”برائے قائدین—معلمین کی راہ نُمائی اور معاونت کرنا،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا: اُن سب کے لیے جو گھر اور کلِیسیا میں درس دیتے ہیں (2022)
”معلمین کی راہ نُمائی اور مُعاونت کرنا،“ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا
برائے قائدین—معلمین کی راہ نُمائی اور مُعاونت کرنا
بحیثِیتِ قائد، آپ کی یہ ذِمہ داری ہے کہ اپنی تنظِیم میں”نئے بُلائے گئے معلمین سے مُلاقات کریں“ اور ”اُنہیں اپنی بُلاہٹوں کے لیے تیاری میں مدد دیں“ (عمُومی راہ نُما کِتاب، 17.3، گاسپل لائبریری)۔ یہ مُلاقاتیں نئے معلمین کو اُن کی مُقدّس بُلاہٹوں سے مُتعارف کرانے کا موقع ہے اور اُنھیں اِلہام بخشیں کہ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینے کے اِس تصُّور سے کیا مُراد ہے۔ بحیثِیتِ قائد، آپ درج ذیل کام کر کے نئے بُلائے گئے معلمین کی خِدمت کرنے کے لیے تیار ہونے میں مدد کر سکتے ہیں۔
-
اِس اعتماد کا اِظہار کریں کہ نجات دہندہ اُن کی بُلاہٹوں میں اُن کی مدد کرے گا (دیکھیے عقائد اور عہُود 88:78)۔
-
نئے معلمین کو اِس مواد کی ایک کاپی دیں، اور اُن کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اِس کے اُصُولوں کو اپنی تدریس میں لاگُو کرنے کے طریقے تلاش کریں۔
-
نئے معلمین کو اپنی تنظیم کے بارے میں کچھ ایسا بتائیں جو اُن کے لیے جاننے میں مددگار ہو۔
-
ضرُورت کے مُطابق، نئے معلمین کو بتائیں کہ کِس کمرے میں سِکھانا ہے اور کِس سبق سے شُروع کرنا ہے۔ اپنی کلاس اور کلاس کے اَرکان کی بابت ہر قسم کی معلومات فراہم کریں۔
-
نئے معلمین کو باور کرائیں کہ آپ اُن کی بُلاہٹ میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔ کمرہِ جماعت میں تعاون اور ضرُورت پڑنے پر تدریسی مواد تک رسائی کی پیش کش کریں۔
-
کبھی کبھار معلمین کی جماعتوں کا مُشاہدہ کرنے کی پیش کش کریں، اور رُوح کی ترغِیبات کے مُطابق تجزیہ دیں۔
-
معلمین کو سہ ماہی مشاورتی مجالِس برائے معلمین میں شِرکت کے لیے دعوت دیں۔
معلمین کی خِدمت کے دوران میں، پیہم مُعاونت کرنے کے لیے اُن سے وقتاً فوقتاً ملتے رہیں۔ مِثال کے طور پر، آپ کلاس سے پہلے یا بعد میں معلم کے ساتھ نجات دہندہ کے طریق پر تعلیم دینا کے اُصُولوں پر بات چِیت کرنے کے لیے مُختصر گُفت گُو کر سکتے ہیں۔ معلم سے پُوچھیں کہ وہ کیا محسُوس کرتے ہیں کہ وہ کیا اچھا کر رہے ہیں اور کون سے طریقے ہیں جن سے وہ بہتری لانا چاہیں گے۔ اُن کی شفقت سے حوصلہ افزائی کریں اور اُن کی دی گئی خِدمت کے لیے اُن کا شُکریہ اَدا کریں۔
آپ معلم کو سِکھاتے ہُوئے دیکھ کر اِس گُفت و شُنید کی تیاری کر سکتے ہیں۔ معلم کی خُوبیوں کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشِش کریں اور اُن طریقوں کو دریافت کریں جن سے آپ مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ کسی معلم کی صلاحیتوں کو تقویت دینا اُتنا ہی اہم ہے جتنا کہ بہتری کے مواقع کی نشان دہی کرنا۔