۲۰۱۸
آپ ہیکل کے اہل ہوسکتے ہیں
جولائی ۲۰۱۸


آخری بات

آپ ہیکل کے اہل ہوسکتے ہیں

اپریل ۲۰۱۶ کی جنرل کانفرنس سے خطاب۔

یہ ہماری شدید خواہش ہے کہ اراکینِ کلیسیا ء ہیکل کے اجازت نامہ کے اہل جئیں۔ براہ کرم ہیکل میں جانے کو ایک دور اور شاید لاحاصل مقصد تصور مت کریں۔ اپنے بشپ صاحب کے ساتھ کام کرتے ہوئے، زیادہ تر اراکین تمام راستباز تقاضوں کو قدرے قلیل عرصہ میں حاصل کر سکتے ہیں اگر وہشرائط پر پورا اُترنے اور خطاؤں سے مکمل طور پر توبہ کرنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں۔ اِس میں خُود کو معاف کرنے کے لئے رضامند ہونا اور اس پر توجہ مرکوز نہ کرناشامل ہے کہ ہماری خطائیں یا گناہ ہمیں کبھی بھی مقدس ہیکل میں داخل ہونے کے لئے رد کرتی ہیں۔

منجی کا کفارہ خُدا کے سب بچوں کے لئے مکمل کیا گیا تھا۔ اُس کی مخلصی کی قربانی اُن سب کے لئے جو حقیقی طور پر توبہ کرتے ہیں انصاف کے تقاضے پورے کرتی ہے۔ صحائف اِس کو بڑی خوبصورت انداز میں بیان کرتے ہیں:

“ اگرچہ تمھارے گناہ قرمزی ہوں وہ برف کی مانند سفید ہوجائیں گے” ( یسعیاہ ۱: ۱۸

“ اور میں [اُن کو ] یاد نہ کرونگا” ( یرمیاہ ۳۱: ۳۴

ہم آپ کو یقین دِلاتے ہیں کہ راستباز اصولوں پر عمل پیراہونا آپ اور آپکے خاندان کے لئے شادمانی، تکمیل، اور اطمینان لائے گا۔ اراکین، دونوں بالغان اور نوجوانان ، اپنی اہلیت کی خُود تصدیق کرتے ہیں جب وہ ہیکل کے اجازت نامہ کے سوالات کا جوا ب دیتے ہیں۔ خُدا باپ ؛ اُسکے بیٹے ، یسو ع مسیح ؛ اور اُسکی انجیل کی بحالی، اور روح القدس سے خدمت پانے کے تجربہ کی گواہی کو بڑھانا لازمی شرائط ہیں۔

براہ کرم جان لیں کہ ہم کتنی دیانت دای سے خواہش رکھتے ہیں کہ ہر کوئی ہیکل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے ضروری تبدیلی لائے۔ دُعا گو ہو کر جائزہ لیں کہ آپ اپنی زندگی میں کہاں ہیں ، روح کی ہدایت کے خواہاں ہوں، اور خُود کو ہیکل کےلئے تیار ہونے کے لئے اپنے بشپ سے بات کریں۔ صدر تھامس ایس ۔ مانسن ( ۱۹۲۷- ۲۰۱۸ ) نے فرمایاہے، “ آپ کے لئےہیکل میں جانے کا اہل ہونے کیلئے کام کرنے سےاہم اور کوئی مقصد نہیں ہے۔”۱

میں دُعا گو ہوں کہ ہم میں سے ہر کوئی منجی کی عزت کرے اور خُود کو اُسکی مقدس ہیکلوں میں دیکھنے کے لئے ضروری تبدیلیاں لا ئے۔ ایسا کرنے سے، ہم اُس کے پاک مقصد کی تکمیل کر سکتے اور خو د کو اور اپنے خاندانوں کو اُن تمام برکات کے لئے تیا کر سکتے ہیں جو خُداوند او راُسکی کلیسیاء اس زندگی اور ابدیت میں عطا کر سکتے ہیں۔۱

حوالہ جات

  1. تھامس ایس۔ مانسن ، “The Holy Temple—a Beacon to the World,” اپریل ۲۰۱۱ جنرل کانفرنس۔

تصاویر Getty Images اور اینڈریو رابرٹس سے