نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا: اُن سب کے لیے جو گھر اور کلِیسیا میں درس دیتے ہیں تعارُف صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغامیہ مواد یہ جاننے کے لیے آپ کا راہ نامہ ہو سکتا ہے کہ نجات دہندہ نے کیسے سِکھایا۔ جب آپ اُس کے طریق پر سِکھانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ آپ کو اَیسا مُعلم بننے میں مدد کرے گا جِیسے وہ جانتا ہے کہ آپ بن سکتے ہیں۔ مقاصد برائے نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینااِس مواد میں بیان کیے گئے اُصُول ہر اِنجِیل کے مُعلم کو نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ مِثلِ مسِیح تدرِیس کا جائزہاِس مواد میں بیان کیے گئے اُصُول ہر اِنجِیل کے مُعلم کی نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ حِصّہ 1: یِسُوع مسِیح پر توجہ مرکُوز کریں حِصّہ 1: یِسُوع مسِیح پر توجہ مرکُوز کریں یِسُوع مسِیح کی بابت تعلیم دیں چاہے آپ کُچھ بھی پڑھا رہے ہوںچاہے آپ کُچھ بھی پڑھا رہے ہوں، یاد رکھیں کہ آپ درحقیقت یِسُوع مسِیح کی بابت پڑھاتے اور اُس کی مانِند بننا سِکھاتے ہیں۔ متعلمین کی یِسُوع مسِیح کے پاس آنے میں مدد کریںمُعلم کی حیثیت سے آپ جو کُچھ کرتے ہیں وہ مُتعلمین کو آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو جاننے اور اُن کی محبت کو محسُوس کرنے میں مدد کرنے سے بڑھ کر نہیں نوازے گا (دیکھیے یُوحنّا ۱۷:۳)۔ حِصّہ 2: مِثلِ مسِیح تدرِیس کے اُصُول حِصّہ 2: مِثلِ مسِیح تدرِیس کے اُصُول اُن سے محبّت رکھیں جِنہیں آپ سِکھاتے ہیںجب نجات دہندہ کی محبّت ہمارے دِلوں میں ہوتی ہے، تو ہم مسِیح کے بارے میں سِیکھنے اور اُس کے پاس آنے میں دُوسروں کی مدد کرنے کے لیے ہر ممکن طریقہ تلاش کرتے ہیں۔ محبّت ہماری تدریس کو تحریک بخشتی ہے۔ رُوح سے سِکھائیںجب آپ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے بارے میں سِکھاتے ہیں، تو رُوحُ القُدس آپ کا رفیق ہونے کی بداولت آپ کی راہ نمائی کرے گا اور اُن لوگوں کے ذہنوں اور دِلوں پر سچّائی کی گواہی آشکارا کرے گا جنھیں آپ سِکھاتے ہیں (دیکھیے عقائد اور عہُود ۸:۲)۔ عقیدہ سِکھائیںآپ اِختیار کے ساتھ تعلیم دے سکتے ہیں، جیسا کہ نجات دہندہ نے کیا، باپ کی تعلیم سِکھا کر۔ مُستَعد عِلم حاصل کرنے کی دعوت دیںجب ہم نجات دہندہ کی مثال کی تقلید کرتے ہیں، تو ہم اُنھیں دعوت دیتے ہیں جِنھیں ہم مانگنے، ڈھونڈنے اور کھٹکھٹانے کی تعلیم دیتے ہیں—اور پھر ڈھونڈ لیتے ہیں (دیکھیں متّی ۷:۷–۸)۔ حِصّہ 3: عملی مُعاونات اور تجاویز حِصّہ 3: عملی مُعاونات اور تجاویز تجاویز برائے مُتعلمین اور مُختلِف قسم کے تدریسی ماحولیہ حِصّہ مزید تجاویز فراہم کرتا ہے جو مُتعلمین اور مُختلِف قسم کے تدریسی ماحول کے لیے مخصوص ہیں۔ نمونہ سبق–خاکہِ منصُوبہ بندییہاں ممکنہ سبق کی منصوبہ بندی کے خاکہ کی ایک مثال ہے۔ مِثلِ مسِیح معلم کی حیثیت سے بہتری لانا—ذاتی تشخِیصمُعلمین کی حیثیت سے، ہمیں باقاعدگی سے اپنی خُوبیوں اور خامیوں کا اندازہ لگانا چاہیے تاکہ ہم مُتعلمین کو یِسُوع مسِیح پر اِیمان قائم کرنے اور اُس کی مانِند بننے میں مدد کرنے کے لیے اپنی صلاحیت کو بہتر بنا سکیں۔ مشاورتی مجالِس برائے معلمین—والدین اور بُلائے گئے معلمین کے لیےجب آپ معلمین سے ملتے ہیں، تو اُن کو تقویت دینے کے طریقوں پر غَور کریں اور اُن کی خِدمت کے لیے شفقت اور شُکرگُزاری کے ساتھ اُن کی حوصلہ افزائی کریں۔ برائے قائدین—معلمین کی راہ نُمائی اور مُعاونت کرناجب آپ معلمین سے مِلتے ہیں، تو اُن کو تقویت دینے کے طریقوں پر غَور کریں اوروہ جو خِدمت سرانجام دیتے ہیں اُس کے لیے شفقت اور شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کی حوصلہ افزائی کریں۔