مجلسِ عامہ
خُورِش مَوجُود تھی
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۰


خُورِش مَوجُود تھی

جب ہم دُنیاوی طور پر تیار ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو، ہم زندگی کی آزمازیشوں کا مقابلہ بڑے اعتماد کے ساتھ کر سکتے ہیں۔

حالیہ وبا کی وجہ سے سفری پابندیوں سے قبل، مَیں کسی بین اُلاقَوامی ذمہ داری پُورا کر کے وطن واپس آرہا تھا جس کے نظامِ اوقات کی وجہ سے اِتوار کو ٹھہرنا پڑ گیا تھا۔ میرے پاس پروازوں کے درمیان میں وقت تھا کہ مقامی عِشائے ربانی کی عبادت میں شامِل ہو سکوں، جہاں مَیں مُختصر پیغام دینے کے قابل تھا۔ اِس عبات کے بعد ، ایک پُرجوش ڈیکن میرے پاس آیا اور پوچھا کہ کیا مَیں صدر نیلسن کو جانتا ہُوں اور کیا مجھے کبھی اُن سے ہاتھ مِلانے کا موقع مِلا تھا۔ مَیں نے جواب دیا کہ مَیں اُنھیں جانتا ہُوں، کہ مَیں اُن کے ساتھ ہاتھ مِلا چُکا ہُوں، اور یہ کہ، اُسقُفی صدارت کے رُکن کی حیثیت سے مُجھے صدر نیلسن اور اُن کے مُشِیروں سے ہر ہفتے میں دو بار مُلاقات کرنے کا موقع ملتا ہے۔

اِس کے بعد یہ نوجوان ڈیکن کرسی پر بیٹھ گیا، اپنے ہاتھوں کو ہَوا میں پھیلا دیا، اور زور سے بولا، ”یہ میری زندگی کا سب سے بڑا دِن ہے“! بھائیو اور بہنو، مَیں شاید اپنے ہاتھوں کو ہَوا میں نہ پھیلاؤں اور چِلاؤں، بلکہ مَیں زِندہ نبی اور اُس ہدایت کے لیے ہمیشہ شُکر گُزار ہُوں جو ہم نبیوں، رویا بینوں، اور مُکاشفہ بینوں سے پاتے ہیں، خاص طور پر اِن مُشکل ادَوار میں۔

زمانے کے شُروع سے، خُداوند نے اپنے لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہدایت مہیا کی ہے کہ وہ اِن آفات کے خِلاف، رُوحانی اور دُنیاوی طور پر تیاری کریں، چُوں کہ اُسے عِلم ہے کہ فانی زِندگی کے تجربے کا یہ حِصّہ ہو گا۔ یہ آفات ذاتی یا عام نوعیت کی ہوسکتی ہیں، لیکن خُداوند کی ہدایت اِس حد تک حفاظت اور مدد فراہم کرے گی جس حد تک ہم اُس کے مشورت پر دھیان دیتے، اور عمل پیرا ہوتے ہیں۔ پَیدایش کی کِتاب میں حیرت انگیز مثال پیش کی گئی ہے، جہاں ہم مصر میں یُوسُف اور فِرعون کے خواب کی اَیسی اِلہامی تعبیر کے بارے میں سِکھتے ہیں۔

”تب یُوسف نے فِرعون سے کہا، … جو کُچھ خُدا کرنے کو ہے اُسے اُس نے فِرعون پر ظاہِرکِیا ہے۔ …

”دیکھ، سارے مُلکِ مِصر میں سات برس تو پَیداوار کثِیرکے ہوں گے:

”اور اُن کے بعد سات برس کال کے آئیں گے اور تمام مُلکِ مِصر میں لوگ اِس ساری پَیداوار کو بُھول جائیں گے۔“ ۱

فِرعون نے یُوسُف کی بات سُنی اور خُوش بختی سے، خُدا نے اُسے خواب میں جو دِکھایا اُس کا جواب دیا اور جو آنے کو تھا اُس کی فوراً. تیاری کرنا شُروع کر دی۔ صحائف میں یُوں درج ہے:

”اور ارزانی کے سات برسوں میں اِفراط سے فصل ہُوئی۔

”اور وہ لگاتار ساتوں برس ہر قِسم کی خُورِش کا ذخیرہ کرتا گیا۔ …

”اور یُوسف نے غلّہ سمُندر کی ریت کی مانِند نِہایت کثرت سے ذخیرہ کِیا، … یہاں تک کہ حِساب رکھنا بھی چھوڑ دِیا کیوں کہ وہ بے حِساب تھا۔“ ۲

