مجلسِ عامہ
کلِیسیائی اعلیٰ حُکام ،علاقائی ستر، اور اعلیٰ افسران کی تائید
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۱


کلِیسیائی اعلیٰ حُکام ،علاقائی ستر، اور اعلیٰ افسران کی تائید

بھائیو اور بہنو، اب میں آپ کے سامنے کلیسیا کے اعلیٰ حُکام ،علاقائی ستر، اور اعلیٰ افسران کے نام آپ کے تائیدی ووٹ کے لیے پیش کروں گا۔

براہ کرم آپ جہاں کہیں بھی ہیں حسبِ معمول اپنی رائے کا اِظہار کریں۔ اگر کوئی پیش کردہ تجاویز میں سے کسی کی مخالفت کرتے ہیں، تو ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے میخ کے صدر سے رابطہ کریں۔

تجویز کیا جاتا ہے کہ ہم رسل میریئن نیلسن کی بطور نبی، رویا بین، اور مکاشفہ بین اور کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسینِ آخری ایّام کے صدر؛ ڈیلن ہیرس اوکس کی بطورِ مشیرِ اَوّل اور ہنری بنین آئرنگ کی صدارت اول میں مشیرِ دوئم کے طور پر تائید کریں۔

جو حامی ہیں اظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اظہار کر سکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ڈیلن ایچ اوکس کی بارہ رُسولوں کی جماعت کے صدر کی حیثیت سے اور ایم رسل بیلرڈ کی بارہ رُسولوں کی جماعت کے نگران صدر کی حیثیت سے تائید کی جائے۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اظہار کرسکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ بارہ رسولوں کی جماعت کے اَرکان کے طور پر درج ذیل کی تائید کریں: ایم رسل بیلرڈ، جیفری آر ہالینڈ، ڈئیٹر ایف اُکڈورف، ڈیوڈ اے بیڈنار، کونٹن ایل کک، ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن، نیل ایل اینڈرسن، رونالڈ اے ریسبینڈ، گیری ای سٹیونسن، ڈیل جی رینلنڈ، گیرٹ ڈبلیو گانگ، اور اُلیسیس سوارس۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اظہار کرسکتا ہے۔

تجویز کیا جاتا ہے کہ ہم صدارتِ اَوّل کے مشیروں اور بارہ رُسولوں کی جماعت کی بحیثیتِ نبی رویا بین اور مکاشفہ بین تائید کریں۔

سب جو حق میں ہیں، مہربانی سے اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالفت میں ہے تو ایسے ہی اظہار کرسکتا ہے۔

معلومات کے معاملے کے طور پر، بُزرگان رابرٹ سی گے اور ٹیرنس ایم ونسن کو یکم اگست ۲۰۲۱ کو ستر کی صدارت کے اَرکان کی حیثیت سے اُن کی خدمات سے سُبکدوش کیا جائے گا۔

وہ جو اِن بھائیوں کی پُرخلوص خدمت کی تحسین کا ہمارے ساتھ مِل کر اِظہار کرنا چاہتے ہیں وہ ہاتھ بُلند کر کے ایسا کر سکتے ہیں۔

درج ذیل علاقائی ستر کو سُبکدوش کیا گیا ہے: بُزرگان سین ڈگلس، مائیکل اے ڈن، کلارک جی گلبرٹ، الفریڈ کائی ینگو، کارلوس جی ریویلو جونیئر، اور وایانگینا سیکاہیما۔

وہ تمام جو ہمارے ساتھ مل کر اِن کی بہترین خدمت کے لیے اظہارِ تشکر پیش کرنا چاہتے ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم، دلی شکر گزاری کے ساتھ پرائمری کی صدارتِ عامہ کو اُن کی ذمہ داری سے سُبکدوش کرتے ہیں جن میں: جوائے ڈی جونز بحیثیت صدر،لیزا ایل ہارکنز بحیثیت مشیرِ اَوّل، اور کِرسٹینا بی فرانکو بحیثیتِ مشیرِ دوم۔

وہ سب جو ہمارے ساتھ مل کر اِن بہنوں کی نمایاں خدمت کے حوالے سے تشکر کا اِظہار کرنا چاہتے ہیں، مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔

یہ تجویز کیا جاتا ہے کہ ہم پال وی جانسن اور اَیس مارک پالمر کی تائید کریں جنھیں ستر کی صدارت کے اَرکان کے طور پر یکم اگست، ۲۰۲۱ کو خدمت کے لیے بُلایا گیا ہے۔

جو حامی ہیں اظہار کر سکتے ہیں۔

وہ جو مخالفت میں ہیں، ایسے ہی اِظہار کریں۔

یہ تجویز کیا جاتا کہ درج ذیل کی ستر کے اعلیٰ عُہدے دارانکی حیثیت سے تائید کریں: سین ڈگلس، مائیکل اے ڈن، کلارک جی گلبرٹ، پیٹریسیو ایم گیفرا، الفریڈ کائی ینگو، ایلون ایف مرڈیتھ سوم، کارلوس جی ریویلو جونیئر، اور وایانگینا سیکاہیما۔

