۲۰۱۸
ہم انجیلبیان کرنے میں کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں ؟
جولائی ۲۰۱۸


ہم انجیل بیان کرنےمیں کیسے کامیاب ہو سکتے ہیں؟

بطور نئے تبدیل شدگان، ممشنری کیسے بننا ہے اس کی بابت میں اور میری بیوی نہیں جانتے تھے۔ مگر ہم نے ۱۰۰ لوگوں کے ساتھ یہ بیان کرنے کے مقصد کا تعین کیا۔

میری بیوی، ایور جوئس، اور میں ، زمبابوے کی مشرقی سرحد پر مُٹاری کے چھوٹے سے قصبہ سے ہیں۔ ہمارے بپتسمہ اور استحکام پانے کے فوراً بعد، ہممشنریکام کرنے کے بارے بہت پُر جوش ہو گئے ۔ ہم نے پڑھا ” کھیت پک کرپہلے ہی کٹائی کے لئے تیار ہے“ ( تعلیم و عہود۳۳ ۷:)، اور اگرچہ ہم بہت زیادہ نہیں جانتے تھے کہ کیسےمشنری بننا ہے، ہم نے فیصلہ کیاہمیں ” [اپنی ] درانتیوں کو [اپنی ] ساری طاقت، ذہن ، اور قوت سے چلانے کی ضرورت ہے۔“

ہم مُٹاری کے قصبات میں سے ایک میں واقع نئی نئی تخلیق کی گئی ڈانگامویورا برانچ کے ارکان تھے۔ اُس وقت، ۱۹۹۱، میں برانچ کے ۲۵ ارکان تھے۔ جلد ہی ہمیں برانچ میں بطورُمشنری بُلایا گیا۔ ہم نے اپنے علاقہ میں خدمت کرنے والےتجربہ کارجوڑے سے بہت کچھ سیکھا۔ ایک تجویز جو اُنہوں نے دی کہ ہم مقاصدکا تعین کریں ۔

ہم ہر کسی کو انجیل کے بارے بتانا چاہتے تھے، پس ہم نے مقصد بنایا کہ ہم برانچ مشنری کے طور پر اپنے پہلے سال کے دوران ۱۰۰ لوگوںکو بتانا چاہتے تھے۔ شاید ہم اناڑی ( سادہ لوح ) تھے ، مگر یہ ہمیں حقیقت پسندانہ لگا۔ ہمیں اعتماد تھا کہ خُداوند ہماری مدد کرےگا۔

کلیسیائی مجالس میں گیت گانے سے، ہمیں پتہ چلا کہ ہم میں موسیقی سے متعلق مخفی صلاحیت ہے۔ ہم نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا، پس جنہوں نے انجیل میں دلچسپی ظاہر کی ہم نے اُن لوگوں کے لئے — اور اُنکے ساتھ — گانا شروع کیا کی جب ہماُنہیں انجیلسیکھانے کے لئے ملے۔ جب ہم نے مقدس موسیقی شسنائی تو روح نے ہمیں سنگت دی ، اور اُس نے اُن کے دِلوں کو چُھوا جنہیں ہم سیکھا رہے تھے۔ اسی طرح بحال شدہ انجیل کے پیغام نے چُھوا۔ ہم نے ہر کسی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ہماری برانچ میں شامل ہو، اور بہت سے شامل بھی ہوئے، چاہے وہ مقدسینِ ایام آخر تھے یا نہیں ۔ جتنے زیادہ لوگوں نے انجیل کے بارے سیکھا، اُن میں سے بہت سارے بپتسمہ کے پانیوں میں اُترے۔

جیسے ہم نے اپنیمشنری کوششو ں کو جاری رکھا، ہم نے خاندانوں کے لئے روزہ رکھنااور دُعا کرنا جاری رکھا جو کلیسیا میں شامل ہوئے تھے۔ ہم نے محسو س کیا کہ معاشرے میں دوسرےلوگ اِن خاندانوں کے راستباز نمونوں کی گواہی دیکھ رہے تھے. ہم نے خاندانوں کو سیکھانے کی زیادہ سےزیادہ دعوتیں موصول کیں ، اور ہمارا تدریسی پول متوقع اراکین سے بھر گیا۔

انجیل کو سیکھنے اور عمل کرنے کے نتیجہ میں، نئے بپتسمہ یافتہ جوڑےاور زیادہ قریب اور محبت کرنے والے بنے۔ والدین اُن روایات کو پیچھے چھوڑنے کے قابل ہوئے جو انجیل کی ثقافت سےمیل نہ کھاتی تھیں ۔ اُنہوںنے شراب اور تمباکو سے اجتناب کیا۔ اُنہوں نے اپنے بچوں کو راست اصول سیکھائے۔ بہت سارے جو ماضی میں شدید دُنیاوی کاموں میں مگن تھےاب کلیسیاء میں بُلاہٹیں قبول کرنے کے قابل تھے۔ وہ اپنی برانچ اور اپنے معاشرے کے لئے برکت بنے۔ خُداوند کا ہاتھ اُنکی زندگیوں میں بڑی تبدیلی لایا۔

اگرچہ اُس وقت مُٹاری میں بڑے مظالم برپا ہوئے، اس نے کلیسیاء کینشونما کو نہیں روکا۔ ایسے لگتاتھاجتنی مخالفت بڑھی، اُتنی ہی اُن لوگوں کی تعداد جو کلیسیاء کے بارے سیکھنا چاہتے تھے۔ مثال کے طور پر، جب قومی فوج سے آدمی بھیس بدل کر غلط کاموں کے لئے کلیسیاء کی تفتیش کرنے آئے ، توروح نے اُن کو چھواً۔ بعد ازاں بہت سوں نے بپتسمہ پایا اور کہانت میں مقر رہوئے۔

خُداوند کی مدد سے، ہم اپنے اصلی مقصد سے کہیں زیادہ لوگوں لوگوں کو انجیل کے بارے بتانے کے قابل ہوئے۔ چونکہ ہم دوسروں تک پہنچنے کے لئے طریقوں کو ڈھونڈنے کے لئے رضا مند تھے، ہم اپنے پورے معاشرے میں بہت سوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی کی شہادت دینے کے قابل ہوئے تھے۔

نِیور اور ایور جوئس چیکینگوئو

تشریح اُوریول ویڈال