ایک بار جب فراونی کے سات برس گُزر گئے، ہمیں بتایا گیا ہے کہ ”اور یُوسف کے کہنے کے مُطابِق کال کے سات برس شرُوع ہُوئے: اور اَور سب مُلکوں میں تو کال تھا، پر مُلکِ مِصر میں ہر جگہ خُورِش مَوجُود تھی۔“ ۳

آج، ہم بابرکت ہیں کہ نبیوں سے ہدایت پاتے ہیں جنھیں اِدراک ہے کہ ہمیں اُن آفات کے خِلاف تیاری کرنے کی ضرورت ہے ”جو آنے کو ہیں“ ۴ خواہ مادی خواہ رُوحانی، اور اُن مجبُوریوں یا پابندیوں کو بھی تسلیم کرتے ہیں جن کے مشورے پر عمل پیرا ہونے کی کوشش میں ہمیں مقابلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

اِس بات کا واضح اِدراک ہے کہ COVID-19 کے اَثرات کے ساتھ ساتھ، ہر براعظم پرتباہ کُن قُدرتی آفات، کسی بھی نسل، سماج، مذہبی حدُود اور افراد کی طرف داری نہیں کرتیں۔ روزگار ختم ہو گئے ہیں اور آمدنی کم ہوگئی ہے کیوں کہ کام بند ہونے سے بےروزگاری پر اثر پڑا ہے اور کرونا وائرس سے وابسطہ قانونی اور صحت کے مسائل کے سبب سے کام کرنے کی صلاحیت بھی مُتاثر ہوئی ہے۔

مُتاثر ہونے والے سبھی اَفراد کے لیے، ہم آپ کی صُورت حال سے آگاہ ہیں اور بڑی فکرمندی کا اِظہار کرتے ہیں، اور ساتھ ہی اِس بات کا پختہ یقین بھی ہے کہ دِن بہتر ہوں گے۔ آپ کو اُسقُف صاحبان اور شاخ کے صدور سے نوازا گیا ہے جو اپنی جماعتوں کے اَرکان کی عارضی ضروریات کا تخمینہ لگاتے ہیں اور اُن کی مدد کرتے ہیں اور اُن کو اَیسے ذرائع اور وسائل تک رسائی حاصل ہے جو آپ کو اپنی زندگی کو دوبارہ قائم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں اور آپ کو خود اِنحصاری کی راہ پر گام زن کرسکتے ہیں اگر آپ تیاری کے اُصُولوں کا اطلاق کرتے ہیں۔

آج کے ماحول میں، اَیسی وبا کے ساتھ جس نے پُوری پُوری معیشتیں اور افراد کی زِندگیاں تباہ و برباد کر دی ہیں، یہ مہربان نجات دہندہ سے انحراف ہوگا کہ اِس حقیقت کو نظر انداز کریں جب کہ بہت سے لوگ جدوجہد کر رہے ہیں، اور اگر اُن سے خُوراک اور پیسے کی بچت کے لیے فوری طور پر شُروع کرنے کو کہتے ہیں۔ بہرکیف، اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمیں تیاری کے اُصولوں کو مستقل طور پر نظرانداز کرنا چاہیے —صرف یہ کہ اِن اُصُولوں کو ”حِکمت اور منصُوبے“ ۵ کے ساتھ لاگو کیا جائے، تاکہ ہم یہ کہہ سکیں، جیسے مِصر میں یُوسف نے بھی کہا تھا، ”خُورِش مَوجُود تھی۔“ ۶

خُداوند ہم سے توقع نہیں کرتا ہے کہ ہم جو کچھ کرسکتے ہیں اُس سے زیادہ کریں، لیکن وہ ہم سے توقع کرتا ہے کہ ہم جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں، جب ہم اَیسا کر سکتے ہیں۔ پچھلی مجلسِ عامہ میں صدر نیلسن نے یاد دِلایا تھا، کہ ”خُداوند کاوِش پسند کرتا ہے۔“ ۷

