نیا عہد نامہ ۲۰۲۳
ضمیمہ: اپنے بچّوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زندگی بھر کے لیے تیار کرنا


” ضمیمہ: اپنے بچّوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زندگی بھر کے لیے تیار کرنا،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳ ( ۲۰۲۲)

”ضمیمہ،“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے افراد و خاندان: نیا عہد نامہ ۲۰۲۳

ضمیمہ

اپنے بچّوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زندگی بھر کے لیے تیار کرنا

چُوں کہ وہ آپ سے پیار کرتا ہے، آپ پر بھروسا کرتا ہے، اور آپ کی صلاحیت کو جانتا ہے، آسمانی باپ نے آپ کو موقع دیا ہے کہ آپ اپنے بچّوں کو اُس کے عہد کے راستے پر داخل ہونے اور ترقی کرنے میں مدد کریں، جو ابدی زندگی کا راستہ ہے (دیکھیں عقائد اور عہُود ۶۸: ۲۵–۲۸)۔ اِس میں اُن کی مُقدّس عہُود باندھنے اور اُن پر قائم رہنے کی تیاری میں مدد کرنا شامل ہے، جیسا کہ بپتسمے کا عہد اور ہیکل میں باندھے گئے عہُود۔ اُن عہُود کے ذریعے، آپ کے بچّے اپنے آپ کو نجات دہندہ، یسُوع مسِیح کے ساتھ باندھیں گے۔

اپنے بچّوں کو عہد کے راستے پر اِس سفر کے لیے تیار کرنے کے بہت سے طریقے ہیں، اور آسمانی باپ اُن کی مدد کرنے کا بہترین طریقہ دریافت کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔ جب آپ اِلہام کے خواہاں ہوتے ہیں، تو اِس بات کو ذہن میں رکھیں کہ مُقررہ اسباق کے دوران میں سب سیکھا نہیں جاتا۔ درحقیقت، جو چیز گھر میں سیکھنے کو اِتنی تقویت دیتی ہے وہ ہے مثال سے سیکھنے کا موقع اور چھوٹے، سادہ لمحات کے ذریعے سے—وہ جو قدرتی طور پر روزمرہ کی زندگی کی میں ہوتی ہے۔ جس طرح عہد کے راستے پر چلنا ، زندگی بھر کا مسلسل عمل ہے، ویسے ہی عہد کے راستے کے بارے میں سیکھنا بھی ہے۔ (دیکھیں ”گھر اور خاندان،“ نجات دہندہ کے طریقے سے تعلیم دینا [۲۰۲۲]، ۳۰–۳۱۔)

شبیہ
ماں اور بچّہ

اپنے بچّوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر اُن کے سفر کے لیے تیار کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔

ذیل میں چند تجاویز پیش کی گئی ہیں جو مزید اِلہام کی طرف لے جا سکتی ہیں۔ آپ پرائمری عمر کے بچّوں کو پڑھانے کے لیے اضافی تجاویز ”بچّوں کو خُدا کے عہد کے راستے پر زندگی بھر کے لیے تیار کرنا“ آ، میرے پیچھے ہو لے—برائے پرائمریمیں تلاش کر سکتے ہیں۔

بپتِسما اور استحکام

نیفی نے سکھایا کہ ”وہ دروازہ جس کے ذریعے [ہم] راہِ عہد میں داخل ہوتے ہیں“ توبہ اور پانی سے بپتِسما ہے“ (۲ نیفی ۳۱: ۱۷)۔ اپنے بچّوں کو بپتسمے اور استحکام کی تیاری میں مدد دینے کی آپ کی کوششیں اُن کے قدم مضبُوطی سے اُس راہ پر گامزن کر سکتی ہیں۔ یہ کوششیں یسُوع مسِیح پر ایمان اور توبہ کے بارے میں تعلیم دینے سے شروع ہوتی ہیں۔ اِن میں یہ بھی سکھانا شامل ہے کہ ہم ہر ہفتے عشائے ربانی لے کر اپنے بپتسمے کے عہُود کی تجدید کیسے کرتے ہیں۔

یہاں کچھ وسائل ہیں جو آپ کی مدد کر سکتے ہیں: ۲ نیفی ۳۱؛ اِنجِیل کے موضوعات، ”بپتِسما“، topics.ChurchofJesusChrist.org.

