”اوہائیو میں جمع ہونا،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”اوہائیو میں جمع ہونا،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
دِسمبر 1830–مئی 1831
اوہائیو میں جمع ہونا
لُوسی سمِتھ کا اِیمان اور مُعجزہ
اوہائیو میں، زیادہ سے زیادہ لوگ کلِیسیا میں شامِل ہو رہے تھے۔ خُداوند نے جوزف سمِتھ کو بتایا کہ دُوسری جگہوں پر رہنے والے مُقدّسِین کو اوہائیو میں جمع ہونا چاہیے۔ یہ ایک طویل سفر ہو گا۔ لیکن خُداوند نے وعدہ کِیا کہ اُن کے جمع ہونے کے بعد، وہ مُقدّسِین کو اپنی شریعت سِکھائے گا اور اُنھیں اُس کے کام کرنے کی قُدرت سے نوازے گا۔
عقائد اور عہُود 37؛ 38:32؛ مُقدّسِین، 1:109–110
جوزف کی والدہ، لُوسی، اور تقریباً 80 کلِیسیائی اَرکان کا ایک گروہ نیویارک میں اپنے گھر چھوڑ کر اوہائیو چلے گئے۔ وہ کشتی پر سوار ہُوئے جس سے وہ راستے کا کُچھ حِصّہ طے کر پائے۔ اُن کے چند دِن سفر کرنے کے بعد، کشتی کو رُکنا پڑا۔ پانی میں موٹی برف نے اُن کا راستہ روک دِیا۔
مُقدّسِین، 1:121–22
مُقدّسِین کو برف کے پگھلنے کا اِنتظار کرنا پڑا۔ وہ تھکے، بھُوکے، بھیگے، اور ٹھٹھرے ہُوئے تھے۔
ُمُقدّسین، 1:122
اِنتظار کرنا مُشکل تھا۔ کُچھ مُقدّسین آپس میں بحث و تکرار کرنے لگے۔
ُمُقدّسین، 1:122
لُوسی کو مُقدّسِین کی بحث و تکرار سُننا پسند نہیں تھا۔ وہ جانتی تھی کہ اُسے کُچھ کہنے کی ضرُورت تھی۔ اُس نے پُوچھا، ”تمھارا اِیمان کہاں ہے؟“ لُوسی نے مُقدّسِین سے کہا کہ اگر وہ خُدا سے دُعا کریں گے، تو وہ برف کو پِگھلا دے گا تاکہ وہ اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔
مُقدّسِین، 1:122–23
اچانک، اُنھوں نے گرج کی طرح آواز سُنی جب برف ٹُوٹنے لگی۔ برف میں ایک راستہ بن گیا، جو اُن کی کشتی کے گُزرنے کے لیے بالکل کافی تھا۔
ُمُقدّسِین، 1:123
مُقدّسِین حیران اور شُکرگُزار تھے۔ وہ دُعا کرنے اور آسمانی باپ کا شُکر اَدا کرنے کے لیے جمع ہُوئے۔ اُن کی کشتی نے بحفاظت اوہائیو کی جانب سفر کِیا۔
ُمُقدّسِین، 1:123
جب مُقدّسِین اوہائیو پُہنچے، تو وہاں کے کلِیسیائی اَرکان نے اُن کا اِستقبال کِیا اور اُنھیں رہنے کے لیے جگہیں تلاش کرنے میں مدد دی۔ خُداوند نے اُنھیں اپنی شریعت سِکھانے اور اُنھیں اپنا کام کرنے کی قُدرت سے نوازنے کا اپنا وعدہ پُورا کِیا۔
عقائد اور عہُود 42؛ مُقدّسِین، 1:126