صَحائِف کی کَہانیاں
گھانا میں ”پابندی“


”گھانا میں ’پابندی‘،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”گھانا میں ’پابندی‘،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

جُون 1989–نومبر 1990

2:59

گھانا میں ”پابندی“

مُقدّسِین کے اِکٹھے نہ ہونے کی صورت میں بھی وفادار رہنا

ایلِس جانسن اور ہیٹی برِیما کوفورِجُوا، گھانا میں اِنجِیل بانٹتے ہُوئے۔

ایلِس جانسن ایک مِشنری تھی جو اپنے آبائی مُلک، گھانا میں خِدمت کر رہی تھی۔ اُسے یِسُوع مسِیح کی بابت اپنی گواہی دینا اور کلِیسیا کی ترقی میں مدد کرنا بُہت پسند تھا۔

مُقدّسِین، 4:‏416–17

ایلِس اور ہیٹی کو یہ معلُوم ہُوا کہ وہ اَب مزید اِنجِیل نہیں بانٹ سکتیں۔

ایک دِن، ایلِس کو کُچھ پریشان کُن خبر مِلی۔ گھانا کی حُکومت نے کہا تھا کہ اَب کلِیسیا کی مزید عِبادات نہیں ہو سکتیں۔ مِشنری اَب مزید تعلیم نہیں دے سکتے تھے۔

مُقدّسِین، 4:‏417

کلِیسیا کی ایک تالا لگی عِمارت کے باہر پولیس اَفسران۔

پولیس اَفسران نے مِشنریوں کو اُن کے اپارٹمنٹ چھوڑنے پر مجبُور کِیا اور اُن کی سائیکلیں لے لیں۔ کلِیسیا کے چند اَرکان کو جیل میں ڈال دِیا گیا۔ فوجیوں نے کلِیسیائی عِمارات کو تالا لگا دِیا اور کسی کو اندر نہ جانے دِیا۔ لوگوں نے اِس صُورتِ حال کو ”پابندی“ کہا۔

مُقدّسِین، 4:‏417–18

ایلِس ایک دوست کے ساتھ رہنے کے لیے روانہ ہوتے ہُوئے۔

مِشنریوں کو گھر جانا پڑا۔ ایلِس کسی دُوسرے قصبے میں ایک دوست کے ساتھ جا کر رہنے چلی گئی۔ وہ پریشان تھی کہ وہ کبھی بھی اپنا مِشن مُکمل نہیں کر پائے گی۔

مُقدّسِین، 4:‏418

گھانا میں مُقدّسِین۔

گھانا میں مُقدّسِین پریشان، غمگین، اور خوف زدہ تھے۔ وہ حیران تھے کہ اُنھوں نے کیا غلط کِیا ہے۔ کیا وہ کبھی دوبارہ چرچ جا سکیں گے؟

مُقدّسِین، 4:‏418

مُقدّسِین گھر میں عِشائے ربّانی کی عِبادت کرتے ہُوئے۔

اگرچہ وہ اپنی وارڈوں میں اِکٹھے نہیں ہو سکتے تھے، مُقدّسِین اَب بھی خُداوند سے محبّت رکھتے تھے اور اُس کی عِبادت کرنا چاہتے تھے۔ اُنھوں نے اپنے گھروں میں عِشائے ربّانی کی عِبادات مُنعقد کِیں۔ وہ خاندانی اَرکان جن کے پاس کہانت تھی اُنھوں نے روٹی اور پانی کو برکت دی اور باقی اَہلِ خانہ میں تقسیم کی۔

عقائد اور عہُود 6:‏32؛ مُقدّسِین، 4:‏419

مُقدّسین گھر میں اِنجِیل بیان کرتے ہُوئے۔

کئی مہینوں تک، پابندی جاری رہی۔ مُقدّسین نے گیت گائے اور ایک دُوسرے کو اپنے گھروں میں اِنجِیل کی تعلیم دی۔ اُنھوں نے اپنے اِیمان کو مضبُوط رکھنے کے لیے ایک دُوسرے سے مُلاقاتیں کِیں۔ اُنھوں نے اپنی دَہ یکی اُس وقت اَدا کرنے کے لیے ایک طرف رکھ دی جب وہ دوبارہ چرچ جا سکیں گے۔ اُنھوں نے دُعائیں کی اور روزے رکھے تاکہ پابندی ختم ہو جائے۔

مُقدّسِین، 4:‏436–37

ایلِس کو دوبارہ مِشن پر خِدمت کرنے کی دعوت دی جا رہی ہے۔

آخِر کار، 18 ماہ بعد، حُکومت نے فیصلہ کِیا کہ کلِیسیا دوبارہ عِبادات مُنعقد کر سکتی ہے۔ مِشن کے ایک نئے صدر کو ایلِس سے بات کرنے کو کہا گیا، جو اَب کالج کی طالبہ تھی۔ ”کیا آپ تعلیم مُکمل کرنے کے بعد واپس آ کر مِشن پر خِدمت کرنا چاہیں گی؟“ اُس نے پُوچھا۔ ”نہیں،“ اُس نے کہا۔ ”مَیں اَبھی خِدمت کرنا چاہتی ہُوں!“

مُقدّسِین، 4:‏437–39

گھانا میں مُقدّسِین کلِیسیائی عِبادت میں شِرکت کرتے ہُوئے۔

ایلِس اور دیگر مُقدّسِین بُہت خُوش تھے کہ وہ دوبارہ چرچ جا سکتے تھے! پابندی کے بعد پہلے اِتوار کو، عِشائے ربّانی کی عِبادت دو گھنٹے تک جاری رہی کیوں کہ بُہت سارے لوگ اپنی گواہیاں بیان کرنا چاہتے تھے۔ اُنھوں نے ایک دُوسرے کو بتایا کہ کیسے خُداوند نے اُنھیں برکت دی اور اُن کے اِیمان کو مضبُوط رکھنے میں اُن کی مدد کی۔

عقائد اور عہُود 20:‏75؛ مُقدّسِین، 4:‏438