  • جب بھی آپ کوئی ایسا تجربہ کرتے ہیں جو آسمانی باپ اور یسُوع مسِیح پر آپ کے ایمان کو مضبُوط کرتا ہے، تو اِسے اپنے بچّوں کو بتائیں۔ اُنھیں سمجھنے میں مدد کریں کہ ایمان ایسی چیز ہے جو پوری زندگی مضبُوط اور مضبُوط تر ہو سکتی ہے۔ بپتسمے سے پہلے آپ کا بچّہ یا بچّی مسِیح پر مضبُوط ایمان کو فروغ دینے کے لیے کون سے کام کر سکتا ہے؟

  • جب آپ کا بچّہ غلط انتخاب کرتا ہے، تو توبہ کی نعمت کے بارے میں خُوشی سے بات کریں۔ اور جب آپ کوئی غلط انتخاب کرتے ہیں، تو اُس خُوشی کو بیان کریں جو توبہ کرنے سے ملتی ہے۔ گواہی دیں کہ چُوں کہ یِسُوع مسِیح نے ہمارے گناہوں کے لیے دُکھ سہا اور مُوا، اُس نے ہمیں تبدیل ہونے کی قوت بخشی ہے۔ جب آپ کا بچّہ معافی کا خواہاں ہوتا ہے تو، فراخ دِلی اور خُوشی سے معاف کریں۔

  • اپنے بچّے کو اپنے بپتِسما کے بارے میں بتائیں۔ تصاویر دکھائیں اور یادوں کا تذکرہ کریں۔ اِس بارے میں بات کریں کہ آپ نے کیسا محسُوس کیا تھا، آپ کے بپتِسما کے عہُود نے کیسے آپ کی یسُوع مسِیح کو بہتر طور پر جاننے میں مدد کی ہے، اور وہ کیسے آپ کی زندگی کو برکت بخشتی ہیں۔ اپنے بچّے کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ سوالات پوچھے۔

  • جب آپ کے خاندان یا آپ کے حلقہ میں بپتِسما ہو، تو اپنے بچّے کو اِسے دِکھانے کے لئے لے جائیں۔ آپ اور آپ کے بچّے نے جو دیکھا اور محسُوس کیا اس کے بارے میں باہم بات کریں۔ اگر مُمکن ہو تو، بپتِسما لینے والے شخص سے بات کریں اور درج ذیل سوالات پوچھیں: ”آپ نے یہ فیصلہ کیسے کیا؟ آپ نے تیاری کیسے کی؟“

  • جب بھی آپ اپنے بچّے کو کوئی ایسا کام کرتے ہُوئے دیکھتے ہیں جو اُس نے کرنے کا وعدہ کیا، تو مُخلص تعریف کریں۔ نشان دہی کریں کہ وعدوں کو پورا کرنا ہمیں اُن عہُود پر قائم رہنے کی تیاری میں مدد دیتا ہے جو ہم بپتِسما کے وقت باندھتے ہیں۔ جب ہم بپتِسما پاتے ہیں تو ہم کیا وعدہ کرتے ہیں؟ وہ ہم سے کیا وعدہ کرتا ہے؟ ( دیکھیں مضایاہ ۸:۱۸– ۱، ۱۳

  • جب آپ اور آپ کا بچّہ اکٹھے رُوحانی تجربہ کرتے ہیں (جیسا کہ کلِیسیا میں، صحائف کا مُطالعہ کرتے ہُوئے، یا کسی کی خدمت کرتے ہُوئے) تو اُسے اپنے رُوحانی احساسات یا تاثرات کے بارے میں بتائیں۔ اپنے بچّے کو تذکرہ کرنے کی دعوت دیں کہ وہ کیسا محسُوس کرتا ہے۔ اُن مختلف طریقوں پر غور کریں جن سے رُوح لوگوں سے بات کر سکتا ہے، بشمول اُن طریقوں کے جن سے وہ آپ سے ذاتی طور پر کلام کرتا ہے۔ اپنے بچّے کی ایسے لمحات کو پہچاننے میں مدد کریں جب وہ رُوحُ القُدس کے اثر کا تجربہ کر رہا ہو۔

  • گاسپل لائبریری کے مجموعہ میں سے چند ویڈیوز کو اکٹھے دیکھیں جس کا عنوان ہو ”اُس کی سُنو!“ اُن مُختلف طریقوں کے بارے میں باہم مِل کر بات کریں جن سے خُداوند کے خُدّام اُس کی آواز کو سُنتے ہیں۔ اپنے بچّے کو تصویر بنانے یا اس کے بارے میں ویڈیو بنانے کی دعوت دیں کہ وہ نجات دہندہ کی آواز کو کیسے سُنتا ہے۔

  • اِس بارے میں بات کریں کہ کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخرِی ایاّم کا رُکن بننے سے کیسے آپ بابرکت ہُوئے ہیں۔ آپ دُوسروں کی خدمت کرتے ہُوئے اور دُوسرے آپ کی خدمت کرتے ہُوئے کیسے آسمانی باپ اور یسُوع مسِیح کے قریب ہو گئے ہیں؟ کلِیسیا کے رُکن کے طور پر دُوسروں کی خدمت کرنے اور مضبُوط کرنے کے طریقوں کے بارے میں سوچنے میں اپنے بچّے کی مدد کریں۔

