صَحائِف کی کَہانیاں
جوزف اور سِڈنی پر حملہ کِیا جاتا ہے


”جوزف اور سِڈنی پر حملہ کِیا جاتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”جوزف اور سِڈنی پر حملہ کِیا جاتا ہے،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

فروری 1832

2:28

جوزف اور سِڈنی پر حملہ کِیا جاتا ہے

مُشتعل لوگ خُدا کے نبی کا کام روکنے کی کوشِش کرتے ہیں

مُشتعل اَفراد الاؤ کے قریب بات کرتے ہُوئے۔

جوزف سمِتھ آسمانی باپ، یِسُوع مسِیح، اور آسمان کے بارے میں جو کچھ سیکھا رہا تھا چند لوگ اُسے پسند کرتے تھے۔ مگر کُچھ لوگوں کو وہ پسند نہیں آیا جو اُس نے سِکھایا۔ اُن میں سے کُچھ غضبناک ہو گئے اور جوزف کو تعلیم دینے سے روکنا چاہتے تھے۔

عقائد اور عہُود 76؛ مُقدّسِین، 1:‏149–50

ایما اور جوزف سمِتھ اپنے بیمار بچّے کی دیکھ بھال کرتے ہُوئے۔

ایک رات، جوزف اپنے گود لیے ہوئے جُڑواں بچّوں میں سے ایک کی دیکھ بھال کرنے میں ایما کی مدد کرتے ہُوئے رات دیر تک جاگتا رہا۔ بچّہ بُہت بیمار تھا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏150

ایما بچّوں کی دیکھ بھال کرتے ہُوئے جب کہ جوزف سو رہا تھا۔

ایما نے بچّے کو اُٹھایا اور جوزف سے کہا کہ وہ آرام کرے۔ اُسے صُبح کو مُنادی کرنی تھی۔ آخِرکار، جوزف اور ایما دونوں سو گئے۔

ُمُقدّسِین، 1:‏150

آدمی جوزف کو گھر سے باہر گھسیٹتے ہُوئے۔

اچانک، دروازہ زور سے کھُلا، اور کُچھ مُشتعل آدمی کمرے میں گھُس آئے۔ ایما چیخ اُٹھی جب اُن آدمیوں نے جوزف کو بازُوں، ٹانگوں، اور بالوں سے پکڑ لیا۔ اُنھوں نے اُسے گھر سے گھسیٹ کر باہر نِکالا۔

مُقدّسِین، 1:‏150–51

آدمیوں نے جوزف کو پکڑ رکھا تھا جب کہ سِڈنی رِگڈن زمین پر پڑا تھا۔

جوزف نے آدمیوں کی گرفت سے نِکلنے کی کوشِش کی، مگر اُنھوں نے اُسے مضبُوطی سے جکڑ رکھا تھا۔ جوزف نے دیکھا کہ اُن آدمیوں نے اُس کے دوست سِڈنی رِگڈن کو بھی اُس کے گھر سے گھسیٹ کر باہر نِکال لِیا تھا۔

ُمُقدّسِین، 1:‏151

آدمی جوزف کے جسم پر گرم تارکول اور پَر ڈالتے ہُوئے۔

آدمیوں نے جوزف کے کپڑے پھاڑ دِیے اور اُس کی ساری جلد اور بالوں پر گرم، چِپکنے والا تارکول اُنڈیل دِیا۔ پھر اُنھوں نے اُس پر پَر چِپکائے اور بھاگ گئے۔

ُمُقدّسِین، 1:‏152

ایما اور اُس کے دوستوں نے جوزف اور سِڈنی کی دیکھ بھال شُروع کی۔

آدمیوں کے چلے جانے کے بعد، جوزف لڑکھڑاتے ہُوئے گھر واپس آیا۔ ایما جوزف کو اِس حال میں دیکھ کر خوفزدہ ہو گئی۔ قریب رہنے والے دوستوں نے جب یہ سُنا تو فوراً مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ ایما نے جوزف کی جلد سے تارکول صاف کرنا شُروع کِیا۔ باقی پُوری رات، ایما اور اُس کے دوست جوزف اور سِڈنی کی دیکھ بھال کرتے رہے۔

عقائد اور عہُود 25:‏5؛ مُقدّسِین، 1:‏153

جوزف لوگوں کے ایک گروہ میں مُنادی کرتے ہُوئے۔

اگلے دِن، جوزف اَب بھی شدید تکلیف میں مبتلا تھا۔ لیکن اُس نے کپڑے پہنے اور لوگوں کے ایک گروہ کو یِسُوع مسِیح کے بارے میں تعلیم دی۔ اُن میں سے کُچھ آدمی جنھوں نے اُس پر حملہ کِیا تھا اُس کی تعلیم کو سُن رہے تھے۔ اُس دِن بعد میں، جوزف نے تین لوگوں کو بپتِسما دِیا۔ اُس نے خُداوند کا کام جاری رکھا، حتیٰ کہ جب لوگوں نے اُسے روکنے کی کوشِش بھی کی۔

عقائد اور عہُود 24:‏8؛ مُقدّسِین، 1:‏153