سیمنریاں اور انسٹی ٹیوٹ
یِسُوع مسِیح کی بابت تعلیم دیں چاہے آپ کُچھ بھی پڑھا رہے ہوں


”یِسُوع مسِیح کی بابت تعلیم دیں چاہے آپ کُچھ بھی پڑھا رہے ہوں،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا: اُن سب حضرات کے لیے جو گھر اور کلِیسیا میں درس دیتے ہیں (۲۰۲۲)

”یِسُوع مسِیح کی بابت تعلیم دیں چاہے آپ کُچھ بھی پڑھا رہے ہوں،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا

شبیہ
یِسُوع اور اُس کے شاگِرد آخِری کھانے کے موقع پر

مَیں تُمھیں اِطمِینان دِیے جاتا ہُوں، از والٹر رین

یِسُوع مسِیح کی بابت تعلیم دیں چاہے آپ کُچھ بھی پڑھا رہے ہوں

یِسُوع مسِیح کی بحال شُدہ اِنجِیل میں سِکھانے کے لیے بہت سی باتیں ہیں—سچّائیاں، احکام، نبُوّتیں، اور صحائف کے واقعات۔ اَلبتہ یہ ایک ہی شجر کی شاخیں ہیں، چُناں چہ اُن سب کا واحِد مقصد ہے: ساری اُمّتوں کو مسِیح کے پاس آنے اور اُس میں کامِل ہونے میں مدد دینا (دیکھیے یروم ۱:‏۱۱؛ مرونی ۱۰:‏۳۲)۔ لہٰذا چاہے آپ کُچھ بھی پڑھا رہے ہوں، یاد رکھو کہ آپ درحقیقت یِسُوع مسِیح کی بابت پڑھاتے اور اُس کی مانِند بننا سِکھاتے ہیں۔ رُوحُ القُدس آپ کو اِنجِیل کے ہر اُصُول، حُکم، اور پیغمبرانہ تعلیم میں نجات دہندہ اور اُس کی نجات بخش قُدرت کی بابت سچّائیوں کو پہچاننے میں مدد کر سکتا ہے (دیکھیے یعقُوب ۷:‏۱۰–۱۱

کیا آپ قُربانی کی بابت پڑھا رہے ہیں؟ مُتعلمین کے ساتھ مِل کر تحقیق و تلاش پر غَور کریں کہ قُربانیاں جو ہم ادا کرتے ہیں کیسے ہماری جانوں کو نجات دہندہ کی ”عظیم اُلشان اور آخِری قُربانی“ کی طرف گام زن کرتی ہے (ایلما ۳۴:‏۱۰)۔ کیا آپ اِتحاد کی بابت پڑھا رہے ہیں؟ یِسُوع مسِیح نے اپنے باپ کے ساتھ جو واحدانیت پائی اور اِسی طرح ہمیں اُن کے ساتھ ایک ہونے کی دعوت دینے پر گُفت و شُنید کے لیے غَور و فکر کریں (دیکھیے یُوحنّا ۱۷)۔ ہر اِنجِیلی موضُوع کو یِسُوع مسِیح کی بابت سِکھانے اور سیکھنے کے موقع کے طور پر دیکھیں۔

یہ موقع ہر حُکم بھی فراہم کرتا ہے۔ صرف اِنجِیل کے قوانین پر توجہ مرکُوز نہ کریں—قانون دینے والے کے بارے میں بھی جانیں۔ اگر آپ حِکمت کے کلام پر بحث کرتے ہیں اور صحت مند زِندگی کے مُثبت اور منفی اقدام پر ٹھہر جاتے ہیں، تو آپ یہ سوچنے کا موقع گنوا دیتے ہیں کہ یِسُوع مسِیح کو ہماری رُوحانی اور جسمانی تندرستی دونوں کی کتنی گہرائی سے خیال رکھنا چاہیے تاکہ ہمیں یہ قانون دیا جائے۔ اِس بات پر توجہ مرکُوز کریں کہ نجات دہندہ ہمیں اپنے قوانین پر عمل کرنے میں مدد دینے کے لیے اپنی قُدرت سے نوازنے کے لیے کتنا تیار اور فکر مند ہے۔ ہر حُکم جو وہ ہمیں دیتا ہے اِس کے اِرادے اور مرضی اور منشا کے بارے میں کُچھ نہ کُچھ ظاہر کرتا ہے—اِس کو ایک ساتھ دریافت کرنے میں خُوشی حاصل کریں!

