۲۰۱۰–۲۰۱۹
ضرورت کی ہر شے کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں
مجلس عامہ اپریل ۲۰۱۹


ضرورت کی ہر شے کو حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں

جب ہم یِسُوع مِسیح کی بحال شُدہ اِنجیل کو سیکھنے اور قبول کرنے کے لیے اپنی اپنی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کرتے ہیں تو تقویت بخش برکتیں پائیں گے۔

کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مُقدسینِ آخری ایّام کی سرگرمیاں اور منصوبہ بندیاں مزید کلیسیائی تقویت بخش اور خاندان مرکوز بن رہی ہیں، جس کا ثبوت حالیہ مجالسِ عامہ میں سلسلہ وار تبدیلیوں کے اعلانات ہیں۔ صدر رسل ایم نیلسن نے ہدایت فرمائی ہے کہ ”بہت کچھ ابھی آنا باقی ہے۔… اپنی اپنی طاقت کی گولیاں کھا لو۔ آرام فرما لو۔ پُرجوش وقت آنے والا ہے”۱

میں دُعا گو ہُوں اور رُوحُ القُدس کا طلب گار ہُوں جب ہم مل کر خُداوند کی کلیسیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بُنیادی پوشیدہ نتائج پر غوروفکر کرتے ہیں۔

خاندان مرکوز اور کلیسیائی تقویت بخش نصاب سے اِنجیلی تدریس

حالیہ کہانتی راہ نماؤں کی مجلس میں بُزرگ کریگ سی کرسچن سن اور میں مددگار و معاون تھے، اور اُنھوں نے دو بُنیادی سوالوں سے اِستفادہ کرتے ہُوئے کلیسیائی تقویت بخش اور خاندان مرکوز اُصول پر زور دیا۔ اُنھوں نے تجویز کیا کہ کلیسیائی عبادات کے بعد گھر پہنچ کر یہ سوال کرنے کی بجائے کہ ”آج کلیسیائی عبادت کے دوران میں نجات دہندہ اور اُس کی اِنجیل کی بابت کیا سیکھا؟“ ہمیں اپنی اپنی کلیسیائی عبادات کے دوران میں یہ پوچھنا چاہیے، کہ ”اِس ہفتے اپنے اپنے گھر میں نجات دہندہ اور اُس کی اِنجیل کی بابت کیا سیکھا؟“ پُورے طور پر سبت کا دِن پاک ماننا، نیا نصاب، اور عبادتی اوقاتِ کار کی تنظیمِ نو اپنے اپنے گھروں اور عبادت گاہوں میں اِنجیل سیکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں

کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسین آخری ایام کے ہر رکن کا بُنیادی فرض ہے کہ خُداوند کی تعلیم سیکھے اور عمل کرے اور مُجاز سربراہ سے نجات اور سرفرازی کی رُسوم پائے۔ ہم یہ اُمید نہ کریں کہ کلیسیا کوئی ایسی تنظیم ہے جو ہمیں ہر وہ بات بتائے جس کو جاننا اور عمل کرنا لازم ہے تاکہ عقیدت مند پیروکار بنیں اور بہادری سے آخر تک برداشت کریں۔۲ بلکہ، اُن باتوں کو سیکھنا ہمارا بُنیادی فرض ہے جو ہمیں سیکھنی چاہیے، ایسی زندگی بسر کریں جس طرح ہم جانتے ہیں کہ ہمیں بسر کرنا ہے، اور ویسا بنیں جیسا ہمارا خالق چاہتا ہے۔ سیکھنے، عمل کرنے، اور لائق بننے کے واسطے ہمارے گھر سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔

جوزف سمتھ نے بچپن سے ہی اپنے خاندان سے خُدا کے بارے میں سیکھا۔ اپنے واسطے خُدا کی مرضی جاننے کی جُستجُو نے اُس کو مجبور کیا کہ وہ کئی مُختلف مِسیحی فرقوں میں جا کر سچائی ڈھونڈے، صحائف پر جان فشانی سے غوروفکر کرے، اور سنجیدگی سے خُدا سے دُعا مانگے۔ باپ اور بیٹے کے ظہور کے فوراً بعد مُقّدس جُھنڈ سے جب جوزف سمتھ گھر پہنچا، اُس نے اپنی ماں سے بات کی۔ جونہی وہ ”اَنگیٹھی پر جُھکا، [اُس کی] ماں نے پوچھا کیا ہُوا۔ [جوزف] نے جواب دیا، ’فکر نہ کریں، سب ٹھیک ہے—میں کافی دُور ہُوں۔‘ [اُس] نے پھر [اپنی] ماں سے کہا ’میں نے اپنے لیے جان لیا ہے۔‘“۳ جوزف سمتھ کا تجربہ ہمیں سیکھنے کا مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے اور ہم میں سے ہر ایک کو تقلید کرنا چاہیے۔ اپنے اپنے واسطے ہمیں بھی سیکھنا ہے۔

آسمانی باپ کے منصوبے کا جامع مقصد یہ کہ اُس کی اُمت زیادہ سے زیادہ اُس کی مانند بنے۔ لہٰذا، وہ ہماری ترقی اور بالیدگی کے لیے ضروری مواقع فراہم کرتا ہے۔ سچّائی کے مُطابق تعلیم پانے اور زندگی بسر کرنے کے عزم کی اہمیت ایسی دُنیا میں مزید بڑھ جاتی ہے ”جو شورش زدہ“4 اور بد سے بدتر ابتری اور بے راہ روی کا شکار ہو۔ ہم صرف کلیسیائی عبادات میں حاضر ہونے اور سرگرمیوں میں شمولیت کرنے پر اِکتفا نہیں کر سکتے اور بدلے میں ہر قسم کا رُوحانی اِفادہ اور تحفظ پائیں جو ہمیں ”اُس بُرے دِن کا مقابلہ کرنے کے لائق بنائے گا۔“۵

”بچّوں کی راست بازی اور محبت کے ساتھ پرورِش کرنا والدین کا مُقّدس فریضہ ہے۔“۶ اِلہام سے معمور کلیسیائی راہ نما، اَساتذہ، اور سرگرمیاں شخصی اور خاندانی کوششوں کو رُوحانی طریقے سے پروان چڑھنے میں مدد کرتی ہیں۔ اور اگرچہ عہد کے راستے پر آگے بڑھنے کے لیے ہم سب کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے، رُوحانی قوت اور اِستقامت کو بڑھانے کی حتمی ذُمہ داری ہم میں سے ہر ایک کی اپنی اپنی ہے۔

یاد کریں کیسے لحی نبی کے بیٹے، نیفی، نے چاہا کہ وہ خود رُوحُ القُدس کے وسیلے سے وہ باتیں دیکھے، سُنے، اور جانے جو اُس کے باپ نے شجرِ حیات کی رویا میں سیکھی تھیں۔ بے شک نیفی کو ضرورت تھی اور نوعمری سے ہی اُس نے اپنے ”نیک والدین“ کی تعلیم اور نمونہ سے فیض پایا تھا۔۷ پھر بھی، بالکل جوزف سمتھ کی طرح، اُس نے اِشتیاق سے چاہا کہ اپنے واسطے خود سیکھے اور علم پائے۔

اگر آپ اور مَیں یِسُوع مِسیح اور اُس کی اِنجیل کے مُتعلق صرف وہی کچھ جانتے ہیں جو دوسرے لوگ ہمیں سکھاتے اور بتاتے ہیں، تو پھر آخری ایّام کے پُرجلال کارِ اَلہٰی اور اُس کی گواہی کی بُنیاد ہم ریت پر تعمیر کرتے ہیں۔۸ ہم دوسرے لوگوں کے اِنجیلی نُور اور علم پر مُکمل اَنحصار نہیں کر سکتے یا اُدھار لے سکتے—چاہے ہم اُن پر بھروسہ کرتے اور اُن سے بہت پیار کرتے ہیں۔

نبی جوزف نے بڑا زور دیتے ہُوئے سکھایا کہ ایّامِ آخر کے ہر مقدس کو ”اِس دُنیا میں اپنے اپنے واسطے خُدا کے مقصد اور منصوبے“ کو سمجھنا لازم ہے۔۹