  • عِشائے ربانی کو اپنے خاندان میں ایک مُقدّس اور پُر مسرت تقرِیب بنائیں۔ عِشائے ربانی کے دوران میں یِسُوع مسِیح پر توجہ مرکوز کرنے کے طریقوں کی منصوبہ سازی کرنے میں اپنے بچّٗے کی مدد کریں۔ ہم کیسے ظاہر کریں گے کہ عِشائے ربانی ہمارے لیے مُقدّس ہے؟

  • دوست رسالے میں اکثر بچّوں کو بپتِسما اور استحکام کی تیاری میں مدد دینے کے لیے مضامین، کہانیاں، اور سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں۔ اپنے بچّے کو پڑھنے کے لیے کُچھ چُننے اور اپنے ساتھ لطف اندوز ہونے دیں۔ (مجموعہ ”بپتِسما کی تیاری“ بچّوں کے گاسپل لائبریری کے حصہ کے مجموعہ میں بھی دیکھیں۔)

    شبیہ
    لڑکا بپتِسما پاتے ہُوئے

    نیفی نے سکھایا کہ ”وہ دروازہ جس کے ذریعے [ہم] راہِ عہد میں داخل ہوتے ہیں“ توبہ اور پانی سے بپتِسما ہے“ (۲ نیفی ۳۱: ۱۷

اپنے بچّوں کو کہانت کے بارے میں تعلیم دینا

کہانت خُدا کی قدرت اور اختیار ہے جس کے وسیلے سے وہ اپنے بچّوں کو برکت دیتا ہے۔ زمین پر خُدا کی کہانت کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخرِی ایاّم میں موجود ہے۔ کلِیسیا کے تمام ارکان جو اپنے عہُود پر قائم رہتے ہیں خُود کو اور اپنے خاندانوں کو مضبُوط کرنے کے لیے خُدا کی کہانت کی قدرت سے نوازے جاتے ہیں ( دیکھیں عمُومی راہ نُمائے کِتاب: کلِیسیائے یسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخرِی ایاّم میں خدمت کرنا، ۳۔۵، ChurchofJesusChrist.org.( یہ قوت ارکان کی اپنی ذاتی زندگیوں اور خاندانوں میں خُدا کے کارِ نجات اور سرفرازی کو سرانجام دینے میں مدد کرے گی (دیکھیں عمُومی راہ نُمائے کِتاب، ۲۔۲

ہم کہانتی اختیار کے وسیلے سے رسُومات پاتے ہیں۔ جب مرد اور خواتین کلِیسیائی بلاہٹوں میں خدمت کرتے ہیں، تو وہ ایسا کہانتی اختیار کے ساتھ، اُن لوگوں کی ہدایت سے کرتے ہیں جو کہانتی کنجیوں کے حامل ہوتے ہیں۔ آسمانی باپ کے تمام بچّے—اُس کے بیٹے اور اُس کی بیٹیاں—برکت پائیں گے جب وہ کہانت کو بہتر طور پر سمجھیں گے۔

کہانت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”رُوحانی خزانے، “ لیحونا، نومبر۲۰۱۹، ۷۹-۷۶؛ رسل ایم نیلسن، ”کہانتی قُدرت کی قیمت،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۶۶–۶۹؛ ”کہانتی اصُول،“ عمُومی راہ نُمائے کِتابباب ۳ میں۔

  • کہانتی رسُوم کو اپنی خاندانی زندگی کا مستقل حصہ بنائیں۔ مثال کے طور پر، اپنے بچّے کی ہر ہفتے عِشائے ربانی کے لیے رُوحانی طور پر تیار ہونے میں مدد کریں۔ اپنے بچّے کی حوصلہ افزائی کریں کہ جب وہ بیمار ہو یا اُسے تسلی یا ہدایت کی ضرورت ہو تو کہانتی برکات حاصل کرے۔ اُن طریقوں کی نشان دہی کرنے کی عادت بنائیں جن سے خُداوند آپ کے خاندان کو کہانتی قدرت کے ذریعے برکت دے رہا ہے۔

  • جب آپ اکٹھے صحائف کا مُطالعہ کرتے ہیں تو، گُفت گُو کرنے کے مواقعوں کی تلاش کریں کہ خُدا اپنی قدرت کے ذریعے لوگوں کو کیسے برکت دیتا ہے۔ آپ اپنے تجربات بیان کریں جب خُدا نے آپ کو اپنی کہانت کے ذریعے برکت دی۔ اُن برکات کی مثالوں کے لیے جو ہم خُدا سے کہانت کے ذریعے پاتے ہیں، دیکھیں عمُومی راہ نُمائے کِتاب، ۳۔۲، ۳۔۵۔