سب جو حق میں ہیں، مہربانی سے اظہار کریں۔

وہ جو مخالفت میں ہیں، ایسے ہی اظہار کریں۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم نئے علاقائی ستر کی تائید کریں جن کا اِعلان کلیِسیا نے ہفتے کے شُروع میں کیا گیا تھا۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

وہ جو مخالفت میں ہیں، ایسے ہی اِظہار کریں۔

یہ تجویز کیا گیا ہے کہ ہم کامِیل این جانسن کو بحیثیتِ پرائمری عمومی صدارت میں صدر، سُوزن ایچ پورٹر کی بحیثیتِ مُشِیرِ اَوّل اور ایمی اے رائٹ کو مُشِیرِ دوم کی حیثیت سے تائید کریں۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اِظہار کریں۔

اگر کوئی مخالفت میں ہو تو بھی ایسے ہی اظہار کرے۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم دیگر اعلیٰ حکام، علاقائی ستر، اور اعلیٰ معاون صدارتی مجالس کی موجودہ تنظیمی لحاظ سے تائید کریں۔

سب جو حق میں ہیں، مہربانی سے اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالفت میں ہے، تو وہ بھی ایسے ہی اظہار کرے۔

پھر سے، جنھوں نے پیش کردہ تجاویز کی مخالفت کی ہے اُنھیں دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے میخ کے صدور سے رابطہ کریں۔

ہم کلیِسیائی قائدین کے لیے آپ کے مسلسل اِیمان اور دُعاؤں کے لیے شُکر گُزار ہیں۔

علاقائی ستر کی جماعت میں تبدیلیاں

مندرجہ ذیل علاقائی ستر کی قیادتی مجلس میں جو کہ مجلس عامہ کا حصہ ہے میں تائید کی گئی:

ڈینیئل پی اماتو، روڈنی اے ایمز، مارسیلو اینڈریزو، سیموئیل انان-سائمنز، پیٹرک اپیانٹی-سرپونگ، ایڈورڈو ایم ارگانا، اسٹیون سی بارلو، ایرک برنسکوف، مارک ای بونہم، کے بروس باؤچر، جوناتھن جی کینن، جوئین پی ۔ کاسکو، گریگریو ای ۔کاسِیلاس، فرنیڈو آر ۔ کاسترو، رانُلوفو سروانٹیز، تھوماس کے ۔چیکِیٹس، روُس اے ۔ چیلیس، بینجمن سِنکو، ڈیوڈ سی ۔ کلارک، فیلکس کونڈی، جورگی اے ۔ کونٹریراس، کوبن ای ۔ کومبز، مرونی کوسٹا، لِیونارڈو جے ۔کیورابا،، بی ۔کُوری کُووی ولیر، ارنسٹو اے ۔ ڈیرو جونیئر، جے ۔کیمو ایسپلن، ٹاماس فیمیلیا، مائیکل ڈیی ۔گرول، جان گٹی، اولیکسی ایچ ہیکلینکو، ٹومی ڈی۔ ہاس، لیوائی ڈبلیو ۔ہیتھ، برائن جے ۔ہومز، ہال سی ۔ہنساکر، یوچی لمائی، بروس ایچ ۔لزکوٹ، پال ایچ جین بپٹسٹی، ڈونگ ہوان جیونگ، فیڈرک ایم ۔ کمایا، گِعنٹن کیلونو، ڈیوڈ ایس ۔ کینارڈ، جُولیو ای ۔ لی، آر ۔ڈائِرو لورینزانا، اُڈئیر جوس کاسترو ی لیرا، انریکیو ایم ۔ لُو، ہرنان ڈی ۔لُوسیرو، بارٹّلومی مڈرآگا، سٹیون سی ۔ میرل، کوین ایس ۔ ملیگٹون، سیگفرڈاے ۔ نوامان،ریکارڈ جے ۔ نوَس،لورینزو ای ۔نورامینبیوا، نیفیکو ٹِم، چارلس او ۔اُڈی، جوان ایل ۔اُراقیورا، رابرٹّو سی۔ پاچی ہیکو،ڈامون پیج،فرانک اے ۔پونزانسکی، ٹی ۔ مائیکل پرائس، ایلگزنڈر ریٹ، فیڈریک ٹی ۔ ریمر، رسل اے ۔ رابنسن، لیونارڈو ایس ۔ روجاس، ڈگلس اے ۔ روزوسا، لی ایم ۔ شموے، رابرٹ ایچ ۔سمپسن، وینس کے اسمتھ، مارٹیانو ایس سوکیلا جونیئر، وکٹر ایچ سوزو، راؤل تاپیا، کارلوس ٹوریس، برونو ای واسکیز، ایم ٹریوس وولسی، اور رچرڈ جی ینگ بلڈ۔