مشن کی بُلاہٹیں
میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کا تعارف


”میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کا تعارف،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو: یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کے لیے ہدایت نامہ (2023)

”تعارف،“ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

تعارف میری اِنجِیل کی مُنادی کرو

خُداوند اپنے خادموں کو ہدایت دیتا ہے کہ ”رُوح کے وسیلے سے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو، یعنی مددگار جو سچّائی کی تعلیم دینے کے لیے بھیجا گیا تھا“ (عقائد اور عُہود 50:‏14

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کو مشنری کے طور پر اپنے مقصد کو پُورا کرنے میں آپ کی مدد کے لیے وضع کیا گیا ہے۔ یہ فریضہِ مُنادی کے لوازمات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ ہر سوال کا جواب نہیں دیتا یا ہر اُس صورتِ حال کے لئے ہدایت فراہم نہیں کرتا ہے جس کا آپ سامنا کریں گے۔ تاہم، یہ رُوحانی قدرت اور قابلیت میں ترقی کرنے میں آپ کے لیے اہم وسیلہ ہے۔ صحائف اور اِس کتاب میں پائے جانے والے اِنجِیل کے عقائد اور اُصُولوں کا مُطالعہ کریں اور اُن کا اِطلاق کریں۔

یُوحنّا بپتِسما دینے والا یِسُوع کو بپتِسما دیتے ہُوئے

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کو درج ذیل طریقوں سے آپ کی مدد کرنے کے لیے منظم کیا گیا ہے:

اپنے پُورے مشن کے دوران میں بار بار ابواب کا مُطالعہ کریں۔ اپنے کام کی جانچ کریں۔ اہداف طے کریں اور اُن کی تکمیل کے لیے منصُوبے بنائیں۔ مشنری جو روزانہ خُود کو تیار کرتے اور باقاعدگی سے بہتر ہوتے ہیں وہ اُن لوگوں کی زندگیوں کو برکت دیں گے جنِھیں وہ سکھاتے اور خدمت کرتے ہیں۔ وہ اپنی زندگیوں میں بھی برکتیں پائیں گے۔

مُطالعہ اور سیکھنے کی تجاویز

آپ کے فریضہِ مُنادی کے دوران مؤثر مُطالعہ آپ کی اِنجِیل کی گواہی کو مضبُوط کرنے اور یِسُوع مسِیح کے مزید وفادار شاگرد بننے میں مدد دے گا۔

صحائف اور میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کا مُطالعہ کرنا آپ کو رُوحانی قدرت کے ساتھ سِکھانے میں مدد دے گا۔ یہ آپ کو اپنی تعلیم کو افراد کی ضروریات سے مُتعلقہ بنانے میں بھی مدد دے گا۔

اہم مُطالعہ اور سیکھنے کے مواقع میں شامل ہیں:

  • ذاتی مُطالعہ۔

  • ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ۔

  • تبادلہِ ساتھی۔

  • ڈسٹرکٹ کونسل میٹنگز۔

  • زون کانفرنسیں۔

  • مشن قیادتی مجلس (نوجوان مشنری راہ نُماؤں کے لیے)۔

زیادہ تر دن، آپ کے مُنادی کے شیڈول میں ذاتی اور ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ کے لیے وقت شامل ہوتا ہے۔ اپنے روز مرہ کے شیڈول کے بارے میں معلُومات کے لیے دیکھیں یِسُوع مسِیح کے شاگِردوں کے لیے معیاراتِ مُناد، 2.4۔

ذاتی مُطالعے میں جو کُچھ آپ سیکھتے ہیں وہ آپ کو ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ اور مذکورہ بالا دیگر سیکھنے کے مواقع میں مدد دے گا۔ اِن تناظر میں آپ ”ایک دُوسرے کو بادشاہی کی تعلیم سکھاتے ہیں“ (عقائد اور عہُود 88:‏77

یِسُوع مسِیح ہجُوم کو سِکھاتے ہُوئے

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کے مُطالعہ کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز

مُنّجی اور اُس کی اِنجِیل کو جاننے میں آپ کی مدد کے لیے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو صحائف اور اِنجِیل کے اُصُولوں کو باہم ملاتا ہے۔ اِس کا مقصد آپ کو صحائف میں لے جانا اور آپ کے مُطالعہ کو تقویت دینے میں مدد کرنا ہے۔ اپنے پُورے مشن کے دوران میں ہر باب میں صحائف کے حوالہ جات کا مُطالعہ کریں۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کے ہر باب میں آپ کو جو کُچھ آپ سیکھ رہے ہیں اُس کا مُطالعہ کرنے اور لاگو کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لیے تجاویز اور سرگرمیاں شامل ہیں۔ اِن کو اپنے ذاتی اور ساتھی کے ہمراہ مُطالعہ میں استعمال کریں (دیکھیں معیاراتِ مُناد، 2.4)۔ آپ اِن کو اپنی ڈسٹرکٹ کونسل میٹنگز اور زون کانفرنسوں میں بھی اِستعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کا مُطالعہ زیادہ موثر ہو گا جب آپ جو کُچھ سیکھتے ہیں اُسے لاگو کرنے کے طریقے تلاش کریں گے۔