شبیہ
اِنفرادی راہ نمائے اِقتصادیات زبانوں میں

کلِیسیا کے راہ نماؤں نے اکثر مُقدّسینِ آخِری ایّام کی حوصلہ افزائی فرمائی ہے کہ وہ ”خُوراک اور پانی کی بُنیادی فراہمی اور بچت کے کھاتے میں کچھ رقم بچا کر زِندگی میں مُشکلات کی تیاری کریں۔“ ۸ اِسی کے ساتھ ساتھ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ”دانِش مند بنیں“ اور گھریلو اَشیا کی فراہمی کے لیے ذخِیرہ خانہ کے قیام اور مالی بچت کی کوشش میں”شِدت پسندی کی طرف نہ جائیں۔“ ۹ مالی خُود انحصاری کے لیے ذاتی وسائل، کے عنوان سے کِتابچہ، ۲۰۱۷ میں شائع ہُوا تھا اور فی الحال کلِیسیا کی ویب سائٹ پر ۳۶ زبانوں میں دست یاب ہے، جو صدارتِ اَوّل کے پیغام کے ساتھ شُروع ہوتا ہے، جس میں کہا گیا ہے:

”خُداوند نے فرمایاہے، ’میرا مقصد اپنے مقدسین کے لیے مہیا کرنا ہے‘[عقائد اور عہُود ۱۰۴:‏۱۵]۔ یہ مُکاشفہ خُداوند کی جانب سے وعدہ ہے کہ وہ مادی برکات مہیا کرے گا اور خُود انحصاری کا دروازہ کھول دے گا۔ …

اِن اُصُولوں کو قبول کرنا اور اِن پر عمل کرنا آپ کو خُداوند کی موعودہ مادی برکات کو پانے کے لیے بہترطور پر قابل بنائے گا۔

ہم آپ کو اِن اُصُولوں کاجانفشانی سے مطالعہ کرنے اور لاگو کرنے اور اپنے خاندان کے اَرکان کوسِکھانے کی دعوت دیتے ہیں۔ اگر آپ اَیسا کرتے ہیں، تو آپ کی زندگی مبارک ہو گی… [کیوں کہ] … آپ میں ہمارے آسمانی باپ کی اَولاد ہیں۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کو کبھی بھی نہیں چھوڑے گا۔ وہ آپ کو جانتا ہے اور آپ کو خُود انحصاری کی رُوحانی اور مادی برکات عطا کے لیے تیار ہے۔“ ۱۰

اِس کِتابچہ میں بجٹ کی تیاری اور اِس کے مُطابق زِندگی گُزارنے، اپنے خاندان کو مُشکلات سے بچانے، مالی بحران سے نمٹنے اور مُستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے وقف ابواب شامل ہیں، اور کلِیسیا کی ویب سائٹ پر یا آپ کے مقامی راہ نماؤں کے ذریعہ ہر ایک کے لیے دست یاب ہے۔

جب تیاری کے اُصُول پر غور کیا جائے تو، اِلہام کے لیے ہم پیچھے مُڑ کر مِصر میں یُوسف کی طرف دیکھ سکتے ہیں۔ کیا ہو گا یہ جان کاری کافی نہ تھی جو اُنھیں فراوانی کے برسوں کے دوران میں کسی حد تک قُربانی دیے بغیر کال کے برسوں میں سرُخ رُو کرتی۔ فِرعون کے ماتحتوں کی جانب سے پَیدا کردہ ساری پَیداوار کو اِستعمال کرنے کے بجائے، اُن کی فوری اور مُستقبل کی ضروریات کو پُورا کرتے ہُوئے، حدود قائم کردی گئیں، اور اُن کی تقلید کی گئی۔ یہ جاننا کافی نہیں تھا کہ مُشکل وقت آنے والا ہے۔ اُنھیں حِکمتِ عملی اپنانا پڑی اور، اُن کی سعی کی وجہ سے، ”خُورِش مَوجُود تھی۔“ ۱۱

اِس سے اہم سوال پیدا ہوتا ہے: ”تو پھر، کیا؟“ شُروع کرنے کے لیے موثّر بات یہ ہے کہ خُداوند کے نزدیک ہر شے رُوحانی ہے، ”اور نہ ہی کسی وقت“ اُس نے ہمیں عطا کیا ہے ”کوئی اَیسا قانون جو دُنیاوی تھا۔“ ۱۲ پھر، ہر شے، یِسُوع مسِیح کی طرف اِشارہ کرتی ہے، جس کی بُنیاد پر ہمیں تعمیر کرنا ہے، یعنی اپنی دُنیاوی تیاری بھی۔

