مجلسِ عامہ
کلماتِ خیرمقدم
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۱


کلماتِ خیرمقدم

مجلِسِ عامہ میں خُوش آمدید اور نوائے خُداوندی کو سُننے کی توفیق کے واسطے۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو اور دُنیا بھر کے دوستو، مَیں اِس مجلِسِ عامہ میں شخصی طور پر خُوش آمدید کہتا ہُوں۔ ہم ایک عظیم عالمی خاندان کی حیثیت سے اپنے خُداوند اور نجات دہندہ یِسُوع مسِیح کی عِبادت کرنے کی آرزو لیے اِکٹھے ہوتے ہیں۔ ہمارے ساتھ شامِل ہونے کے لیے آپ کا شکریہ۔

پِچھلا برس کِتابوں میں محفوظ کرنے والا تھا۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کُچھ اَیسی باتیں سِیکھی ہیں جن کا ہمیں پہلے کوئی علم نہ تھا۔ بعض سبق جِن سے مَیں پہلے سے واقف تھا وہ میرے دِل کی تختی پر پھِر سے اور نئے سبق آموز انداز سے لکھے گئے ہیں۔

مثال کے طور پر، مُجھے یقینی طور پر عِلم ہے کہ خُداوند اپنی کلِیسیا کے مُعاملات کی ہدایت فرماتا ہے۔ اُس نے فرمایا، ”مَیں [تُجھے] دِکھاوں گا کہ مَیں اپنا کام کرنے کے قابِل ہُوں۔“۱

اکثر، مَیں نے اور میرے مُشیران نے آنسوؤں سے چھلکتی ہُوئی نظروں سے دیکھا ہے کہ جب ہم اِنتہائی مُشکل حالات میں اپنی پُوری تگ و دو کے باوجُود مزید کُچھ نہیں کر پاتے تو وہ ہماری شِفاعت کرتا ہے۔ ہم واقعی حیرت سے کھڑے رہتے ہیں۔

اب مَیں موّثر انداز سے یہ بھی جانتا ہُوں کہ اِس کے کیا معانی ہیں جب اُس نے فرمایا، ”دیکھو، مَیں عین وقت پر اپنا کام تیز کرُوں گا۔“۲ بار بار مُجھے خُوشی ہوئی ہے کیوں کہ اُس نے اپنے کام کو تیزی سے انجام دینے کی ہدایت فرمائی ہے اور اِس کو عملی جامہ پہنایا ہے—یہاں تک کہ عالمی وبا کے دوران میں بھی۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو، کلِیسیا کی مُضبوطی و پُختگی اِس کے اَرکان کی کاوِشوں اور ہمہ وقت بڑھتی ہوئی گواہیوں میں مُضمر ہے۔ گواہیوں کی بہترین و عُمدہ نشو نما گھروں میں ہوتی ہے۔ پِچھلے برس کے دوران میں، آپ میں سے بُہتیروں نے اَنوکھے اَنداز و اطوار سے اپنے اپنے گھروں میں اِنجِیل کے مُطالعہ کو فروغ دیا ہے۔ مَیں آپ کا شُکر گُزار ہُوں، اور آپ کے بچّے آپ کے شُکر گُزار ہوں گے۔

سالٹ لیک ہیکل کی تزئین و آرایش کا بُہت بڑا منصُوبہ پیہم جاری ہے۔ مَیں اپنے دفتر سے ہیکل کے اَحاطہ میں رواں دواں کام کو دیکھنے کے لیے پہلی قطار میں رکھی کُرسی پر بیٹھتا ہُوں۔

شبیہ
ہیکل کے احاطہ میں تعمیر کا کام

جب مَیں نے مُزدوروں کو پُرانے درختوں کی جڑوں بوسیدہ نکاسیِ آب کے نظام، ناکارہ تاروں، اور، ناقص فواروں کو اُکھاڑتے ہوئے دیکھا، تو مَیں نے سوچا کہ ہم میں سے ہر ایک کو اپنی اپنی زِندگی سے بوسِیدہ و ناکارہ ملبے کو، اپنے نجات دہندہ کی مدد سے، نِکالنے کی اَشد ضرورت ہے۔

یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل توبہ کی اِنجِیل ہے۔۳ نجات دہندہ کے کَفّارے کے وسِیلے سے اُس کی اِنجِیل رُجُوع لانے، ترقی پانے، اور مزید پاکیزہ ہونے کی دعوت دیتی ہے۔ یہ اُمید، شِفا، اور فروغ پانے کی اِنجِیل ہے۔ یُوں، اِنجِیل کا پیغام ٹھہرا خُوشی! ہماری رُوحیں ہر چھوٹے چھوٹے قدم کو جس سے ہم آگے بڑھتے ہیں شادمان ہوتی ہیں۔

اِسرائیل کو اِکٹھا کرنے کا ایک جُز، اور اِنتہائی اہم جُز، ہمارا فرض ہے کہ بحیثیتِ اُمت دُنیا کو خُداوند کی آمدِ ثانی کے واسطے تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لائق اور رضا مند ہوں۔

جب ہم رُوحُ القُدس کی ہدایت کے تحت اپنے راہ نماؤں کے پُرخلُوص پیغامات کو سُنتے ہیں تو، مَیں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنے اپنے بوسِیدہ ملبے کو پہچاننے اور جاننے کے لیے دُعا کریں تاکہ آپ اُس کو اپنی زِندگی سے ہٹا دیں تاکہ آپ اور زیادہ لائق بن سکیں۔

مُجھے آپ سے اُلفت ہے، میرے پیارے بھائیو اور بہنو،، اور گواہی دیتا ہُوں کہ ہمارا آسمانی باپ اور اُس کا پیارا بیٹا آپ کو اِنفرادی طور پر جانتا اور پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کے بڑھتے ہُوئے ہر قدم پر مدد کے لیے تیار کھڑے ہیں۔ مجلِسِ عامہ میں خُوش آمدید اور نوائے خُداوندی کو سُننے کی توفیق کے واسطے۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