”خُدا اور فرشتوں کے ساتھ اِنسان کی آیندہ حالت کی بابت، آدم کے دِن سے جو کچھ لکھا گیا کیا ہم اُسے پڑھ اور سمجھ سکتے ہیں، اِس کے متعلق جاننے کی زیادہ ضرورت نہیں۔ دوسروں کے تجربے، یا اُنھیں ملنے والے مکاشفے کا مطالعہ، خُدا کے ساتھ ہمارے اپنے حقیقی رشتے کے مُتعلق ہمیں کبھی بھی جامع بصیرت عطا نہیں کر سکتا۔ اِس مقصد کی خاطر خُدا کی مقرر کردہ رُسوم میں شمولیت کے وسیلے سے ہی اِن باتوں کی فہم و فراست عطا ہو سکتی ہے۔۱۰

زمانوں کی معموری کے اِس مخصوص دَور میں کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسینِ آخری ایّام کے منصوبوں اور سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ کلیسیائی تقویت بخش اور خاندان مرکوز بنانے کا ایک بُنیادی مقصد اَفراد اور خاندانوں کے لیے اِس عظیم اُلشان رُوحانی نصب اُلعین کے حصول کی تکمیل ہے۔

کلیسیائی تقویت بخش اور خاندان مرکوز تعلیم کے مخفی نتائج

کلیسیائی تقویت بخش اور خاندان مرکوز اِنجیلی تعلیم کے بڑھتے ہُوئے رُجحان کے چند بُنیادی مخفی پہلوؤں کا خلاصہ بیان کرتا ہُوں۔

اَصلی تبلیغی تربیتی مرکز ہمارے گھروں میں ہے؛ ثانوی تربیتی مراکز پرووہ، منیلا، میکسیکو شہر، اور دیگر جگہوں پر واقع ہیں۔ ہماری مؤثر ترین سبت سکول کی تدریسی نِشستیں ہمارا اِنفرادی اور خاندانی مطالعہ ہے جو ہماری رہایش گاہوں میں وقوع پذیر ہوتا ہے۔

خاندانی تاریخ کے مراکز اب ہمارے گھروں میں ہیں۔ خاندانی تاریخ کی تحقیق کے حوالے سے معاون مواد ہمارے عبادت خانوں میں دست یاب ہے۔

ہیکل میں جانے کی تیاری کے لیے حیات بخش نِشستیں ہمارے گھروں میں منعقد ہوتی ہیں؛ ہمارے عبادت خانوں میں ضروری مگر ثانوی سطح پر ہیکل میں جانے کی تیاری کے لیے وقفے وقفے سے نِشستوں کا اَہتمام کیا جا سکتا ہے۔

اپنے اپنے گھر کو پاک جائے پناہ بنائیں جہاں ہم ”مقدس مقامات پر قیام کر سکیں“۱۱ چوں کہ آخری ایّام میں اِس کی اشد ضرورت ہے۔ اور جتنی زیادہ ہماری رُوحانی اِستقامت اور حفاظت کے لیے کلیسیائی تقویت بخش اور خاندان مرکوز تعلیم آج اہم ہے، اِس سے کہیں زیادہ مُستقبل میں ضروری ہوگی۔

کلیسیائی تقویت بخش اور خاندان مرکوز تعلیم اور ہیکل کی تیاری

مہربانی سے غور کریں کہ خُداوند کے گھر میں مُقّدس رُسوم اور عہود پانے کے لیے کلیسیائی تقویت بخش اور خاندان مرکوز تعلیم کے اُصول کا اِطلاق ہماری اِنفرادی تیاری اور لیاقت پر کیسے ہوتا ہے۔

درحقیقت، ہیکل جانے کی تیاری ہمارے گھروں میں سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ لیکن کئی کلیسیائی اَرکان غیر یقینی کی صورت حال سے دوچار ہیں کہ ہیکل سے باہر ہیکل کے حوالے سے کن کن باتوں کا ذکر کرنا واجب ہے۔

صدرعزرا ٹافٹ بنسن نے بتایا کہ ایسی غیریقینی کیوں جنم لیتی ہے۔

ہیکل پاک مقام ہے، اور ہیکل میں اَدا کی جانے والی رُسوم مُقدس نوعیت کی ہوتی ہیں۔ اِس کی پاکیزہ نوعیت کی بدولت ہم اپنے بچّوں اور اُن کے بچّوں کے ساتھ ہیکل کا تذکرہ کرتے وقت بعض اوقات تامل کا شکار ہوتے ہیں۔

