مشن کی بُلاہٹیں
صدارتِ اَوّل کا پیغام


”صدارتِ اَوّل کا پیغام،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”صدارتِ اَوّل کا پیغام،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

صدارتِ اَوّل کا پیغام

عزیز ساتھی مُناد:

ہم آپ کو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے مُناد ہونے کے عظیم موقع پر مُبارِک باد دیتے ہیں۔ اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے سے زیادہ زبردست اور اہم کام اور کوئی نہیں ہے۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کا مقصد آپ کی بہتر تیاری کروانے، اور رُوحانی طور پر زیادہ پختہ مُناد بننے میں آپ کی مدد کرنا ہے۔ اِس کا مقصد مزِید موثر اُستاد بننے میں آپ کی مدد کرنا ہے۔ ہم آپ کو تاکید کرتے ہیں کہ آپ اپنے ذاتی اور ساتھی مُطالعہ میں اِسے روزانہ اِستعمال کریں۔ نیز ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ اِسے اپنی ڈسٹرکٹ کونسل میٹنگز اور زون کانفرنسوں میں بھی اِستعمال کریں۔ جن صحائف کا حوالہ دیا گیا ہے اُن کا مُطالعہ کریں اور عقائد اور اُصُولوں کو سِیکھیں۔

ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ اپنے آسمانی باپ کی اُس کے پُرجلال کام میں مدد کرنے کے لیے عزم کے ایک نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ خُداوند کے کام ”کہ اِنسان کی لافانی اور اَبَدی زندگی کا سبب پیدا کروُں“ (مُوسیٰ 1:‏39) میں اُس کی مدد کرنے میں ہر مُناد کا اہم کردار ہوتا ہے۔

جب آپ فروتنی سے خُود کو اُس کی خِدمت کے لیے وقف کریں گے تو خُداوند آپ کو برکت دے گا۔ خُدا کرے کہ آسمانی باپ کے بچّوں کے درمیان محنت کرتے ہوئے آپ بڑی خُوشی اور مسرت پائیں۔

صدارتِ اَوّل