اپنے ذاتی مُطالعہ کے لیے منصُوبہ بنانا مُفید ہے۔ آپ اپنا منصُوبہ بنا سکتے ہیں جو اِنجِیلی اُصُولوں کو ترجیح دیتا ہے جِن کو آپ بہتر طور پر سمجھنا چاہیں گے۔ آپ میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کے ابواب کے ارد گرد اپنے مُطالعہ کی ساخت بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اُن عقائد اور اُصُولوں کے مُطالعہ کی راہ نُمائی کے لیے باب 3 کے اسباق کا استعمال کر سکتے ہیں جو آپ سکھائیں گے۔ آپ کو اِن اسباق کو اچھی طرح سے جاننے کی ضرورت ہے تاکہ آپ رُوح کے وسیلے سے اپنے الفاظ میں تعلیم دے سکیں۔

مُطالعہ کرتے وقت نوٹس بنائیں۔ آپ جو سیکھ رہے ہیں اُسے سمجھنے، واضح کرنے اور یاد رکھنے میں مدد کے لیے ایک کاغذ یا الیکٹرانک مُطالعاتی جرنل (جیسا کہ گاسپل لائبریری) کا استعمال کریں۔

سیکھنے میں مدد کے لیے رُوح القّدس پانے کے لیے دُعا کر کے اپنے مُطالعہ کا آغاز کریں۔ وہ اِیسا علم، فہم، اور یقین لائے گا جو آپ کی زندگی کو برکت دے گا اور آپ کو دُوسروں کو برکت دینے کی اجازت دے گا۔ آپ اُس سے حاصل ہونے والے تاثرات اور بصیرت کے لیے اپنے دل و دماغ کو کھولیں۔ اِن بصیرتوں کو اپنے نوٹس میں شامل کریں۔

رُوحانی تجربات کو یاد کرنے، نئی بصیرت کو دیکھنے، اور اپنی نشوونُما کو پہچاننے کے لیے اپنے مُطالعاتی جرنل کا باقاعدگی سے جائزہ لیں۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کا اِطلاق

آپ جو اُصُول سیکھ رہے ہیں اُن کو لاگو کرنے میں مدد کے لیے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو ایپ کا استعمال کریں۔ یہ ایپ آپ کے موبائل ڈیوائس پر دستیاب ہے۔ آپ کو اپنے مشنری مقصد کو بہتر طور پر پُورا کرنے میں مدد دینے کے لیے اِس میں خصوصیات ہیں۔ اِن خصوصیات میں شامل ہیں:

  • جِن لوگوں کو آپ تعلیم دے رہے ہیں اُن کی ضرُوریات اور ترقی کے بارے میں معلُومات۔

  • کلیدی اشاروں کے اہداف کی طرف آپ کی ترقی کو ریکارڈ کرنے کے لئے ایک جگہ۔

  • آپ کے منصُوبوں اور شیڈول کی سرگرمیوں کو ریکارڈ کرنے کے لئے ایک کیلنڈر۔

  • آپ کو اپنے اہداف کو پُورا کرنے میں مدد دینے کے لیے آپ کے علاقے کا نقشہ اور دیگر اہم معلُومات۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو میں لوگوں کو تلاش کرنے، سِکھانے اور بپتِسما دینے میں آپ کی مدد کے لیے ایپ کے اِستعمال کے لیے بُہت سی تجاویز شامل ہیں۔

خاندان صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے

اراکینِ کلِیسیا کی طرف سے میری اِنجِیل کی مُنادی کرو کا استعمال

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو نہ صرف مشنریوں کے لیے بلکہ کلِیسیا کے تمام اراکِین کے لیے قابلِ قدر وسیلہ ہے۔ مثال کے طور پر، اِس کا مُطالعہ کرنے سے اراکِین کو مدد ملے گی:

  • یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل سیکھنے اور سِکھانے میں (ابواب 1، 2، 3، اور 10 کا مُطالعہ کریں)۔

  • اِنجِیل کے بارے میں سوالات کے جوابات دینے میں (ابواب 3 اور 5 کا مُطالعہ کریں)۔

  • رُوح القّدس کی تلاش اور توکل کے بارے میں مزید سمجھنے میں (باب 4 کا مُطالعہ کریں)۔

  • مورمن کی کتاب کی قُدرت کو سمجھنے میں (باب 5 کا مُطالعہ کریں)۔

  • مانندِ مسِیح اوصاف کے طالب ہوں میں (باب 6 کا مُطالعہ کریں)۔

  • محبّت، اِشتراک، اور دعوت کے اُصُولوں پر عمل کر کے اِنجِیل کا اِشتراک کرنے کی اپنی موعودہ ذمہ داری کو پُورا کرنے میں (ابواب 9 اور 13 کا مُطالعہ کریں)۔

  • کُل وقتی مشنریوں کے ساتھ اتحاد قائم کرنے میں (باب 13 کا مُطالعہ کریں)۔

میری اِنجِیل کی مُنادی کرو—خصوصاً باب 3—کا مُطالعہ خاص طور پر نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو خدمتِ مُنادی کی تیاری کر رہے ہیں۔