صحائف
عقائد اور عہُود ۴۴


فصل ۴۴

فروری ۱۸۳۱ کے آخِری حِصّے میں، کرٹ لینڈ، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ اور سِڈنی رِگڈن کو دیا گیا مُکاشفہ۔ اِس میں پیش کی گئی ضروریات کی فرماں برداری کے لیے، کلِیسیا نے آنے والے جُون میں مجلِس کے اِنعقاد کا اَہتمام کِیا۔

۱–۳، بُزرگوں کو مجلِس میں اِکٹھے ہونا ہے؛ ۴–۶، اُنھیں مُلک کے قوانین کے مُطابق مُنَظّم ہونا اور غریبوں کا خیال رکھنا ہے۔

۱ دیکھو، میرے خادِمو خُداوند تُم سے یہ کہتا ہے، یہ میری دانِست میں ہے کہ میری کلِیسیا کے بُزرگ اِکٹھے بُلائے جائیں، مشرق سے اور مغرب سے، اور شمال سے اور جنُوب سے، بذریعہ خط یا کسی اور طرح سے۔

۲ اور اَیسا ہو گا، کہ جِس قدر وہ وفادار ہوں گے، اور مُجھ پر اِیمان لائیں گے، اور جِس دِن وہ اپنے آپ کو اِکٹھا کرتے ہیں مَیں اپنا رُوح اُن پر اُس دِن اُنڈیلوں گا۔

۳ اور اَیسا ہوگا کہ وہ گردونواح میں جائیں گے، اور لوگوں کو توبہ کی مُنادی کریں گے۔

۴ اور بُہت سارے رُجُوع لائیں گے، جِس قدر تُم اِنسان کے قوانین کے مُطابق خُود کو مُنَظّم ہونے کا اِختیار حاصل کرو گے؛

۵ کہ تُمھارے دُشمن تُم پر غالِب نہ ہوں؛ کہ تُم ہر لحاظ سے بچائے جاؤ گے؛ کہ تُم میرے قوانین پر عمل کرنے کے قابل بنو؛ تاکہ ہر بندھن ٹُوٹ جائے جِس کے ذریعے سے دُشمن میرے لوگوں کو تباہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

۶ دیکھو، مَیں تُم سے کہتا ہُوں، کہ تُمھیں غریبوں اور محتاجوں کے پاس ضرور جانا ہے اور اُن کی بحالی کے لیے مدد بہم پہنچانا ہے، تاکہ اُن کا خیال رکھا جائے جب تک تمام چِیزیں اُس قانون کے مُطابق نہیں کی جاتیں جو تُم نے پایا ہے، آمین۔