  • اپنے خاندان میں سے کسی کی اختیار کی کہانتی لائن کے بارے جانیں۔ (ملکِ صدق کہانت کے حاملین اپنی با اختیاری لائن کی ایک نقل کو ای میل بھیج کر حاصل کرسکتے ہیں LineofAuthority@ChurchofJesusChrist.org؛ یہ بھی دیکھیں ہیلپ سینٹر میں ”درخواست برائے اختیار کی کہانتی لائنChurchofJesusChrist.org(. اِس بارے میں بات کریں کہ یہ جاننا کیوں ضروری ہے کہ کہانتی اختیار خُود یسُوع مسِیح کی طرف سے آتا ہے۔ وہ ہمارے ساتھ اِس کا تذکرہ کیوں کرتا ہے؟

  • اپنے بچّے کو سِکھائیں کہ بپتِسما کے بعد، بپتِسما کے عہد پر قائم رہنے سے وہ کہانتی قُدرت پا سکتا/ سکتی ہے۔ صدر رسل ایم نیلسن کے پیغام ”رُوحانی خزانےکا اکٹھے جائزہ لیں“ (لیحونا، نومبر ۲۰۱۹، ۷۶–۷۹)۔ اپنے بچّے کو بتائیں کہ کہانتی رسُومات کیسے خُدا کی قدرت کو آپ کی زندگی میں لائی ہیں۔ اُن طریقوں کی فہرست کے لیے جو ہمیں کہانت کی قُدرت سے نوازے جاتے ہیں، دیکھیں عمُومی راہ نُمائےکِتاب، ۳۔۵۔

  • اِس سوال پر تبادلۂ خیال کریں کہ ”خُداوند کا خادم کیسا ہوتا ہے؟“ اکٹھے پڑھیں عقائد اور عہُود ۱۲۱: ۳۶–۴۲کو، اور جوابات تلاش کریں۔ جب بھی آپ اپنے بچّے (یا کسی اور) پر اِن آیات میں سے کسی ایک اصُول یا صفات کا اطلاق کرتے دیکھیں، تو اُس کی نشان دہی کریں۔

  • ایک لمحہ کے لیے سوچیں کہ جب آپ یا آپ کا بچّہ دروازہ کھولنے یا کار کو چلانے کے لیے کنجیاں استعمال کرتے ہیں، تو اِن کنجیوں کا موازنہ اُن کنجیوں کے ساتھ کریں جو کہانتی راہ نماؤں کے پاس ہیں۔ (کہانتی کنجیوں کی وضاحت کے لیے، دیکھیں عمُومی راہ نُمائے کِتاب، ۳۔۴۔۱)۔ کہانتی کنجیاں ہمارے لیے کیا ”غیر مقفل کر سکتی ہیں“ یا ” کس کو چلا سکتی ہیں“؟ مزید دیکھیں گیری ای سٹیون سن، ”کہانت کی کنجیاں اور اختیار کہاں ہیں؟،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۲۹–۳۲؛ ”کنجیاں کہاں ہیں؟“ (ویڈیو)، ChurchofJesusChrist.org.

  • جب آپ کو کسی بُلاہٹ کے لیے مُقرر کِیا جائے، تو اپنے بچّے کو، اگر ممکن ہو تو شامِل ہونے کی دعوت دیں۔ اپنے بچّے کو اپنی بُلاہٹ کو پُورا کرتے ہُوئے دیکھنے کا موقع دیں۔ حتیٰ کہ آپ مناسب طریقے تلاش کرسکتے ہیں جن سے وہ آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ بیان کریں کہ آپ اپنی بُلاہٹ میں خُداوند کی قدرت کو کیسے محسوس کرتے ہیں۔

ہیکل میں جانا—مرحُومین کے لیے بپتِسما اور استحکام پانا

ہیکلیں اُس کے بچوں کے لیے آسمانی باپ کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ ہیکلوں میں، ہم آسمانی باپ کے ساتھ مُقدّس عہُود باندھتے ہیں جب ہم مُقدّس رسُوم میں شریک ہوتے ہیں، یہ سب کچھ یسُوع مسِیح کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ آسمانی باپ نے اپنے تمام بچّوں کے لیے عہُود باندھنے اور رسُوم میں حصہ لینے کا راستہ مہیا کیا ہے، بشمول اُن کے جنھوں نے اِس زندگی میں اُس کو قبُول نہیں کِیا تھا۔ اُس سال کے آغاز میں جب وہ ۱۲ سال کی عمر کا ہوجائے، تو آپ کا بچہ وفات پا جانے والے آباواجداد کے لیے ہیکل میں بپتِسما اور استحکام پانے کے لیے متعین عمر کا ہو گیا/گئی ہے۔

مرحُومین کے لیے بپتِسما اور استحکام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، دیکھیں ”نیابتی بپتِسما اور استحکام کے بارے میں،“ temples.ChurchofJesusChrist.org.

