صَحائِف کی کَہانیاں
جوزف اور سِڈنی آسمان کے بارے میں سیکھتے ہیں


”جوزف اور سِڈنی آسمان کے بارے میں سیکھتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں (2024)

”جوزف اور سِڈنی آسمان کے بارے میں سیکھتے ہیں،“ عقائد اور عہُود کی کہانیاں

فروری 1832

3:1

جوزف اور سِڈنی آسمان کے بارے میں سیکھتے ہیں

اپنے بچّوں کے لیے خُدا کی برکات کے بارے میں رویا

جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن بائبل کا مُطالعہ کرتے اور اِس پر گُفتگُو کرتے ہُوئے۔

ایک دِن، جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن بائبل کا مُطالعہ کر رہے تھے۔ اُنھوں نے پڑھا کہ مَرنے کے بعد لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ جوزف اور سِڈنی نے اِس بارے میں غور کِیا جو اُنھوں نے پڑھا تھا، اور وہ اِس کے مُتعلق مزید جاننا چاہتے تھے۔

عقائد اور عہُود 76:‏11–18

جوزف اور سِڈنی نے رویا دیکھی جس میں اُنھوں نے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو فرِشتوں سے گھِرا ہُوا دیکھا۔

خُداوند نے اُنھیں ایک حیران کُن رویا دی۔ اُنھوں نے آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح کو فرِشتوں سے گھِرے ہُوئے دیکھا۔ اُنھوں نے ایک آواز سُنی کہ یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے۔ آواز نے کہا کہ یِسُوع ہمارے واسطے مُوا اور پھِر جی اُٹھا—وہ دوبارہ زِندہ ہو گیا۔ کیوں کہ وہ جی اُٹھا، ہم بھی دوبارہ زِندہ کِیے جائیں گے۔

عقائد اور عہُود 76:‏19–24؛ 39–43

جوزف اور سِڈنی ٹیلیسٹیئل بادشاہی کی رویا دیکھتے ہُوئے۔

جوزف اور سِڈنی نے سیکھا کہ جب ہم دوبارہ زِندہ کِیے جائیں گے، تو ہم آسمان پر تین میں سے کسی ایک مقام پر رہیں گے، جنھیں بادشاہتیں کہا جاتا ہے۔ وہ لوگ جو یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کو قبُول نہیں کرتے ٹیلیسٹیئل بادشاہی میں جائیں گے۔ خُداوند نے اِس بادشاہی کا موازنہ سِتاروں کی روشنی سے کِیا۔

عقائد اور عہُود 76:‏81–86

جوزف اور سِڈنی ٹیریسٹریئل بادشاہی کی رویا دیکھتے ہُوئے۔

جوزف اور سِڈنی نے ایک اور بادشاہی کے بارے میں بھی جانا جسے ٹیریسٹریئل بادشاہی کہا جاتا ہے۔ یہ بادشاہی اُن لوگوں کے لیے ہے جو اچھی زِندگی بسر کرتے ہیں مگر مُکمل طور پر یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کی فرماں برداری نہیں کرتے ہیں۔ وہ اُس پر اپنے اِیمان میں مضبُوط نہیں ہیں۔ خُداوند نے اِس بادشاہی کا موازنہ چاند کی روشنی سے کِیا۔

عقائد اور عہُود 76:‏71–80

جوزف اور سِڈنی سیلیسٹیئل بادشاہی کی رویا دیکھتے ہُوئے۔

اعلیٰ ترین بادشاہی سیلیسٹیئل بادشاہی ہے۔ اِس بادشاہی میں جانے والے لوگوں نے خُدا کے ساتھ عہُود، یا وعدے کِیے، اور اپنے عہُود پر قائم رہے۔ اُنھوں نے توبہ کی اور یِسُوع مسِیح کی پیروی کی۔ وہ ہمیشہ کے لیے آسمانی باپ اور یِسُوع کے ساتھ رہتے ہیں اور اُن کی مانِند بنتے ہیں۔ خُداوند نے اِس بادشاہی کا موازنہ سُورج کی روشنی سے کِیا۔

عقائد اور عہُود 76:‏50–70

سِڈنی رویا کے بارے میں لِکھتے ہُوئے۔

خُداوند نے جوزف اور سِڈنی کو بتایا کہ جو کُچھ اُنھوں نے اپنی رویا میں دیکھا وہ سب بیان نہ کریں۔ لیکن وہ چاہتا تھا کہ وہ اِس میں سے کُچھ کے مُتعلق لِکھیں اور اِسے دُوسروں کو بتائیں۔ کلِیسیا کے بُہت سے اَرکان لوگوں کو رویا کے بارے میں بتانے کے لیے پُرجوش تھے۔

عقائد اور عہُود 76:‏113–119؛ مُقدّسِین، 1:‏149–50

لوگ رویا کا احوال پڑھتے ہُوئے۔

کُچھ لوگوں نے رویا کو پسند نہیں کِیا۔ یہ اُس سے مختلف تھی جو وہ ایمان رکھتے تھے۔ لیکن زیادہ تر مُقدّسِین اِس مُکاشفہ کے بارے میں جاننے کے لیے شُکرگُزار تھے۔ اِس نے اُن پر ظاہر کِیا کہ آسمانی باپ اپنے بچّوں سے پیار کرتا ہے اور اُس کے پاس لوٹنے کے لیے اُن کے لیے راہ تیار کی ہے۔

مُقدّسِین، 1:‏149–50