سیمنریاں اور انسٹی ٹیوٹ
اَغراض و مقاصد برائے نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا


”اَغراض و مقاصد برائے نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا: اُن سب حضرات کے لیے جو گھر اور کلِیسیا میں درس دیتے ہیں (۲۰۲۲)

”اَغراض و مقاصد برائے نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا

اَغراض و مقاصد برائے نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا

اِس مواد میں بیان کیے گئے اُصُول ہر اِنجِیل کے مُعلم کو نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ اِس میں والدین، خِدمت گُزار بھائی اور بہنیں، مُبلغین، سیمنری اور انسٹی ٹیوٹ کے مُعلمین، اور ہر وہ شخص جس کی کلِیسیائی بُلاہٹ اُنھیں پڑھانے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔

آپ اِس مواد کا خُود مُطالعہ کر سکتے ہیں یا دُوسروں کے ساتھ بہتر مُعلم بننے کے حوالے سے باہمی گُفت گُو کی مشاورت کے لیے اِستعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یہ مواد شامِ خاندان، صدارتی اجلاس، حلقہ یا میخ کی مشاورتی مجلس کے اجلاس، سیمنری اور انسٹی ٹیوٹ اِن سروس اجلاس، اور مشاورتی مجلس برائے مُعلمین کے اجلاس میں اِستعمال کیا جا سکتا ہے (دیکھیے ”برائے قائدین—مُعلمین کو کام یاب ہونے میں مدد دیں“)۔

اِس مواد کو کس طرح منظم کیا گیا ہے۔

حِصّہ ۱ جب بھی ہم اُس کی اِنجِیل کے اُصُول پڑھاتے ہیں تو یِسُوع مسِیح پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ یہ حِصّہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیا پڑھاتے ہیں۔

حِصّہ ۲: مِثلِ مسِیح تدرِیس کے اُصُول.پر زور دیتا ہے۔ یہ حِصّہ بیان کرتا ہے کہ ہم کیسے پڑھاتے ہیں۔

حِصّہ ۳ مُعلمین کو مِثلِ مسِیح تدرِیس کے اُصُولوں کو لاگو کرنے میں مدد کرنے کے لیے عملی تجاویز دیتا ہے۔

مِثلِ مسِیح تدرِیس کا طائرانہ جائزہ

درجہ ذیل خاکے اِس مواد میں سِکھائے گئے اُصُولوں کا طائرانہ جائزہ فراہم کرتے ہیں۔

شبیہ
نمایشی سبق کی منصُوبہ بندی کا خاکہ