  • جتنی بار آپ کے حالات اجازت دیں ہیکل میں شرکت کریں۔ اپنے بچّے سے اِس بارے میں بات کریں کہ آپ ہیکل کیوں جا رہے ہیں اور یہ کیسے آپ کو آسمانی باپ اور یسوع مسیح کے قریب محسوس کرنے میں مدد دیتی ہے۔

  • اجازت نامہ برائے ہیکل کے سوالات کا اکٹھے جائزہ لیں اور تبادلۂ خیال کریں۔ اپنے بچّے سے ہیکل کے اجازت نامہ کے انٹرویو میں جو پُوچھا جاتا ہے اُس کے بارے میں بات کریں۔ بتائیں کہ آپ کے لیے اجازت نامہ برائے ہیکل رکھنا کیوں ضروری ہے۔

  • اکٹھے پڑھیں ملاکی ۴:‏۶۔ اِس بارے میں بات کریں کہ آپ کے دِل کیسے آپ کے آباواجداد کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔ اپنے خاندان کی تاریخ کو ایک ساتھ تلاش کرکے اپنے آباواجداد کے بارے میں مزید جانیں FamilySearch.org. اُن آباواجداد کو تلاش کریں جنھیں بپتسمے اور استحکام کی ضرورت ہے۔ حلقہ کی ہیکل اور خاندانی تاریخ کا مُشیر آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

  • گاسپل لائبریری کے بچّوں کے سیکشن میں ”ہیکل“ کے عنوان سے مجموعہ میں سے کچھ وسائل کا باہم جائزہ لیں۔ (مزید دیکھیں ”اپنے بچّے کوہیکل کے بپتِسما اور استحکام کے لیے تیار کرناChurchofJesusChrist.org.)

بطریقی برکت پانا

بطریقی برکت ہدایت، تسلی، اور اِلہام کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ اِس میں آسمانی باپ کی طرف سے ہماری شخصی مشورت شامل ہے اور ہماری ابدی شناخت اور مقصد کو سمجھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ اپنے بچّے کو بطریقی برکات کی اہمیت اور مُقدّس نوعیت کی تعلیم دے کر بطریقی برکت پانے کی تیاری میں مدد کریں۔

مزید جاننے کے لیے، دیکھیں اِنجِیلی موضوعات، ”بطریقی برکات،“ topics.ChurchofJesusChrist.org.

  • اپنے بچّے کے ساتھ بطریقی برکت پانے کے اپنے تجربے کا ذکر کریں۔ آپ ایسی چیزوں کا ذکر کرسکتے ہیں جیسے کہ آپ اِسے حاصل کرنے کے لئے کیسے تیار ہُوئے، اِس نے آپ کو خُدا کے قریب آنے میں کیسے مدد دی ہے، اور آپ اپنی زندگی میں برکت کو کیسے استعمال کرتے ہیں۔ آپ اپنے بچّے کو دُوسرے خاندان کے افراد سے بات کرنے کی دعوت بھی دے سکتے ہیں جنھوں نے اپنی بطریقی برکات پائی ہیں۔

  • اِنجِیلی موضوعات میں سے کچھ وسائل کا باہم جائزہ لینے کے لیے وقت لیں، ”بطریقی برکات۔“ بطریقی برکت پانے کے عمل کے بارے میں جاننے کے لیے، دیکھیں کتابچہ عمومی، ۱۸۔۱۷۔

  • اگر آپ کے آباواجداد ہیں جنھوں نے بطریقی برکات پائیں، تو اُن میں سے کچھ کو اپنے بچّے کے ساتھ پڑھنا اِلہام بخش ہو سکتا ہے۔ وفات پا جانے والے آباواجداد کی بطریقی برکت کی درخواست کرنے کے لئے، لاگ اِن کریں ChurchofJesusChrist.org، اسکرین کے اوپری دائیں کونے میں اکاؤنٹ آئی کن پر کلک کریں اور ”بطریقی برکات“ کو منتخب کریں۔

  • آپ کے بچّے کو بطریقی برکت پانے کے بعد، کسی بھی ایسے خاندانی افراد کو مدُعو کریں جو اپنے احساسات کو قلم بند کرنے اور اپنے بچّے کو بتانے کے لیے موجود تھے۔