جس کے نتیجے میں، ہیکل میں جانے کی دِلی آرزو پروان نہیں چڑھتی، یا جب وہ وہاں جاتے ہیں، وہ بِنا کسی پسِ منظر کے عہود اور فرائض میں داخل ہونے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔

”میرا اِیمان ہے کہ مناسب پسِ منظر یا تفہیم و فہم ہمارے نوجوانوں کی تیاری میں بے حد مدد کرے گا … [اور] اُن کے باطن میں کہانتی برکات پانے کے لیے ایسی تمنا پرورِش پائے گی جیسی اَبرہام نے اپنے واسطے چاہی تھی۔“۱۲

صدر بنسن نے دو بُنیادی راہ نما اُصول بتائے جو مناسب تفہیم و فہم پانے میں مدد کر سکتے ہیں۔

اُصول نمبر۱۔ چوں کہ ہم خُداوند سے محبت کرتے ہیں، ہمیں ہمیشہ اُس کے مُقدّس گھر کا ذکر عقیدت و احترام سے کرنا چاہیے۔ ہم اُن خاص علامتوں کا بھید نہ کھولیں عہود سے مُنسلک ہوتی ہیں جو ہم ہیکل کی مُقدّس رُسوم میں پاتے ہیں۔ نہ اُس علمِ اِلہٰی کا ذِکر کریں جس کا خاص طور پر ہیکل میں آشکار نہ کرنے کا وعدہ کرتے ہیں

اُصول نمبر۲۔ ہیکل خُداوند کا گھر ہے۔ ہیکل میں ہر شے ہماری توجہ ہمارے نجات دہندہ، یِسُوع مِسیح کی طرف کراتی ہے۔ ہم ہیکل کے عہود اور رُسوم سے وابستہ اُصول اور تعلیم اور اُن کے بُنیادی مقاصد زیرِ بحث لا سکتے ہیں۔

صدر ہاورڈ دبلیو ہنٹر نے ہدایت دی: ”ہیکل میں پانے والے رُوحانی احساسات کا ذِکر آؤ ہم اپنے بچّوں سے کریں۔ اور آؤ ہم اُنھیں بڑی اَحتیاط کے ساتھ اور بڑی تسّلی کے ساتھ وہ باتیں سکھائیں جو مناسب طریقے سے خُداوند کے گھر کے مقاصد کی بابت بتاتی ہیں۔“۱۳

نبی جوزف سمتھ سے لے کر صدر رسل ایم نیلسن تک نسل در نسل، ہیکل کی رُسوم اور عہود کے تعلیمی مقاصد کو کلیسیائی راہ نما بڑی جان فشانی سے سکھاتے آئے ہیں۔۱۴ اِبتدائی رُسوم، ودیعت، بیاہ، اور دیگر مہر بندی کی رُسوم کے مُتعلق سیکھنے کے واسطے ہمارے پاس تحریری، سمعی، بصری، اور دیگر صورتوں میں وسائل کا بہت وسیع ذخیرہ موجود ہے۔۱۵ فرمان برداری کے قانون، قربانی کے قانون، اِنجیل کے قانون، پاک دامنی کے قانون، اور تقدیس کے قانون کے عہود کو قبول کر کے اور تعظیم کے ساتھ عمل کرتے ہُوئے نجات دہندہ کی پیروی کے مُتعلق معلومات بھی دست یاب ہے۔۱۶ کلیسیا کے سارے اَرکان temples.ChurchofJesusChrist.org.پر فراہم کردہ مُستند مواد سے واقفیت حاصل کریں۔

