مجلسِ عامہ
کلیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، برائے ۲۰۲۰
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۱


کلیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، برائے ۲۰۲۰

بنام صدارتِ اَوّل برائے کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسین آخری ایام۔

عزیز بھائیو: مکاشفہ کی زیر ہدایت جیسا کہ عقائد و عہود کی فصل ١٢٠ میں درج ہے، مجلس التصرف برائے دہ یکی —جو کہ صدارتِ اَوّل، بارہ رسولوں کی جماعت ، اُسقف صاحبان کی صدارتی مجلس پر مشتمل ہے—کلیسیائی اخراجات کی اجازت دیتی ہے۔ کلیسیائی ادارےمنظور شدہ بجٹ، پالیسیوں ، اور طریقہ کار کے مطابق یہ ہدیہ جات خرچ کرتے ہیں۔

کلیسیائی آڈیٹنگ محکمہ، جو کہ بااعتماد اور پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہے اور کلیسیا کے دیگر تمام شعبہ جات اور اداروں سے آزاد ہے، موصول ہونے والے ہدیہ جات، اُٹھنے والے اخراجات، اور کلیسیائی اثاثوں کی حفاظت کے بارے مناسب یقین دہائی فراہم کرنے کے مقصدکی خاطر آڈٹ کرنے کی ذمہ داری رکھتا ہے۔

سرانجام دیے گئے آڈٹ کی بنیاد پر، کلیسیائی آڈیٹنگ کی رائے ہے کہ، تمام مال و اسباب کی مدوں میں، موصول شدہ ہدیہ جات، اُٹھنے والے اخراجات، اور سال ۲۰۲۰ کے کلیسیائی اثاثہ جات کا ریکارڈ رکھا گیا ہے اور اُن کا انتظام و انصرام کلیسیا کے منظور شدہ بجٹ، پالیسیوں، اور کھاتہ داری کے طور طریقے کے مطابق کیا گیا ہے۔ کلیسیا اِن طور طریقوں کی پیروی کرتی ہے جو اِس کے ارکان کو سکھائی جاتی ہیں کہ وہ اپنے بجٹ کے اندرزندگی گزاریں، قرض سے بچیں، اور ضرورت کے وقت کے لئے پس انداز کریں۔

مودبانہ انداز سے پیش کی جاتی ہے

کلیسیائی شعبہ آڈیٹنگ

جیرڈ بی۔ لارسن

مینجنگ ڈائریکٹر