ہیکل میں جانا—ودِیعت پانا

خُدا اپنے تمام بچّوں کو ”عالمِ بالا سے قوت“ ودِیعت یا برکت بخشنا چاہتا ہے (عقائد اور عہُود ۹۵:‏۸)۔ ہم صرف ایک بار اپنی ودِیعت پانے کے لیے ہیکل میں جاتے ہیں، لیکن خُدا کے ساتھ جو عہُود ہم باندھتے ہیں اور رُوحانی قدرت جو وہ ہمیں ودِیعت کا حصہ بناتا ہے، ہر روز ہماری زندگیوں میں ہمیں برکت دے سکتا ہے۔

ہیکل کی ودِیعت کے بارے میں مزید جاننے کے لئے، دیکھیں ”ہیکل کی ودِیعت کے بارے میں،“ temples.ChurchofJesusChrist.org؛ رسل ایم نیلسن، ”ہیکل کی برکات کے لیے تیاری کریں،“ انزائن، اکتوبر ۲۰۱۰، ۴۱–۵۱۔

  • اپنے گھر میں ہیکل کی تصویر لگائیں۔ اپنے بچّے کو ہیکل میں پائے جانے والے احساسات کے بارے میں بتائیں۔ خُداوند اور اُس کے گھر اور وہاں باندھے گئے عہُود کے بارے میں اکثر اپنی محبّت کے بارے میں بات کریں۔

  • آپس میں مل کردریافت کریں temples.ChurchofJesusChrist.org. مضامین اکٹھے پڑھیں جیسے ”ہیکل کی ودِیعت کے بارے میں“ اور ”خُداوند کے گھر کے لیے تیاری۔“ اپنے بچّے کو ہیکل کے بارے میں کوئی بھی سوال پُوچھنے دیں۔ ہیکل سے باہر کی بابت کیا بات کر سکتے ہیں اِس کے بارے میں راہ نُمائی کے لیے، دیکھیں بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار کا پیغام ”ہر ضروری چیزحاصل کرنے کے لیے تیار“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۹، ۱۰۱–۴؛ خاص طور پر عنوان سے سیکشن دیکھیں ”خاندان پر مرکوز اور کلیسیائی معاونت یافتہ تدریس اور ہیکل کی تیاری“)۔

  • جب آپ اور آپ کا بچّہ دیگر رسُومات میں شریک ہوتے یا اُن کی گواہی دیتے ہیں ( جیسا کہ عِشائے ربانی یا شفا کی برکت کے طور پر)، رسم میں شامل علامتوں پر تبادلۂ خیال کرنے کے لیے وقت نکالیں۔ علامتیں کس کی نمائندگی کرتی ہیں؟ وہ یسُوع مسِیح کی کیسے گواہی دیتی ہیں؟ اِس سے آپ کے بچّے کو ہیکل کی رسُومات کے علامتی مفہوم پر غور کرنے کی تیاری میں مدد مل سکتی ہے، جو یسُوع مسِیح کی گواہی بھی دیتی ہے۔

  • اپنے بچّے کی یہ اطلاع دینے میں مدد کریں کہ وہ مضایاہ ۱۸:‏۸–۱۰، ۱۳میں بیان کردہ بپتِسما کے عہد کو کیسے پُورا کر رہا ہے۔ اپنے بچّے کی یہ جاننے میں بھی مدد کریں کہ خُداوند اُسے کیسے برکت دے رہا ہے۔ عہُود پر قائم رہنے کی اپنی صلاحیت پر اپنے بچّے کا اعتماد قائم کریں۔

  • اپنے ہیکل کے عہُود کے بارے میں کُھل کر اور اکثر بات کریں کہ کیسے یہ آپ کے انتخابات کی راہ نُمائی کرتے ہیں اور یسُوع مسِیح کے قریب تر ہونے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔ آپ عمُومی راہ نُمائے کِتاب، ۲۷۔۲، کو ہیکل میں باندھے گئے عہُود کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

تبلیغی خدمت کرنا

بُزرگ ڈیوڈ اے بیڈنار نے سِکھایا کہ: ”خدمت کی بُلاہٹ کے لیے تیار ہونے کے لیے سب سے اہم ترین کام تبلیغی خدمت پر جانے سے بہت پہلے مُبلغ بننا ہے۔… بات تبلیغی خدمت پر جانے کی نہیں ہے؛بلکہ، بات مُبلغ بننے کی ہے اور اپنی پُوری زندگی اپنے پورے دِل، جان، عقل اور قوت کے ساتھ خدمت کرنے کی ہے۔… آپ زندگی بھر کارِ تبلیغ کے لیے تیاری کر رہے ہیں“ (”مُبلغ بننا،“ لیحونا، نومبر ۲۰۰۵، ۴۵–۴۶)۔ آپ کے بچّے کو مُبلغ بننے کے تجربات سے ابدی طور پر برکت مِلے گی، نہ صرف اِس عرصہ کے لیے جس دورانیے میں وہ بطور مُبلغ خدمت کر سکتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے، دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”صُلح کی اِنجِیل کی منادی،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۶–۷؛ ایم رسل بیلرڈ، ”تبلیغی خدمت نے میری زندگی ہمیشہ کے لیے بابرکت بنائی ہے،“ لیحونا، مئی ۲۰۲۲، ۸–۱۰؛ تبلیغی خدمت کی تیاری: تبلیغی زندگی میں رَد و بَدل، ChurchofJesusChrist.org.

