صحائف
تِین گواہان کی شہادت


تِین گواہان کی شہادت

ہر ایک قَوم اور قبِیلہ اور اُمّت اور اہلِ زُبان جان لیں، جِن تک یہ کِتاب پُہنچے گی: کہ خُدا باپ، اور ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے فضل کے وسِیلے سے ہم نے اُن اَوراق کو دیکھا ہے جو اِس صحیفہ کا اَحاطہ کرتے ہیں، جِن میں نِیفی کی اُمّت کا احوال ہے، اور، اُن کے بھائیوں، لامنوں کے لوگوں کا بھی، نِیز یارد کی اُمت کا بھی، وہ اُس بُرج کی طرف سے آئے تھے جِس کا ذِکر کِیا جا چُکا ہے۔ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ خُدا کی قُدرت اور نعمت کے وسِیلے سے زِندہ اُٹھا لِیے گئے تھے، پَس اُس کی آواز نے اِس بات کا صاف صاف اِعلان کِیا ہے؛ چُناں چہ ہم وثُوق سے جانتے ہیں کہ یہ کِتاب سچّی ہے۔ اور ہم یہ بھی گواہی دیتے ہیں کہ ہم نے اَوراق پر کندہ کاری دیکھی ہے؛ اور وہ ہمیں خُدا کی قُدرت کے وسِیلے سے دِکھائے گئے ہیں، ناکہ اِنسان کی قُدرت سے۔ اور ہم کلامِ متانت اور تِیقُن کے ساتھ اِعلان کرتے ہیں، کہ خُدا کا فرِشتہ آسمان سے اُترا، اور اُس نے لا کر ہماری آنکھوں کے سامنے رکھے، تاکہ ہم دیکھیں اور اَوراق، اور اُن پر کندہ کاری کو دیکھا؛ اور ہم جانتے ہیں کہ یہ خُدا باپ، اور ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کے فضل سے ہے، کہ ہم نے دیکھے اور گواہی دیتے ہیں کہ یہ باتیں سچّ ہیں۔ اور یہ ہماری نظر میں حیرت خیز ہے، باوجُود اِس کے، نوائے خُداوندی نے ہمیں حُکم دِیا کہ ہم اِس بات کی گواہی دیں؛ پَس، خُدا کے حُکموں کی فرمان برداری کرتے ہُوئے، ہم اِن باتوں کی گواہی دیتے ہیں۔ اور ہم جانتے ہیں کہ اگر ہم مسِیح میں وفادار ہیں، تو ہمارے جامے سب آدمیوں کے خُون سے پاک ہوں گے، اور مسِیح کے تختِ عدالت کے سامنے بےداغ ٹھہرائے جائیں گے، اور اُس کے ساتھ ہمیشہ کے لِیے آسمانوں پر قیام کریں گے۔ اور باپ، اور بیٹے، اور رُوحُ القُدس کی تمجِید ہو جو خُدایِ واحِد ہے۔ آمین۔

اولیور کاؤڈری

ڈیوڈ وِٹمر

مارٹن ہیرس