سیمنریاں اور انسٹی ٹیوٹ
صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام


”صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا: اُن سب حضرات کے لیے جو گھر اور کلِیسیا میں درس دیتے ہیں (۲۰۲۲)

”صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا

صدارتِ اَوّل کی جانب سے پیغام

عزیز بھائیو اور بہنو،

آپ کے پاس یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پڑھانے کا کس قدر شان دار موقع ہے! خواہ آپ کو پڑھانے کے لیے مخصُوص بُلاہٹ مِلی ہے یا نہیں، آپ مُعلم ہیں۔ سب سے ماہر مُعلم، یِسُوع مسِیح، کے ایک شاگرد کی حیثیت سے، آپ کے پاس اُس کے نُور کو پھیلانے کے مواقع ہیں جہاں بھی آپ جاتے ہیں—گھر میں، گرجا گھر میں، جب آپ دُوسروں کی خِدمت کرتے ہیں، اور اپنے دوستوں کے درمیان میں ہوتے ہیں۔ اِنجِیل کی تعلیم دینا مُقدّس امانت ہے۔ یہ کارِ خُداوندی کا ایک لازمی حِصّہ ہے، اور جب ہم اِسے اُس کے طریق پر انجام دیتے ہیں تو یہ بہترین کارآزمُود ہوتا ہے۔

ہم آپ کو یِسُوع مسِیح کی بابت مزید جاننے کے لیے دعوت دیتے ہیں اور اُس نے کیسے اِنجِیل کی تعلیم دی۔ سنجِیدگی کے ساتھ اُس کے کلام، اُس کے اَعمال اور اُس کی صفات کا مُطالعہ کریں، اور اُس کی مزید قریب سے پیروی کرنے کی کوشش کریں۔ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا آپ کا راہ نامہ بن سکتا ہے۔

صدارتِ اَوّل