دُنیاوی طریقے سے تیار اور خُود اِنحصار ہونے سے مُراد ہے کہ ”اِیمان لانا کہ یِسُوع مسِیح کے فضل، یا اِختیار کی قُدرت اور ہماری اپنی کاوِش، کے وسِیلے سے، ہم ساری رُوحانی اور دُنیاوی ضروریات زِندگی کو پانے کے قابِل ہیں جنھیں ہم اپنے واسطے اور اپنے خاندانوں کے لیے پانا ضروری جانتے ہیں“ ۱۳ ۔

دُنیاوی تیاری کے لیے رُوحانی بُنیاد کے مزید پہلوؤں میں شامِل ہیں: ”حِکمت اور منصُوبے سے“ ۱۴ عمل پیرا ہونا، جس کا اِطلاق وقت کے ساتھ ساتھ، اور ہمارے وسائل میں، خُوراک کا ذخیرہ کرنے اور بچت میں بتدریج اضافے پر ہوتا ہے، اور دُوسرا ”معمولی اور سادہ“ کو اپنانے کا مطلب ہے، ۱۵ جو اِیمان کا مظہر ہے کہ خُداوند ہماری معمولی لیکن مُستقل کوششوں کو بڑھائے گا۔

رُوحانی بُنیاد کو قائم کرنے کے ساتھ ساتھ، ہم دُنیاوی تیاری کے دو اہم عناصر کو کام یابی سے لاگُو کر سکتے ہیں، روپے پیسے کا بندوبست کرنا اور گھریلو ذخیرہ خانہ قائم کرنا۔

مالی نظم و نسق کے کلیدی اُصُولوں میں دہ یکی اور ہدیوں کی ادائیگی شامل ہے؛ ممکنا حد تک قرض کو ختم کرنا اور اُن سے گریز کرنا؛ تیاری اور بجٹ کو تیار کرنا اور اُس کے مُطابق زِندگی بسر کرنا؛ اور مُستقبل کے لیے بچت کرنا۔

گھر میں ذخیرہ کرنے والے کلیدی اُصُولوں میں خُوراک کا ذخیرہ کرنا شامل ہے؛ جہاں مُمکن ہو پانی کا ذخیرہ؛ اِس کے ساتھ ساتھ اِنفرادی اور خاندانی ضروریات پر مبنی دیگر ضروریات، سبھی کیوں کہ ”بہترین ذخیرہ خانہ“ ۱۶ گھر ہی ہے، جو ”ضرورت کے وقت سب سے زیادہ قابل رسائی محافظ“ بن جاتا ہے۔ ۱۷

جب ہم رُوحانی اُصُولوں کو اپناتے اور خُداوند سے اِلہام کے مُشتاق ہوتے ہیں، تو اپنے بارے میں خُداوند کی منشا جاننے میں ہماری راہ نمائی کی جائے گی، اِنفرادی اور خاندانی سطح پر، اور اِن اہم اُصُولوں کو دُنیاوی تیاری کے لیے کیسے لاگو کرنا ہے۔ سب سے اہم مرحلہ شروع کرنا ہے۔

بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے خُوب صُورتی سے یہ اُصُول سِکھایا جب اُنھوں نے کہا: ”عمل پیرا ہونا اِیمان کو بُروئے کار لانا ہے۔ … حقیقی اِیمان خُداوند یِسُوع مسِیح میں اور اُس پر مرکوز ہے اور ہمیشہ عمل کی طرف لے جاتا ہے۔“ ۱۸

بھائیو اور بہنو، اِس بدلتی ہوئی دُنیا میں ہمیں غیر یقینی صُورتِ حال کے لیے ضرور تیاری کرنی ہے۔ اگرچہ اچھے دِن آئیں، ہم جانتے ہیں کہ دُنیاوی بُلندیوں اور فانی زِندگی کی وادیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جب ہم دُنیاوی طور پر تیار ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو، ہم زِندگی کی آزمایشوں کا مقابلہ بڑے اَعتماد کے ساتھ، اپنے دِلوں میں تسلّی کے ساتھ، اور مِصر میں یُوسف کی طرح کرسکتے ہیں، ہم یہ کہہ سکیں گے، حتیٰ کہ پریشان کُن حالات میں بھی کہ، ”خُورِش مَوجُود تھی۔“ ۱۹ یِسُوع مسِیح کے نام پر آمین۔