۲۰۱۸
ایک دوست اور ایک مشنری
جولائی ۲۰۱۸


اپنی روشنی چمکائیں۔

ایک دوست اور ایک مشنری

ہیلو! میر ا نام جوآین بٹیسٹا ہے، اور میں ارجنٹائن سے ہوں۔ میں نے انجیلبیان کرکے اپنی روشنی چمکائی ہے۔

بہترین دوست۔

میرا بہترین دوست فاکونڈو اور ہم ایک دوسرے کو پانچ سال کی عمر سے جانتے ہیں۔ ہم دونوں کو فُٹ بال پسند ہے! میں نے اُسے کلیسیاء کی بہت سی سرگرمیوں میں مدعو کیا۔

فاکونڈو کا پہلا سوال

ایک بار جب فاکونڈو ہمارے ساتھ رات کا کھانا کھا رہا تھا، اُ سنے پوچھا، “تمھارا خاندان ہمیشہ دُعا کیوں کرتاہے؟” میں نے کہا اِس لئے کیونکہ آسمانی باپ ہمیں برکت دیتا ہے ، اور یوں ہم اُس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وہ حیران تھا!

خاندانی شام

فاکونڈوایک خاندانی شام میں آیا جب میرا بھائی بنجمین بپتسمہ کے لئے تیار ہو رہا تھا۔ فاکونڈو نے روح کو محسو س کیا، اور پوچھا کیا وہ بھی بپتسمہ لے سکتاہے! میرے والد نے پھر فاکونڈوکے والدینسے بات کی۔

مشنریوں نے فاکونڈو کے خاندان کو سیکھایا۔ پھر فاکونڈو اور اُسکی بہن آگسٹین دونوں نے بپتسمہ لیا! اُس کے والدین چرچ آئے ، مگر اُنہوں نے بھی ابھی تک بپتسمہ نہیں لیا تھا۔

فاکونڈو کا دوسرا سوال

فاکونڈو نے میری امی سے پوچھا کیا وہ خُد اکے بارے اُتنا زیادہ جان سکے گا جتنا کہ میں جانتا ہوں۔ وہ مسکرائیں اور کہاکہ اگر وہ اپنے صحائف کا مطالعہ کرے اور دُعا کرے، وہ اِس سےبھیزیادہ سیکھ سکتا ہے!

تصاویر الیجانڈرو گُٹیریز۔ بپتسمہ کی تصویر بشکریہ فاکونڈو کا خاندان۔