۲۰۱۸
غمگین سبت کا ایک واقعہ
جولائی ۲۰۱۸


غمگین سبت کا ایک واقعہ

مصنفہ یو۔ایس۔ اے، یوٹاہ میں رہتی ہے۔

میں جانتی تھی کہ مجھے سبت سے پیار کرنا چاہیے، مگر نہیں جانتی تھی کہ کیسے۔

صحائف بتاتے ہیں کہ سبت کا دن ایک پاک دن ہے، ایک خوشن کن اور مسرور کن دن ہے، آرام کا دن ہے، اور منائے جانے کا دن ہے۔۱ مگر چند سال پہلے ، جب میں اپنی نوخیزی کے آخری دَور میں تھا تو مجھے اتوار کو تکلیف دہ پایا۔ امن کی بجائے ، میں نے دباؤمحسوس کیا۔ خوشی کی جگہ ، غمگینی کو۔ اُمید کی جگہ ، قصورکو۔ میری حالت غمگین سبت کے واقعہ جیسی تھی۔

ہر اتوار کی صبح ، کور کے نیچے پریشان کن لمحات کے بعد ، آخر کار میں تسلیم کرتا درحقیقت یہ اتوار ہے اور چرچ کے لئے تیار ہونا تھا۔ چرچ میں ، مَیں اپنے گزشتہ ہفتے کا جائزہ لیتا۔ ساکرامنٹ کے دوران ، میں اپنی ساری ناکامیوں کو گنتا ، پہلے مقرر کے اُٹھنے سے قبل کبھی بھی ختم نہ ہوتیں۔ چرچ میں باقی کا وقت آنسو ؤں کو روکنے کی جنگ بن جاتا جب چرچ میں قصور نئے افسوس کے ناخوش احساس کے ساتھ شدید ہو جاتا۔

دوپہر کے بعد بھی زیادہ تر ایسا ہی ہوتا۔ میں اپنے ماضی کے انتخابات قصور، مستقبل کے انتخابات کے بارے دباؤ، اور حالیہ حالات کے بارے غمگینی محسوس کرتا۔ سکول اور غیر نصابی سرگرمیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے جو میری سوچ کو بدلتیں ، میں اپنا وقت منفی خیالات کے ساتھ گزارتا۔

صدر رسل ایم۔ نیلسن کے اکتوبر ۲۰۱۵کے جنرل کانفرنس کے پیغام کو توجہ سے سننے ، دوبارہ اور پھر دوبارہ پڑھنے کے بعد، جو اِس بارے تھا کہ کس طرح سے سبت خوشی ہے، میں نےسبت کے لئے پرامن ہونے اور محبت کرنے کے لئے دعا کی نہ کہ اُس تکلیف کے لئے جو میں حال میں محسوس کر تا تھا۔ ۲ اور ایک جواب ملا۔

آسمانی باپ اور یسوع مسیح پر توجہ مرکو ز کرو۔

میں نے ترغیب محسوس کی کہ اپنی توجہ اپنے دکھوں سے ہٹا کر آسمانی باپ اور نجات دہندہ کے ساتھ اپنے تعلقات کر مرکوز کروں۔ اپنی ناکامیوں پر غور و خوض کرنے کی بجائے ، میں اپنی زندگی میں اُن کی شمولیت کے بارے غور کرنے کے لئے وقت دینا شروع کیا۔

جب منفی خیالات آتے ، تو میں خود سے دہراتا کہ میں خدا اور یسوع مسیح کے بارے کیا جانتا اور ایمان رکھتا تھا:میں ہوں طفلِ خدا۔ خدا مجھ سے محبت کرتا ہے۔ یسوع مسیح میرا بھائی ہے ، اور اُس نے میرے لئے کفارہ دیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ میں خوش رہوں اور اُن کی طرف لوٹوں۔ سبت خدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔

اِس گواہی میں ، میں نے ایمان کی مشق شروع کی۔

سرگرمی ساکرامنٹ کو قبول کرتی ہے

میری توجہ بدلنے سے پھر سے سوچنے میں بھی میری رہنمائی ہوئی کہ ساکرامنٹ تک میری رسائی کیسی ہے۔ کافی عرصے سے میں ساکرامنٹ کو ایسے لیتا تھا جیسے یہ میرے لئے کوئی سزا کا وقت ہو۔ مگر یہ اُس کا مقصد نہیں ہے۔ ساکرامنٹ ایک مقدس رسم ہے ہمارے عہود کی تجدید کے لئے۔ یہ یسوع مسیح کے کفارے کی قوت کے وسیلے سے ایک بار پھر سے صاف ہونے کا موقع ہے۔ ایمان اور توبہ کرنے والے دل کے ساتھ رسم اور عہد پر توجہ مرکوز کرنے سے ، میں نے محسوس کیا کہ ساکرامنٹ امن کی پیش کش کرتا ہے جب میں نے معافی کے تحفے کو قبول کیا، اپنے عہود قائم رکھے ، اور خداوند کی روح کو قبول کیا۔ ( دیکھئے تعلیم و عہد ۲۰: ۷۷، ۷۹

ساکرامنٹ کے دوران مسیح کے کفارے کے بارے سوچنا میرے ذہن میں ایک اور تحفہ لاتاہے۔ نہ صرف مجھے معاف کیا جاتاہے ، بلکہ مجھے شفا بھی ملتی ہے کیوں کہ میرا منجی، میری تکلیفیں اور کمزوریاں خود پر لے لیتاہے ( دیکھئے ایلما ۷: ۱۱–۱۲)۔ اُس کے کفارے اور ساکرامنٹ کے وسیلے سے ، میں سبت کے دن امن اور مضبوطی پا سکتا ہوں ــــیا کسی اور دن ــــدباؤ اور غمگینی کی بجائے۔

اور میں نے امن پایا۔ میرا منجی اتوار کو اور ہمیشہ میرے لئے تھا۔

مشق صبر ایمان

یہ ایک ہفتے میں ٹھیک نہ ہوئی۔ یہ ایک کوشش تھی ، اور اِس میں وقت لگا۔ ”لیکن اگر ہم اُس چیز کی اُمید کرتے ہیں جو ابھی ہمارے پاس موجود نہیں و صبر سے اُس کی راہ دیکھتے ہیں“(رومیوں ۸: ۲۵)۔ میں نے اپنی توجہ پر کام ور سبت سے محبت کے احساس کے لئے دعا کرتا رہا۔

وقت کے ساتھ ، اُس پاک دن میں نے امن اور خوشی پائی ، لیکن اب میں دوبارہ سبت کے دن غمگین نہ ہو سکتا تھا۔ ہر ایک ہفتہ کے لئے نجات دہندہ اور سبت کے مقصد پر جانفشا ں توجہ کی ضرورت ہوتی ہے، مگر میں امن اور خوشی کے وعدے کو حقیقی جانتاہوں۔

حوالہ جات:

  1. دیکھئے خروج ۲۰: ۱۱؛ خروج ۳۱: ۱۵؛ احبار ۲۳: ۳۲؛ یسعیاہ ۵۸: ۱۳؛ تعلیم و عہد ۵۹: ۱۳۔

  2. دیکھئے رسل ایم۔ نیلسن ، ”سبت باعثِ خوشی ہے“ ، لیحونا،مئی ۲۰۱۵، ۱۲۹ ۔32

فوٹو کی وضاحت از ڈیوڈ سٹوکر