صَحائِف کی کَہانیاں
ناوُوہ کی تعمیر


”ناوُوہ کی تعمیر،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”ناوُوہ کی تعمیر،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

1840–1842

2:18

ناوُوہ کی تعمیر

ایک خُوب صُورت شہر کے لیے خُداوند کا منصُوبہ

مُقدّسِین دریائے مسیسیپی کے قریب خیموں میں رہتے ہوئے۔

خُداوند نے مُقدّسِین کو ایک نئی جگہ پر جمع ہونے کا حُکم دِیا۔ یہ مسیسیپی نامی ایک بڑے دریا کے قریب تھی۔ وہ زمین گیلی اور دَلدلی تھی۔ کُچھ لوگوں کو، یہ شہر کی تعمیر کے لیے اچھی جگہ نہیں لگی۔ لیکن نبی جوزف سمِتھ جانتا تھا کہ خُداوند کی مدد سے، وہ اِسے خُوب صُورت بنا سکتے ہیں۔

عقائد اور عہُود 124:‏25؛ مُقدّسِین، 1:‏417

مُقدّسِین ناوُوہ کی تعمیر کرتے ہُوئے۔

مُقدّسِین نے اِسے رہنے کے لیے ایک اچھی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت شُروع کر دی۔ نبی جوزف سمِتھ نے اِس قصبے کا نام ناوُوہ رکھا، جس کا مطلب ہے ”ایک خُوب صُورت جگہ۔“

مُقدّسِین، 1:‏417

جوزف سمِتھ اور دِیگر ایک گھر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

خُداوند نے مُقدّسِین کو ناوُوہ میں ایک گھر تعمیر کرنے کو کہا جہاں مُسافر آ کر آرام کر سکتے تھے۔ وہ چاہتا تھا کہ ناوُوہ ایک اَیسا مقام بنے جہاں ہر کوئی خُوش آمدید محسُوس کرے۔

عقائد اور عہُود 124:‏22–24، 60؛ مُقدّسِین، 1:‏426

جوزف مُستقبل کی ہَیکل کے لیے جگہ کی نِشان دہی کرتا ہے۔

خُداوند نے نبی جوزف کو بتایا کہ اُس کے پاس ناوُوہ کے لیے بڑے بڑے منصُوبے ہیں۔ وہ چاہتا تھا کہ اُس کے مُقدّسِین یہاں اِکٹھے ہوں تاکہ وہ ایک ہَیکل کی تعمیر کر سکیں۔ اُس نے اُنھیں اپنے گھر کی تعمیر کے لیے بڑی محنت سے کام کرنے کو کہا۔ مُقدّسِین نے فوری طور پر کام شُروع کر دِیا۔

عقائد اور عہُود 124:‏25–28، 44، 55؛ مُقدّسِین، 1:‏420–21، 425–27

جوزف ہَیکل کے بارے میں تعلیم دیتے ہُوئے۔

خُداوند چاہتا تھا کہ مُقدّسِین ایک ہَیکل تعمیر کریں کیوں کہ اُس کے پاس اُنھیں دینے کو عظیم برکات تھیں۔ ہَیکل میں، وہ خُداوند کے ساتھ عہُود باندھیں گے، یا خاص وعدے کریں گے۔ وہ اپنے تمام بچّوں کے لیے آسمانی باپ کے خُوشی کے منصُوبے کے بارے میں بھی جانیں گے۔

عقائد اور عہُود 124:‏29–41؛ مُقدّسِین، 1:‏453–55

ہَیکل کی تعمیر مُکمل ہو گئی۔

مُقدّسِین نے ہَیکل کی تعمیر کے لیے سخت محنت کی، جیسے خُداوند نے حُکم دِیا تھا۔ اِس میں بُہت وقت لگا، مگر وہ اُس دِن کے لیے پُرجوش تھے جب اُن میں سے ہر ایک اُن خاص وعدوں کے مُتعلق سیکھ سکے گا جو خُداوند نے اپنی ہَیکل میں اُن کے واسطے رکھے تھے۔

مُقدّسِین، 1:‏453–55