مجلسِ عامہ
اپنے گھر واپسی کا راستہ یاد رکھو
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۱


اپنے گھر واپسی کا راستہ یاد رکھو

پیروی کرنے کے لیے ہمارے پاس مسِیح کا کامل نمونہ موجود ہے، اور اُس کی تعلیمات، اُس کی حیات، اور اُس کے کفارہ کی قربانی کی بدولت ہمارا اپنے ابدی گھر کی جانب سفر ممکن ہے۔

۱۹۴۶ میں، نوجوان محقق آرتھر ہیسلر اپنے لڑکپن کے گھر کے قریب پہاڑی ندی کے کنارے پیدل سفر کر رہا تھا جب اُسے ایک تجربہ ہوا جو اس بارے اہم تحقیق کا موجب بنا کہ مچھلیاں اپنے جنم کی ندیوں تک واپسی کا اپنا راستہ کیسے ڈھونڈتی ہیں۔

ایک پہاڑی پر چڑھتے ہوئے، تاہم بچپن کی اپنی پسندیدہ آبشار کے نظروں سے اُوجھل ہونے کے باوجود، ہیسلر کے دماغ میں اچانک بھولی ہوئی یادیں آئیں۔ اُس نے کہا، ”کائی اور کولمبین درختوں کی مہک لیے، بادِ نسیم کی مانند، پہاڑی ڈھلوان کے قریب، اس آبشار کی تفصیلات اور پہاڑی کی سطح پر اُس کا محل وقوع ایک دم میرے ذہن میں ظاہر ہوا۔“۱

اِن خوشبوؤں نے اُس کے بچپن کی یادیں تازہ کر دیں اور اُسے گھر کی یاد دِلائی۔

اگر خوشبوئیں اُس کے لیے ایسی یادوں کو تحریک دے سکتی ہیں، اُس نے استدلال کیا کہ شاید خُوشبو سالمن کے لیے یادوں کو واپس لاتی ہے جو، برسوں کھلے سمندر میں رہنے کے بعد، جنم دینے کے لیے اپنی پیدائش کے دھاروں کو لوٹتی ہیں۔

اِس تجربہ پر مبنی، ہیلسر، دُوسرے محققین کے ہمراہ، یہ ثابت کرنے کے لئے آگے بڑھا کہ سالمن وہ خوشبو یاد رکھتی ہیں جو انہیں سمندر سے گھر واپسی کا راستہ تلاش کرنے میں ہزاروں میل کا سفر کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

اِس واقعہ نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ ہم اپنی زندگیوں میں جو اہم ترین کام کر سکتے ہیں وہ اپنے آسمانی باپ کی طرف لوٹنے والی راہ کو یاد رکھنا اور پورے سفر میں وفاداری اور خُوشی سے ثابت قدم رہنا ہے۔

میں نے چار یاد دِہانیوں کا سوچا، جب اِن کا مسلسل اطلاق اور استعمال کیا جائے، ہمارے آسمانی گھر کی یادوں کو پھر سے تازہ کر سکتی ہیں۔

اول، ہم یاد رکھ سکتے ہیں کہ ہم طفلانِ خُدا ہیں۔

ہم الہٰی وراثت رکھتے ہیں۔ یہ جاننا کہ ہم خُدا کے بچے ہیں اور کہ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس کی حضوری میں واپس لوٹیں اپنے آسمانی گھر کی طرف واپسی کے سفر میں اولین ترین اقدام میں سے ایک ہے۔

خُود کو اِس وراثت کی یاد دِلائیں۔ آپ نے خُداوند سے جو برکات موصول کی ہیں اُنہیں یاد رکھتے ہوئے باقاعدگی سے اپنے روحانی معدافتی نظام کو تقویت دیں۔ اپنی ذاتی قدر اور اپنی راہیں ڈھونڈنے کے لیے کُلی طور پر دُنیا کی طرف مائل ہونے کی بجائے اُس کی طرف سے آپ کو دی گئی ہدایات پر بھروسہ رکھیں۔

حال ہی میں مَیں ایک عزیزہ سے اُس کے ہسپتال سے لوٹنے کے بعد مُلاقات کے لیے گیا۔ اُس نے جذبات کے ساتھ مجھے بتایا کہ جب وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹی تھی، تو اُس کی سب سے بڑی خواہش تھی کہ کوئی اُس کے لیے گیت ”میں ہوں طفلِ خُدا“ گائے۔ محض اِس ہی خیال نے، اُس نے کہا، اُس کو وہ تسلی دی جس کی اُسے تکلیف کی اُس گھڑی میں ضرورت تھی۔

