مجلسِ عامہ
خُداوند کے لیے وقت نکالیں
مجلسِ عامہ اکتوبر ۲۰۲۱


خُداوند کے لیے وقت نکالیں

میں آج آپ سے التجا کرتا ہوں کہ دُنیا کے لالچ کا مُقابلہ اپنی زندگی میں خُداوند کے لیے وقت نکال کر—ہر روز کریں ۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو ، دو دن سے ہمیں خُداوند کے خادمین نے اچھی طرح سے سکھایا ہے جنہوں نے جانفشانی سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ خُدا ان سےکیا کہنے کو کہتا ہے۔۔.

ہمیں اگلے چھ ماہ کے لیے اِ س کے لیے فائز کیا گیا ہے ۔. اب سوال یہ ہے کہ جو کچھ ہم نے سُنا اور محسوس کیا ہے اِس کی بدولت ہم کیسے مختلف ہوں گے ؟

وبائی مرض نے یہ ظاہر کیا ہے کہ زندگی کتنی جلدی تبدیل ہو سکتی ہے ، بعض اوقات حالات ہمارے اختیار سے باہر ہو جاتے ہیں ۔. تاہم ، بہت سی چیزیں ہیں جن پر ہم قابو پا سکتے ہیں ۔. ہم اپنی ترجیحات قائم کرتے ہیں اور اِس بات کا تعین کرتے ہیں کہ ہم اپنی توانائی ، وقت اور ذرائع کو کیسے استعمال کرتے ہیں ۔. ہم فیصلہ کرتے ہیں کہ ہم ایک دُوسرے کے ساتھ کیسا سلوک کریں گے ۔. ہم اُن لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں جن کی طرف ہم سچائی اور ہدایت کے لیےمُڑیں گے ۔.

دُنیا کی آوازیں اور دباؤ بے شُمار اور دلفریب ہیں۔ لیکن بہت سی آوازیں فریبی ، بہکانے والی ہیں ، اور ہمیں عہد کی راہ سے دُور کر سکتی ہیں ۔. دِل کو یقینی ٹوٹنے سے بچانے کے لیے جو اِس کے بعد وقوع پذیر ہوتا ہے۔، میں آج آپ سے التجا کرتا ہوں کہ ہر روز اپنی زندگی میں خداکے لیے وقت نکال کر دُنیا کے لالچ کا مقابلہ کریں -

اگر آپ زیادہ تر معلومات سماجی یا دیگر میڈیا سے حاصل کرتے ہیں ، تو رُوح کی سرگوشیاں سُننے کی آپ کی صلاحیت کم ہو جائے گی ۔. اگر آپ روزانہ دُعا اور انجیلی مُطالعہ کے ذریعے بھی خُداوند کے مُتلاشی نہیں ہیں ، تو آپ خود کو ایسے فلسفوں کی طرف مائل کرتے ہیں جو دلچسپ تو ہو سکتے ہیں مگر سچ نہیں ہیں ۔. حتٰی کہ وہ مُقّدسین جو بصورت دیگر وفادار ہیں وہ بھی بابل کے دَستے کی مُسلسل ضرب سے صحیح راہ سے ہٹ سکتے ہیں ۔.

میرے بھائیو اور بہنو ، میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ خُداوند کے لئے وقت نکالیں ! اپنی رُوحانی بنیاد کو پختہ بنائیں اور وقت کے امتحان میں اِن کاموں کو پُورا کرنے کے قابل ہوں جو رُوحُ القُدس کو ہمیشہ آپ کے ساتھ ہونے کا موقع دیتے ہیں ۔.

اِس گہری سچائی کو کبھی بھی حقیر نہ جانیں کہ ”رُوح کلام کرتا ہے … چیزوں کی جتنی وہ واقعی ہیں ، اور باتیں جیسے وہ واقعی ہوں گی “ ۱ ” یہ تُم پر وہ سب باتیں ظاہر کرے گا جو تُمہیں کرنی ہیں ۔“۲

یسوع مسیح پر اپنی توجّہ مرکُوز کرنے سے بڑھ کر اور کوئی بات رُوح کو دعوت نہیں دیتی ۔. مسیح کی بات کریں ، مسیح میں شادمان ہوں ، مسیح کے کلام سے سیر ہوں ، اور مسیح میں ثابت قدمی سے آگے بڑھیں ۔۳ جب آپ اُس کی عبادت کرتے ہیں ، اپنے سبت کو خُوشگوار بنایں، عِشائے ربّانی لیں، ، اور اُس کے دِن کو پاک رکھیں ۔۴

جیسا کہ آج صبح مَیں نے تاکید کی تھی ، برِاہ کرم خُداوند کے لیے اُس کے پاک گھر میں وقت دیں ۔. کوئی بھی چیز آپ کی رُوحانی بُنیاد کو مضبوط نہیں کرے گی جتنی کہ ہیکل کی خدمت اور ہیکل میں عبادت ۔.

ہم اُن سب کے شُکرگزار ہیں جو ہماری نئی ہیکلوں پر کام کر رہے ہیں ۔. وہ پوری دُنیا میں تعمیر ہورہی ہیں ۔. آج مُجھے خوشی ہے کہ درج ذیل مقامات پر یا اِن کے قریب مزید ہیکلوں کی تعمیر کے اپنے منصوبوں کا اعلان کروں: کاؤہسیونگ، تائیوان؛ تاکلوبان، فلپائن؛ مونرووِیا،لِبریا؛ کانانگا، جمہوریہ کانگو؛ انٹاناناریو، مداگاسکر؛ کُلیاکن، میکسیکو، وِٹوریا، برازیل؛لا پز، بولیویا؛ جنوبی سانٹیاگو، چِلی؛ فورٹ ورتھ، ٹیکساس، کوڈی، یومنگ؛ شمالی ریکس برگ، آیڈاہو، ہیبر وادی، یُوٹاہ،؛ اور اورم یوٹاہ ہیکل کی تقدیس کے بعد پرووُہ یوٹاہ ہیکل کی تعمیر نو۔

پیارے بھائیو اور بہنو ، میں آپ سے پیار کرتا ہوں ۔. آسمانی باپ آپ کو جانتا اور آپ سے پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کا مُنجّی اور مخلصی دینے والا ہے۔ وہ اپنی کلیسیا کی قیادت اور راہنمائی کرتا ہے ۔. وہ قیادت اور راہنمائی کرے گا آپ کی اپنی ذاتی زندگی میں اگر آپ اُس کے لیے وقت نکالیں گے —ہر روز اس کے لیے وقت دیں گے ۔.

ہمارے دوبارہ ملنے تک خُدا آپ کے ساتھ ہو ، مَیں یسوع مسیح کے مُقّدس نام میں دُعا کرتا ہوں ، آمین ۔.