مشن کی بُلاہٹیں
باب 3: بپتِسما لینے اور اِستحکام پانے کی دعوت


”باب 3:بپتِسما لینے اور اِستحکام پانے کی دعوت،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”بپتِسما لینے اور اِستحکام پانے کی دعوت،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

باب 3

بپتِسما لینے اور اِستحکام پانے کی دعوت

شبیہ
خُدا کے گلّے میں آؤ، اَز والٹر رینی

عقائدی بُنیاد

ہم سب آسمانی باپ کے بچّے ہیں۔ ہم زمین پر سیکھنے، ترقی کرنے، اور مزید اُس کی مانند بننے کا موقع حاصِل کرنے کے لیے آئے ہیں تاکہ ہم اُس کی حضُوری میں واپس لوٹ سکیں (دیکھیں موسیٰ 1:‏39)۔ ہم الٰہی مدد کے بغیر نہ اُس کی مانند بن سکتے ہیں یا نہ ہی اُس کے پاس واپس لوٹ سکتے ہیں۔ ہمارے آسمانی باپ نے اپنے بیٹے یِسُوع مسِیح کو ہمارے کفّارے اور موت کے بندھنوں کو توڑنے کے لیے بھیجا (دیکھیے 3 نیفی 27:‏13–22

ہم توبہ کے ذریعے اُس پر اِیمان کی مشق، بپتِسما لینے، اِستحکام کے ذریعے رُوحُ القُدس کی نعمت پانے، اور آخر تک برداشت کرنے سے مسِیح کی مُخلصی دینے کی قُدرت تک رسائی پاتے ہیں۔ بپتِسما کے عہد کو قائم رکھنا خُود کو خُدا کے ساتھ وابستہ رکھنے کا پہلا قدم ہے تاکہ رُوحُ القُدس ہمیں فطری طور پر بہتر بنانے کے لیے صاف، مضبُوط، اور تبدیل کر سکے۔ گُناہوں سے پاک ہونے کے اِس اثر کا تجربہ پانا رُوحانی طور پر دوبارہ پیدا ہونا کہلاتا ہے۔ (دیکھیں 2 نیفی 31:‏7، 13–14، 20‏–21؛ مُضایاہ 5:‏1–7؛ 18؛ 27:‏24؛ 3 نیفی 27:‏20؛ یُوحنّا 3:‏5۔)

رُوحانی طور پر نئی پیدائش تب ہوتی ہے جب ہم پانی اور رُوح سے بپتِسما پاتے ہیں۔ بپتِسما ایک پُرمُسرت اور پُر اُمید رسم ہے۔ جب ہم شکستہ دِل اور پشیمان رُوح سے بپتِسما پاتے ہیں، تو ہم زندگی کا آغاز خُدا کی تائیدی قُدرت سے کرتے ہیں۔ بپتِسما اور اِستحکام پانے کے بعد، ہم اہل طور پر عِشائے ربانی لینے سے مضبُوطی پا سکتے ہیں۔ (دیکھیں 2 نیفی 31:‏13؛ مُضایاہ 18:‏7–16؛ مرونی 6:‏2؛ عقائد اور عہُود 20:‏37۔)

دعوت دینا

جب آپ رُوح سے ہدایت پائیں، تو لوگوں کو بپتِسما اور اِستحکام کی دعوت دیں۔ ایسا کِسی بھی سبق کے دوران ہو سکتا ہے۔

بپتِسما کا عقیدہ سِکھائیں اور مسِیح کی تعلیم سمجھنے میں لوگوں کی مدد کریں (دیکھیں سبق 3)۔ بپتِسما کے عہد کی اہمیت اور خُوشی، گُناہوں سے معافی پانے، اور اِستحکام کے ذریعے رُوحُ القُدس کی نعمت پانے کے بارے میں سِکھائیں۔

لوگوں کو بپتِسما کی دعوت کے لیے تیار کرتے ہُوئے یہ یقینی بنائیں کہ وہ اِس بات کو سمجھیں جو آپ اُنھیں سِکھائیں گے اور عہد جو وہ باندھیں گے۔ بپتِسما کا عہد مندرجہ ذیل ہے:

  • خُوشی سے یِسُوع مِسیح کا نام اپنے تیئں لینا۔

  • خُدا کے حُکموں پر عمل کرنا۔

  • خُدا اور دُوسروں کی خِدمت کرنا۔

  • آخِر تک برداشت کرنا۔ (دیکھیں سبق 4۔)

آپ درج ذیل باتوں کا اِشتراک کرسکتے ہیں:

”جب ہم بپتِسما پاتے ہیں، ہم [خُدا] کے سامنے گواہی دیتے ہیں کہ [ہم] اُس کے ساتھ عہد میں داخل ہُوئے ہیں، کہ [ہم] اُس کی خِدمت کریں گے اور اُس کے احکام پر عمل کریں گے۔ جب ہم یہ عہد باندھتے ہیں، تو وہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ [ہم] پر اپنا رُوح اور کثرت سے اُنڈیلے گا (مُضایاہ 18:‏10)۔“

بپتِسما لینے کی آپ کی دعوت مخصُوص اور براہِ راست ہونی چاہیے۔ آپ کہہ سکتے ہیں:

”کیا آپ یِسُوع مسِیح کے نمونہ کی پیروی کرتے ہُوئے کِسی ایسے شخص سے جِس کو یہ رسم ادا کرنے کے لیے مُقرر کیا گیا ہے بپتِسما لیں گے؟ ہم آپ کی بپتِسما کی تیاری میں مدد کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ [تاریخ] تک تیار ہوں گے۔ کیا آپ اُس تاریخ کو بپتِسما لینے کی تیاری کریں گے؟“

جو بھی دعوت آپ دیتے ہیں، اُن عظیم برکات کا وعدہ کریں جو لوگ بپتِسما لینے اور اُس سے مُنسلک عہُود پر قائم رہنے سے حاصِل کرتے ہیں۔ اِن برکات کی گواہی بیان کریں۔

سِکھائیں کہ بپتِسما اور اِستحکام آخری منزل نہیں ہے۔ بلکہ، یہ تبدیلی کی راہ پر ایک نُقطہ ہیں جو اُمید، خُوشی، اور خُدا کی قُدرت کو مُکمل طور پر ایک شخص کی زندگی میں لاتے ہیں (دیکھیں مُضایاہ 27:‏25–26)۔ لوگوں کے بپتِسما اور اِستحکام پانے کے بعد، وہ عہد کے راستے پر گامزن رہتے ہُوئے رُوح سے پاک ہونے کے مُنتظر ہو سکتے ہیں۔

اگر مُمکِن ہو، تو جِنھیں آپ بپتِسما لینے کی تعلیم دے رہے ہیں اُنھیں دعوت دیں کہ وہ بپتِسما کی عبادت اور عِشائے ربانی کی عبادت میں شرکت کریں جِس کے دوران کوئی فرد اِستحکام پائے۔

بپتِسما کی دعوت دینے کی تجاویز

یِسُوع کے بپتِسما لینے کے صحیفائی واقعہ کو پڑھنے پر غور کریں (متّی 3:‏13–17)۔ آپ بائبل ویڈیو نجات دہندہ کے بپتِسما کا خاکہ یا مورمن کی کتاب کی وڈیو نجات دہندہ کے شاگردوں کے بپتِسمے بھی دِکھا سکتے ہیں۔

آپ نیفی کا بیان کردہ یِسُوع کا بپتِسما پڑھ سکتے ہیں (دیکھئے 2 نیفی 31:‏4–12)۔ یِسُوع مسِیح کے بپتِسما کے بیانات کو پڑھنا سیکھنے والے لوگوں کو مضبُوط کر سکتا ہے۔

مُطالعہِ صحائف

درج ذیل صحائف کا مُطالعہ کریں:

آپ نے جو سیکھا اُس کا خلاصہ لِکھیں۔