  • مُظاہرہ کریں کہ کیسے فطری طریقوں سے اِنجِیل کا ذکر کرنا ہے۔ آسمانی باپ اور نجات دہندہ اور اُس کی کلِیسیا کے رُکن کی حیثیت سے حاصل ہونے والی برکات کے بارے میں دُوسروں کو اپنے احساسات بتانے کے مواقعوں کے لیے ہمیشہ خبردار رہیں۔ دُوسروں کو کلِیسیائی اور خاندان سے متعلقہ سرگرمیوں میں اپنے خاندان کے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دیں۔

  • اپنے خاندان کے لیے مُبلغین کے ساتھ بات چیت کرنے کے مواقع تلاش کریں۔ اُنھیں اپنے دوستوں کو سِکھانے کی دعوت دیں، یا اُنھیں اپنے گھر میں لوگوں کو تعلیم دینے کی پیش کش کریں۔ مُبلغین سے اُن تجربات کے بارے میں پوچھیں جو وہ کر رہے ہیں اور کیسے تبلیغی خدمت اُن کی یسُوع مسِیح کے قریب ہونے میں مدد کر رہی ہے۔ یہ بھی پوچھیں کہ مُبلغین بننے کی تیاری کے لیے اُنھوں نے کیا کِیا (یا وہ چاہتے تھے) کہ کریں۔

  • اگر آپ نے تبلیغی خدمت کی ہے، تو اپنے تجربات کے بارے میں کُھل کر اور اکثر بات کریں۔ یا اُن دوستوں یا خاندانی افراد کو مدعُو کریں جنھوں نے تبلیغی خدمت کی ہے وہ اِس کے بارے میں بات کریں۔ آپ اُن طریقوں کے بارے میں بھی بات کر سکتے ہیں جن سے آپ نے اپنی زندگی میں دُوسروں کے ساتھ اِنجِیل کا تذکرہ کیا ہے۔ اپنے بچّے کی اُن طریقوں کے بارے سوچنے میں مدد کریں جن سے وہ اِنجِیل کا ذکر کر سکتا/سکتی ہے۔

  • اپنے بچّے کو اپنے خاندانی اِنجِیلی اصُولوں کی تعلیم دینے کے مواقع دیں۔ آپ کا بچّہ دُوسروں کے ساتھ اپنے عقائد بیان کرنے کی مشق بھی کرسکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ ایسے سوالات پر تبادلۂ خیال کرسکتے ہیں کہ ”ہم مورمن کی کِتاب کو کسی ایسے شخص سے کیسے متعارف کروائیں گے جس نے اُس کا ذکر کبھی سُنا نہ ہو؟“ یا ”کسی ایسے شخص کو نجات دہندہ کی اہمیت کو کیسے بیان کریں گے جو مسیحی نہیں ہے؟“

  • اپنے بچّے کی لوگوں سے بات کرنے میں آسانی پیدا کرنے میں مدد کریں۔ گُفت گُو شروع کرنے کے کون سے چند اچھے طریقے ہیں؟ اپنے بچّے کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ سیکھیں کہ دُوسرں کی باتوں کو کیسے سُننا ہے، سمجھیں کہ اُن کے دِلوں میں کیا ہے، اور اِنجِیل کی سچائیوں بیان کریں جو اُن کی زندگیوں کو برکت دے سکتی ہیں۔

  • اپنے بچّے کو دیگر ثقافتوں اور عقائد کے بارے میں جاننے کے مواقع فراہم کریں۔ دُوسروں کے عقائد میں اچھے اور سچّے اصُولوں کو پہچاننے اور اُن کا احترام کرنے میں، اُس کی مدد کریں۔

ہیکل میں جانا—مُہر بند ہونا

ہیکل میں، شوہر اور بیوی ابدیت کے لیے بیاہ کر سکتے ہیں۔ یہ مُہر بندی نامی رسم میں رُونما ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ رسم آپ کے بیٹے یا بیٹی کے لیے کئی سال بعد ہو سکتی ہے، مگر چھوٹے، سادہ، مُستقل کام جو آپ اِن سالوں میں اکٹھے کرتے ہیں وہ اِس شاندار برکت کے لیے تیار ہونے میں اُن کی مدد کر سکتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے، دیکھیں اِنجِیل کے موضوعات، ”مُہر بندی،“ topics.ChurchofJesusChrist.org.