آپ کون ہیں یہ علم آپ کے احساسات اور اعمال کو بدل دیتا ہے۔

اس بات کا ادراک کہ آپ حقیقی طور پر کون ہیں آپ کو اپنے آسمانی گھر واپسی کے راستے کو پہچاننے اور یاد رکھنے اور اُس کی آرزو کرنے کے لئے بہتر طور پر تیار کرتا ہے۔

دوم، ہم اُس بُنیاد کو یاد رکھ سکتے ہیں جو ہمارا تحفظ کرتی ہے

جب ہم آسمانی باپ اور یِسُوع مسِیح سے وفادار، ایماندار، اور راستباز رہتے ہیں تو ہمیں قوت ملتی ہے، حتیٰ کہ جب دُوسرے غالب طور پر احکام اور نجات کے اصولوں سے بے اعتنائی برتتے ہوں۔۲

مورمن کی کتاب میں، ہیلیمن نے اپنے بیٹوں کو یاد رکھنا سِکھایا کہ وہ دشمن کی آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے واسطے قوت پانے کے لیے لازماً اپنی بنیادیں یِسُوع مسِیح پر تعمیر کریں۔ شیطان کی تند و تیز آندھی اور طوفان ہم سے ٹکرا رہے ہیں، لیکن وہ ہمیں نیچے گرانے کی قوت نہیں رکھیں گے اگر ہم اپنا بھروسہ محفوظ ترین مقام—اپنے مُخلصی دینے والے پر رکھتے ہیں۔۳

میں ذاتی تجربہ سے جانتا ہوں کہ جب ہم اُس کی آواز کے شنوا ہونے اور اُس کی پیروی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں ، ہم اُس کی مدد پائیں گے۔ ہم اپنے حالات کا وسیع تر تناظر اور مقصدِ حیات کا گہرا ترین فہم پائیں گے۔ ہم روحانی رحجان پائیں گے جو آسمانی گھر کی جانب ہماری راہ نمائی کرے گا۔

سوم، ہم دُعا گو ہونا یاد رکھ سکتے ہیں

ہم ایسے دور میں رہتے ہیں جہاں صرف چھُونے یا صوتی کمانڈ کے ذریعہ، ہم کمپیوٹر کے وسیع و پیچیدہ نیٹ ورک میں محفوظ اور منظم ڈیٹا کی وسعت میں سے تقریبا کسی بھی عنوان پر جوابات تلاش کرنا شروع کرسکتے ہیں۔

اس کے برعکس، ہمیں آسمان سے جواب پانے کا آغاز کرنے کے لیے سادہ دعوت حاصل ہے۔ ”ہمیشہ دُعا کر، اور مَیں تُجھ پر اپنا رُوح اُنڈیلوں گا۔“ پھر خُداوند وعدہ کرتا ہے، ”اور تیری برکت بُہت زیادہ ہو گی—ہاں، اگر تُو دُنیا کے خزانے پائے تو یہ اُن سے بھی کہیں زیادہ ہو گی۔“۴

خُدا ہم میں سے ہر ایک کو کُلی طور پر جانتا ہے اور ہماری دُعائیں سُننے کو تیار ہے۔ جب ہم دُعا کرنا یاد رکھتے ہیں ، ہم اُس کی سہارا دینے والی محبت پاتے ہیں، اور جتنا زیادہ ہم اپنے آسمانی باپ سے مسِیح کے نام پر دُعا مانگتے ہیں، اُتنا ہی زیادہ ہم مُنجی کو اپنی زندگی میں لاتے ہیں اور بہتر طور پر اُس راہ کو پہچانتے ہیں جس کی نشاندہی اُس نے ہمارے آسمانی گھر کی طرف کی ہے۔

چہارم، ہم دُوسروں کی خدمت کرنا یاد رکھ سکتے ہیں

جب ہم دُوسروں کی خدمت اور دُوسروں سے اظہارِ شفقت کرتے ہوئے یِسُوع مسِیح کی پیروی کرتے ہیں، ہم دُنیا کو بہتر جگہ بناتے ہیں۔

