”ایما کے لیے مُکاشفہ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)
”ایما کے لیے مُکاشفہ،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں
جُولائی 1830
ایما کے لیے مُکاشفہ
خُداوند کے کام کے لیے چُنی ہُوئی
ایما اور جوزف کی زِندگی بُہت تیزی سے بدل رہی تھی۔ خُداوند نے جوزف کو بتایا کہ اُسے کھیتی باڑی پر توجہ دینا بند کر دینی چاہیے۔ اِس کی بجائے، جوزف کو اپنا وقت لوگوں کو یِسُوع مسِیح کے بارے میں سِکھانے اور خُداوند کی کلِیسیا کی ترقی میں مدد کرنے میں گُزارنا چاہیے۔
عقائد اور عہُود 24:7–9؛ مُقدّسِین، 1:96
ایما کی اِس تبدیلی کے بارے میں بُہت سے سوالات تھے۔ وہ نہیں جانتی تھی کہ اُسے کیا کرنا چاہیے جب کہ جوزف خُداوند کی خِدمت کر رہا تھا۔ کیا وہ بھی خُداوند اور اُس کی کلِیسیا کی مدد کرے گی؟
مُقدّسِین، 1:96
خُداوند نے ایما سے جوزف کو دِیے جانے والے مُکاشفہ کے ذریعے بات کی۔ اُس نے اُسے ”ایما سمِتھ، میری بیٹی“ کہا۔ اُس نے ایما کو بتایا کہ اُس نے اُسے چُن لِیا ہے اور اُسے اپنا کام کرنے کے لیے بُلایا ہے۔ وہ ایک خاص خاتُون تھی، اور اُس کے پاس اُس کے کرنے کے لیے بڑے بڑے کام تھے۔
خُداوند نے ایما کو جوزف کے ساتھ سفر کرنے کو کہا۔ خُداوند نے فرمایا کہ ایما صحائف کی وضاحت کرے گی اور کلِیسیا کے اراکین کو سِکھائے گی۔ اُس نے ایما سے کہا کہ وہ اُسے اپنی زِندگی میں پہلا درجہ دے اور اپنے عہُود پر قائم رہے۔ اُس نے ایما سے وعدہ کِیا کہ وہ اُس کا رُوح پائے گی۔ وہ چاہتا تھا کہ وہ سیکھے، بڑھے، اور اُس کی برکات پائے۔
عقائد اور عہُود 25:2، 6–10، 15
خُداوند نے ایما کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بچّوں کو گاتے ہُوئے سُننا پسند کرتا ہے۔ اُس نے کہا کہ اُس کے مُقدّسِین کے گیت اُس کے حُضُور دُعا کی طرح ہیں۔ اُس نے ایما سے گیتوں کی کِتاب بنانے کو کہا جو مُقدّسِین مِل کر گا سکتے ہیں۔ ایما نے خُداوند اور اُس کی اِنجِیل کے بارے میں بُہت سے خُوب صُورت گیت ڈھُونڈے اور اُنھیں گیتوں کی کِتاب میں شامِل کِیا۔
عقائد اور عہُود 25:11–12؛ مُقدّسِین، 1:221–22
ایما اور جوزف کی زِندگی بدلتی رہیں، مگر ایما جانتی تھی کہ خُداوند اُس سے پیار کرتا ہے اور اُس کے لیے مقصد رکھتا ہے۔ اُس نے خُداوند اور اپنے اِردگِرد کے لوگوں کی خِدمت کی۔ اُس نے کلِیسیائے یِسُوع کو بڑھانے میں مدد کی۔
عقائد اور عہُود 25:13–15؛ مُقدّسِین، 1:221–23