ہینڈ بُک اور بُلاہٹیں
وسائل برائے خدمت گزاری


”مستحکم تر ملکِ صدق کہانتی جماعتوں اور اَنجُمنِ خواتین کے ساتھ وسائل برائے خدمت گزاری“

”وسائل برائے خدمت گزاری“

مستحکم تر ملکِ صدق کہانتی جماعتوں اور اَنجُمنِ خواتین کے ساتھ وسائل برائے خدمت گزاری

یہ وسائل علاقائی مشاورتی مجالس، مربوط مشاورتی مجالس، سٹیک کانفرنس، مشاورتی مجالس برائے سٹیک، مشاورتی مجالس برائے وارڈ اور اتوار کے اسباق میں ہدایات مہیا کرنے کی تیاری میں مدد کرتے ہیں۔

اِن وسائل کے استعمال کے لیے تجاویز

اپنی مشاورتی مجلس میں، صدارت اول کے خط جو مورخہ ۲ اپریل، ۲۰۱۸کو ”مستحکم تر ملکِ صدق کہانتی جماعتوں اور اَنجُمنِ خواتین کے ساتھ خدمت گزاری“ کے نام سے جاری ہوا، اُس کے ساتھ ملفوفہ دستاویز کا تعارفی حصہ پڑھ کر، رہنما اُن تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کا آغاز کر سکتے ہیں جن کا اپریل ۲۰۱۸ کی مجلسِ عامہ میں اعلان کیا گیا تھا (دیکھیں ministering.ChurchofJesusChrist.org

مشاورتی مجلس کے اَرکان ویڈیو A Vision of Ministering (خدمت گزاری کا تصوّر) دیکھ سکتے اور اُس پر گفتگو کر سکتے ہیں (ذیل میں دی گئی ”ویڈیوز“ دیکھیں)۔ اضافی ویڈیوز اور دیگر وسائل اِس گفتگو کو تقویت بخشنے کے لیے مہیا کیے گئے ہیں اور مستقبل کی مشاورتی مجالس اور دوسرے مواقعوں کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ Effective Ministering (مؤثر خدمت گزاری) کے ہر حصے کی ویڈیو کے بعد ایک سوال پایا جاتا ہے جس پر گروہی گفتگو کی جا سکتی ہے۔

ویڈیوز

درج ذیل ویڈیوز میں مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۱۸ اور اعلیٰ کلیسیائی حکام، علاقائی ستر اور عمومی رہنماوں کے ساتھ منعقد ہونے والی مجلسِ عامہ کی قیادتی مجالس کے کچھ حصے شامل ہیں۔

A Vision of Ministering (خدمت گزاری کا تصوّر) (۴: ۴۱)

Effective Ministering (مؤثر خدمت گزاری) (۰۱:۱۵) میں درج ذیل حصے شامل ہیں:

  1. Why We Minister (ہم کیوں خدمت گزاری کرتے ہیں)“ (۲: ۴۳)۔ سوال: ہم کیوں خدمت گزاری کرتے ہیں؟

  2. Simple, Individualized, and Led by the Spirit (سادہ، انفرادی اور روح کی رہنمائی میں)“ (۲: ۲۰)۔ سوال: ہم اپنی کوششوں کو سادہ اور روح کے زیرِ ہدایت کیسے رکھ سکتے ہیں؟

  3. Overview of Ministering Interviews (خدمت گزاری انٹرویوز کا جائزہ)“ (۳: ۵۳)۔ سوال: خدمت گزاری کے انٹرویوز کیسے افراد اور خاندانوں کے لیے برکت کا باعث بن سکتے ہیں؟

  4. One Coordinated Effort (ایک مربوط کوشش)“ (۲: ۴۹)۔ سوال: ایک مربوط کوشش خُدا کے تمام بچوں کی دیکھ بھال کرنے میں کیسے ہماری مدد کر سکتی ہے؟

  5. Invitation to Act (دعوتِ عمل)“ (۳: ۲۴)۔ سوال: صدارتِ اوّل اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کی جانب سے فراہم کردہ خدمت گزاری کے تصوّر کا بہترین اطلاق ہم کیسے کر سکتے ہیں؟

Ministering Interviews (خدمت گزاری کے انٹرویوز) (۱۹: ۱۷)

صحیفائی حوالہ جات

متّی ۱۰: ۳۹؛ ۲۲: ۳۷–۳۹؛ لُوقا ۲۲: ۳۲؛ یُوحنّا ۱۰: ۱۱؛ ۱۳: ۳۴؛ ۲۱: ۱۵–۱۶؛ گلتیوں ۵: ۱۳؛ مضایاہ ۲۳: ۱۸؛ عقائد اور عہود ۲۰: ۵۱–۵۳

اضافی وسائل

  • لیحونا اور انزائن کے مئی ۲۰۱۸ والے شمارے اور comefollowme.ChurchofJesusChrist.org پر وہ وسائل شامل ہیں جن کا استعمال چوتھے اتوار کو بزرگوں کی جماعت اور اَنجُمنِ خواتین میں خدمت گزاری کے بارے میں گفتگو کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

  • ”اُصولِ خدمت گزاری“ کے عنوان سےاضافی معلومات، انزائن اور لیحونا کے آئندہ شمارے میں شائع کی جائیں گی۔