ہمارے اعمال ہمارے ارد گرد کے لوگوں کی زندگیوں اور اِس کے ساتھ ساتھ ہماری زندگیوں کو واضح طور پر برکت دے سکتے ہیں۔ محبت بھری خدمت دونوں بخشندہ اور وصول کنندہ کی زندگیوں کو با معنی بناتی ہے۔

اپنے خدمتی اعمال اور خدمتی نمونہ دونوں کی دُوسروں کو اچھائی کے لیے متاثر کرنے کی اپنی صلاحیت کو حقیر مت جانیں۔

دُوسروں کی محبت بھری خدمت ہماری اپنے آسمانی گھر کی راہ پر—مُنجی کی مانند بننے کی راہ پر راہنمائی کرتی ہے۔

۱۹۷۵ میں، خانہ جنگی کے نتیجہ میں آرنالڈو اور یوجینا ٹیلیز اور اُن کے بچوں کو اپنا گھر اور وہ سب کچھ جو اُنہوں نے دہائیوں کی سخت محنت سے بنایا تھا اُسے پیچھے چھوڑنا پڑا۔ اپنے آبائی مُلک پُرتگال میں، بھائی اور بہن ٹیلیز کو سب کچھ نئے سرے سے شروع کرنے کی چنوتی کا سامنا کیا۔ مگر برسوں بعد، کلیِسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدسینِ آخری اِیام میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد، اُنہوں نے کہا، ”ہمارے پاس جو کچھ تھا ہم نے گنوا دیا، مگر یہ اچھی بات تھی کیونکہ اِس نے ہمیں ابدی برکات کی اہمیت پر غور کرنے پر مجبور کیا۔“۵

اُنہوں نے اپنا زمینی گھر کھو دیا، مگر اُنہوں نے اپنے آسمانی گھر کی جانب واپسی کی راہ ڈھونڈ لی۔

اپنے آسمانی گھر واپسی کی راہ پر چلنے کے لیے آپ جو کچھ بھی پیچھے چھوڑیں گے ایک روز آپ کو بالکل بھی کوئی قربانی نہیں لگے گی۔

پیروی کرنے کے لیے ہمارے پاس مسِیح کا کامل نمونہ موجود ہے، اور اُس کی تعلیمات، اُس کی حیات، اور اُس کے کفارہ کی قربانی—بشمول اُس کی موت اور اُس کی جلالی قیامت کی بدولت ہمارا اپنے ابدی گھر کی جانب سفر ممکن ہے۔

میں آپ کو یاد رکھنے کی خُوشی کا تجربہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں کہ ہم طفلانِ خُدا ہیں اور کہ اُس نے دُنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنے بیٹے۶ کو ہمیں راہ دِکھانے کے لیے بھیجا۔ میں آپ کو وفادار رہنا یاد رکھنے، اپنی زندگی کو مُنجی کی طرف مائل کرنے اور اپنی بُنیاد اُس پر تعمیر کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اپنے سفر میں دُعا گو رہنے اور راہ پر دُوسروں کی خدمت کرنا یاد رکھیں۔

عزیز بھائیو اور بہنو، ایسٹر کے اِس اتوارکو، میں گواہی دیتا ہوں کہ یِسُوع مسِیح دُنیا کا نجات دہندہ اور مخلصی دینے والا ہے۔ وہ ہی ہے جو خوشگوار زندگی کی میز تک ہماری راہبری کر سکتا ہے اور ہمارے سفر میں ہمیں ہدایت دے سکتا ہے۔ کاش ہم یاد رکھیں اور گھر تک اُس کی پیروی کریں۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. آرتھر ڈیوس ہیسلر، جین ای لینکس میں، ”آرتھر ڈیوس ہیسلر، ۵ جنوری، ۱۹۰۸—۲۳ مارچ، ۲۰۰۱،“ in National Academy of Sciences, Biographical Memoirs، والیم ۸۲ (۲۰۰۳)، ۱۷۴–۷۵۔

  2. دیکھیں Book of Mormon Student Manual (۲۰۰۹), ۲۶۸–۷۳.

  3. دیکھیں ہیلیمن ۵: ۶-۱۲۔

  4. عقائد اور عہود ۱۹: ۳۸۔

  5. دیکھیں ڈان ایل سیرل، ”Discovering Gospel Riches in Portugal،“ انزائن، اکتوبر ۱۹۸۷، ۱۵۔

  6. دیکھیں یوحنا ۳: ۱۶۔