  • اکٹھے پڑھیں ”خاندان: دُنیا کے لیے فرمان،“ ChurchofJesusChrist.org. یہ فرمان خاندانی زندگی میں خُوشی اور کامیاب شادیوں کے بارے میں کیا سِکھاتا ہے؟ اپنے بچّے کے ساتھ، مُطالعہ کے لیے فرمان میں درج اصُولوں میں سے ایک کا انتخاب کریں۔ آپ راہ نُما برائے صحائف میں اِس اصُول سے متعلق صحائف تلاش کریں۔ آپ اِس اصُول کو مُکمل طور پر اپنے خاندان میں لاگو کرنے کے اہداف بھی مُقرر کرسکتے ہیں۔ جب آپ اپنے اہداف پر کام کرتے ہیں، تو اکٹھے اِس اصُول پر عمل کرنے کے اثر پر گُفت گُو کریں جو خاندانی زندگی پر ہوتا ہے۔

  • اپنے بچّے کے ساتھ، صدر ڈئیٹر ایف اُکڈورف کا پیغام پڑھیں ”بچانے والوں کی تعریف میں“ (لیحونا، مئی ۲۰۱۶، ۷۷–۸۰)۔ جب آپ ”معاشرہ برائے قابل تسخیری“ کے عنوان کے سیکشن میں پہنچتے ہیں، تو آپ اپنے گھر میں ایسی چیزوں کو تلاش کرسکتے ہیں جو قابل تسخیر ہیں اور دیگر چیزیں جو نہیں ہیں۔ اِس بارے میں بات کریں کہ آپ کیسے مختلف سلوک کرتے ہیں اُن چیزوں کے ساتھ جن کو آپ لمبے عرصے تک چاہتے ہیں۔ یہ اِس بارے میں کیا تجویز کرتا ہے کہ ہمیں شادی اور خاندانی تعلقات کے ساتھ کیسے پیش آنا چاہیے؟ ہم صدر اُکڈورف کے پیغام سے مزید کیا سیکھتے ہیں کہ کیسے مُنجّی مضبُوط شادیوں اور خاندانوں کی تعمیر میں ہماری مدد کر سکتا ہے؟

  • اگر آپ شادی شدہ ہیں، تو اپنے بچّے کے ساتھ اُن چیزوں کے بارے میں کُھل کر بات کریں جو آپ محسُوس کرتے ہیں کہ آپ بطور ایک جوڑا بہتر کر رہے ہیں، وہ باتیں جو آپ سیکھ رہے ہیں، اور طریقے جن سے آپ بہتر ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ اور آپ کا جیون ساتھی ہیکل میں مُہر بند ہُوئے ہیں، تو اپنے بچّے کو اپنے نمُونے سے دِکھائیں کہ آپ کیسے ایک دُوسرے اور خُداوند کے ساتھ اپنے عہُود پر قائم رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اپنے بچّے کو بتائیں کہ آپ آسمانی باپ اور نجات دہندہ کو اپنے تعلقات کا مرکز بنانے کی کس طرح کوشش کرتے ہیں اور وہ کیسے آپ کی مدد کر رہے ہیں۔

  • جب خاندانی فیصلے کرنے کی ضرورت ہو، تو خاندانی مشاورتی مجالس اور گُفت گُو کریں۔ یقینی بنائیں کہ خاندان کے تمام افراد کی رائے سُنی جائے اور اُس کی قدر کی جائے۔ اِن مباحثوں کو صحت مندانہ ابلاغ اور خاندانی تعلقات میں شفقت کو نمونہ بنانے کے موقع کے طور پر استعمال کریں، حتیٰ کہ جب ہر کوئی چیزوں کو یکساں طریقے سے بھی نہیں دیکھتا۔

  • جب خاندان میں اختلاف یا جھگڑا ہو، تو صبر اور ہمدردی کا مُظاہرہ کریں۔ اپنے بچّے کی یہ دیکھنے میں مدد کریں کہ مسِیح کی مانند طریقوں کی مثال سے تنازعہ کو کیسے نپٹنا اُس کی خُوش گوار ازدواجی زندگی کی تیاری میں مدد کر سکتا ہے۔ اِکٹھےپڑھیں عقائد اورعہُود ۱۲۱:‏۴۱–۴۲، اور اِس بارے میں بات کریں کہ اِن آیات میں اصُولوں کا شادی پر کیسے اطلاق کیا جا سکتا ہے۔