صَحائِف کی کَہانیاں
سِڈنی اور فیبی رِگڈن


”سِڈنی اور فیبی رِگڈن،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”سِڈنی اور فیبی رِگڈن،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

اکتوبر–نومبر 1830

2:24

سِڈنی اور فیبی رِگڈن

اِنجِیل کو قبُول کرنے کے لیے اپنی زِندگیاں بدلنا

پارلے پراٹ نے اپنے ساتھیوں کو تجویز دی کہ وہ اُس کے دوست سِڈنی سے مُلاقات کریں۔

پارلے پراٹ اور دیگر لوگ مقامی امریکیوں کو اِنجِیل سُنانے جا رہے تھے۔ راستے میں، پارلے نے رُک کر اپنے دوست سِڈنی رِگڈن سے مُلاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ سِڈنی ایک مُناد تھا جس نے پارلے کو بائبل میں یِسُوع مسِیح کے بارے میں سِکھایا تھا۔ اَب پارلے سِڈنی کو مورمن کی کِتاب میں یِسُوع کے مُتعلق سِکھانا چاہتا تھا۔

عقائد اور عہُود 32؛ مُقدّسِین، 1:‏99

پارلے سِڈنی رِگڈن کے ساتھ مورمن کی کِتاب کا تذکرہ کرتے ہُوئے۔

پارلے نے سِڈنی کو مورمن کی کِتاب کے بارے میں بتایا اور اِسے پڑھنے کی دعوت دی۔ سِڈنی کو یقین نہیں تھا، مگر کیوں کہ پارلے اُس کا دوست تھا، اِس لیے اُس نے پڑھنے کا وعدہ کِیا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏100

سِڈنی مورمن کی کِتاب پڑھتے ہُوئے اور اِسے اپنی بیوی کے ساتھ بانٹتے ہُوئے۔

جب سِڈنی نے مورمن کی کِتاب کا مُطالعہ کِیا، تو وہ جانتا تھا کہ یہ خُدا کی طرف سے آئی ہے۔ اُس نے اپنے جذبات کا اِظہار اپنی بیوی، فیبی کے ساتھ کِیا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏101

سِڈنی اپنے خاندان سے بات کرتے ہُوئے۔

لیکن سِڈنی کو یقین نہیں تھا کہ آگے کیا کرنا ہے۔ اگر وہ بپتِسما لے لیتا، تو اپنی کلِیسیا میں مُناد کی مُلازمت کھو دیتا۔ وہ فیبی اور اپنے چھ بچّوں کی دیکھ بھال کیسے کر سکتا تھا؟ اُس کی کلِیسیا کے لوگ کیسا محسُوس کریں گے؟ اُس نے آسمانی باپ سے مدد کے لیے دُعا کی، اور اُس نے ایک پُر سُکون احساس پایا۔

مُقدّسِین، 1:‏101؛ عقائد اور عہُود 19:‏23

فیبی رِگڈن نے سِڈنی کو بتایا کہ وہ کلِیسیا میں شامِل ہونے کے لیے راضی ہے۔

سِڈنی نے فیبی سے پُوچھا کہ کیا وہ اپنی آرام دہ زِندگی چھوڑنے اور اِس نئی کلِیسیا میں اُس کے ساتھ شامِل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ”یہ میری خواہش ہے کہ مَیں خُدا کی مرضی کو پُورا کرُوں،“ اُس نے کہا، ”زِندگی آئے یا موت۔“ اُنھوں نے بپتِسما لینے کا فیصلہ کِیا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏101

سِڈنی جوزف سمِتھ سے مُلاقات کرتے ہُوئے۔

بعد میں، سِڈنی نے نبی جوزف سمِتھ سے مُلاقات کی۔ خُداوند نے جوزف کے ذریعے سِڈنی کو ایک پیغام دِیا۔ اُس نے فرمایا کہ اُس نے سِڈنی کے اچھے کاموں کو دیکھا ہے اور اُس کی دُعاؤں کو سُنا ہے۔ خُداوند نے سِڈنی کو بتایا کہ اُس کے پاس اُس کے کرنے کو ایک بڑا کام ہے۔ سِڈنی بڑے بڑے کام کرے گا۔

عقائد اور عہُود 35:‏3–4