شبیہ
temples.churchofjesuschrist.org

صدر نیلسن نے زور دیا ہے کہ ہیکل کی مُقدّس رُسوم اور عوام اُلناس کے لیے کلیسیا کی طرف سے شائع کردہ ہیکل کے متعلق دقیق، موزوں، اور گراں قدر معلومات میں توازن برقرار رکھا جائے۔ اُس نے واضح کیا: ”میں اَرکان کو مشورہ دیتا ہُوں … read entries in بائِبل کی لُغت میں موجود ہیکل سے مُتعلق اندراج کا مطالعہ کریں، مثال کے طور پر ’مسح،‘ ’عہد،‘ ’قربانیاں،‘ اور ’ہیکل۔‘ بعض یہ بھی پڑھ سکتے ہیں خروج، ابواب ۲۶–۲۹، اور احبار، باب ۸۔ پُرانے عہدنامے کے ساتھ ساتھ بیش قیمت موتی میں موسیٰ اور اَبرہام کی کتابیں،ہیکل کی قدیم روایتوں اور پُرانی رُسوم کا ذکر کرتی ہیں۔“۱۷

شبیہ
ہیکل کے پاک لباس کی فلم

فرض کریں کہ آپ کا بیٹا یا بیٹی پوچھتی ہے، ”سکول میں کسی نے مجھے بتایا ہے کہ ہیکل میں عجیب و غریب کپڑے پہنے جاتے ہیں۔ کیا یہ واقعی دُرست ہے؟“ ”ہیکل کے پاک لباس“کے عنوان سے مُختصر فلم temples.churchofjesuschrist.org پر دست یاب ہے۔ یہ مُستند ذرائع بتاتے ہیں کہ کیسے قدیم زمانوں کے مرد و خواتین مقدس گیتوں، مُختلف دُعاؤں کے طریقوں، مذہبی علامتی کپڑوں، نشانوں اور راویتوں کو گلے لگا کر خُدا سے اپنی عقیدت کا اِظہار کرتے تھے۔ یوں، کلیسیا بُنیادی تعلیم اور مؤثر وسائل جیسے کہ اِس فلم کے ذریعے سے ہیکل کی جلالی برکتیں پانے کے لیے خاندان مرکوز تیاری کی حمایت کرتی ہے آپ کو اِنتہائی مؤثر معلومات میسر ہیں۔۱۸

جب ہم خُداوند کے رُوح کے اِنکسار میں چلنے کی کوشش کرتے ہیں،۱۹ ہم فہم و فراست پائیں گے اور اپنے گھروں میں ہیکل کی مُقدّس رُسوم اور عہود کے حوالے سے توازن بھی حاصل کر لیں گے کہ کن باتوں پر بات کرنا مناسب ہے اور کن پر نہیں۔

وعدہ اور گواہی

مجھے اندیشہ ہے کہ آپ میں سے بعض شاید یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آپ کی اِنجیلی تعلیم واقعی کلیسیائی تقویت بخش اور خاندان مرکوز بن سکتی ہے۔ شاید اپنے خاندان میں آپ واحد کلیسیائی رُکن ہیں، یا آپ کا جیون ساتھی تعاون نہیں کرتا، یا آپ واحد والدین ہیں، یا اکیلے زندگی بسر کرتے ہیں جیسے کہ غیر شادی شُدہ، یا طلاق شُدہ، اور آپ سوال کرتے ہوں کہ اِن اُصولوں کا اِطلاق آپ پر کیسے ہو سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے آپ شوہر یا بیوی ایک دوسرے کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھ رہے ہوں، ”کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں؟“

آپ ایسا کر سکتے ہیں! میں وعدہ کرتا ہُوں کہ ہمت عطا کرنے والی رحمتیں حرکت میں آئیں گی اور آپ کی زندگی میں ظاہر ہوں گی۔ در کُھلیں گے۔ نُور چمکے گا۔ جان فشانی سے اور صبر سے ثابت قدم رہنے کے لیے آپ کی صلاحیت میں اِضافہ ہوگا۔

میں گواہی دیتا ہُوں کہ جب ہم یِسُوع مِسیح کی بحال شُدہ اِنجیل کو سیکھنے اور قبول کرنے کے لیے اپنی اپنی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کرتے ہیں تو تقویت بخش برکتیں پائیں گے۔ ہم واقعی”ضرورت کی ہر شے کو حاصل کرنے کے لیے تیار“ ہو سکتے ہیں۔۲۰ میں اِس لیے وعدہ کرتا اور گواہی دیتا ہوں خُداوند یِسُوع مِسیح کے نام پر، آمین۔