائی لائی جائے جو خُداوند اپنے مقدسین کے لیے چاہتا ہے۔

یہ تبدیلیاں خُداوند کی طرف سے الہامی ہیں۔ اِن کا اطلاق کر کے ہم پہلے کی نسبت ذیادہ موثر ہوں گے۔

ہم قادرِ مطلق خُدا کے کام میں مصروف ہیں۔ یسوع ہی مسیح ہے! ہم اس کے فروتن خادم ہیں! اپنے فرائض انجام دینے میں خُدا آپ کو برکت دے، میں یسوع مسیح کے نام سے دعا مانگتا ہوں، آمین۔