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی پیروی کریں

ہم درس اور تدریِس میں یِسُوع مسِیح کو مرکزی حیثیت میں رکھ سکتے ہیں اور اِس بات پر زور دے کر کہ وہ اِنجِیل کے تمام اُصُولوں کا بہترین نمونہ ہے۔ شاگِردوں کی حیثیت سے، ہم نہ صرف اُصُولوں کی تقلید کرتے ہیں—ہم یِسُوع مسِیح کی پیروی کرتے ہیں۔ جب ہم نجات دہندہ کی کامِل مثال پر توجہ مرکُوز کرتے ہیں، رُوحُ القُدس اِس کی گواہی دے گا اور ہمیں اُس کی پیروی کرنے کی ترغیب دے گا۔

ایک لمحے کے لیے تصُّور کریں کہ آپ آخِر تک برداشت کرنے کا اُصُول سکھا رہے ہیں۔ نجات دہندہ آخِر تک برداشت کرنے کا بہت بڑا نمونہ ہے اِس کے حوالے سے گُفت و شُنِید اُس کے واسطے تقدس و تعظیم کے احساس کو جنم دے سکتی ہے۔ آپ جِن کو سِکھاتے ہیں وہ یِسُوع مسِیح کی مثال سے کیا سِیکھ سکتے اور محسوس کر سکتے ہیں؟

شبیہ
نجات دہندہ زمِین پر پڑے آدمی کو شِفا دیتا ہے۔

نجات دہندہ نے ہم سب کے لیے کامِل نمونہ قائم کیا ہے۔ اُس نے اُن سب کو اچّھا کیا، از مائِیکل مالم

یِسُوع مسِیح کے خطابات، کِرداروں اور صفات کے بارے میں تعلیم دیں۔

صحائف میں یِسُوع مسِیح کے بُہت سے خطابات ہیں۔ ہر ایک خطاب خُدا کے منصُوبے میں یِسُوع مسِیح کے کِرداروں میں سے کسی ایک کی عکاسی کرتا ہے اور ہمیں اُس کی اِلہٰی صفات کے بارے میں سِکھاتا ہے۔ آپ اپنے مُتعلمین کے ساتھ مِل کر تحقیق و تلاش کے لیے غَور و فکر کر سکتے ہیں مثلاً خُدا کا برّہ، وکِیل، ہمارے اِیمان کو کامِل کرنے والا، اور دُنیا کا نُور جیسے خطابات ہمیں یِسُوع مسِیح کے بارے میں سِکھاتے ہیں۔ اِس کے علاوہ، جب آپ مُتعلمین کو نجات دہندہ کی بابت مزید معرفت پانے میں مدد کرتے ہیں، تو اِس سے آگے بڑھیں کہ وہ کون ہے اُس نے کیا کہا اور کِیا اور وہ ہماری زِندگیوں میں کیا کِردار ادا کرنے کا اِرادہ رکھتا ہے۔ جب آپ نجات دہندہ کے سِیرت اور صفات کے بارے میں ایک ساتھ سِیکھیں گے، تو رُوحُ القُدس یِسُوع کے واسطے آپ کی سمجھ اور محبّت کو گہرا کرے گا۔

یِسُوع مسِیح کی گواہی دینے والی علامات کو تلاش کریں

”سب چِیزیں،“ خُداوند نے فرمایا، ”خلق کی گئیں اور بنائی گئیں کہ میری گواہی دیں“ (مُوسیٰ ۶:‏۶۳؛ مزید دیکھیں ۲ نِیفی ۱۱:‏۴)۔ اِس سچّائی کو ذہن میں رکھتے ہُوئے، ہم صحائف میں بُہت سی علامتوں کو دیکھنا سِیکھ سکتے ہیں جو نجات دہندہ کی گواہی دیتے ہیں۔ اِن علامتوں میں روٹی، پانی اور نُور جیسی چِیزیں شامِل ہیں۔ ایک بار جب ہم یہ سمجھ لیں کہ اِن اِستعاروں کا نجات دہندہ سے کیا تعلُق ہے، تو وہ ہمیں مسِیح کی قُدرت اور صفات کے بارے میں سِکھا سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ آپ صحیفوں میں نبیوں اور دیگر اِیمان دار مردوں اور عورتوں کی زِندگیوں میں نجات دہندہ کی زِندگی سے مماثلتیں تلاش کر سکتے ہیں۔ علامتوں کی تحقیق و تلاش اُن حوالہ جات میں نجات دہندہ کی بابت سچّائیوں کو ظاہر کرتی ہے جنھیں آپ دُوسری صُورتوں میں نظر انداز کر سکتے ہیں۔