لائبریری
میرے پیچھے چلے آؤ کا اَنجُمنِ خواتین اور ملکِ صدق کہانت کے واسطے اِجرا


حلقے کی مشاورتی مجلس

Iمیرے پیچھے چلے آؤ کا اَنجُمنِ خواتین اور ملکِ صدق کہانت کے واسطے اِجرا

جنوری ۲۰۱۸ سے آغاز کرتے ہوئے میرے پیچھے چلے آؤ کا اَنجُمنِ خواتین اور ملکِ صدق کہانت کے واسطے اِجرا کا اِستعمال پوری کلیسیا میں کیا جائے گا اور ہمارے اِتوار کی عبادتوں میں تبدیلیاں لائے گا۔ ملکِ صدق کہانت کی جماعتیں اور خواتین کی اَنجُمنیں اس ماہانہ نظام الاوقات پر عمل پیرا ہوں گی:

  • پہلے اِتوار: اپنی مقامی ذمہ داریوں، مواقعوں اور مشکلات کے بارے میں مشاورت کریں اور کارِ خُداوندی کو سرانجام دینے کے لیے منصوبہ سازی کریں۔

  • دوسرے اور تیسرے اِتوار: حالیہ مجلسِ عامہ کے وعظوں کا مطالعہ کریں۔ جماعت کی صدارت، گروہی قیادت، یا اَنجُمنِ خواتین کی صدارت غوروخوض کے لیے وعظوں کا انتخاب کرتی ہے، اگرچہ اُسقف یا صدر المیخ اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ کلیسیا ئی صدور کی تعلیمات کی راہ نمائے کتاب کی بجائےاِن وعظوں کو اِستعمال کیا جائے گا۔

  • چوتھے اِتوار: صدارتِ اَول اور بارہ رسولوں کی جماعت کے ارکان کی طرف سے مُنتخب شُدہ خاص موضوع پر گفتگو کریں۔

  • پانچویں اِتوار: اُسقفی مجلس کی جانب سے منتخب شُدہ موضوع کو زیرِ بحث لائیں۔

راہ نماؤں اور ارکان کو ان تبدیلیوں کے لیے تیار ہونے کے واسطے کلیسیائی اکائیاں میرے پیچھے چلے آؤ کا اَنجُمنِ خواتین اور ملکِ صدق کہانت کے واسطے اِجراکا جائزہ لینے کے لیے گاسپل لائبریری ایپ، comefollowme.lds.org اور اینسائن اور لیحوناکا مجلسِ عامہ شُمارہ دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر رہنما:

  • اَگلی میخ یا حلقے کی مشاورتی مجلس میں مل کر تھوڑی دیر کے لیے وسائل پر نظر ثانی کریں اور غوروفکر کریں کہ اب کیا مختلف ہے(بحث و مباحثہ کے لیے متجوزہ سوالات ملاخطہ کرنے کے لیے درج ذیل ’’راہ نمائے گفت و شُنید‘‘ کا جائزہ لیں)۔

  • حلقے کی مشاورتی مجالس کو پہلے اِتوار کے موضوعات کو تجویز کرنے کے واسطے طلب کریں اِس سے حلقے کی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ کہانت اور اَنجُمنِ خواتین کے راہ نما فیصلہ کر سکتے ہیں کہ موضوعات پر گفت و شُنید کب ہوگی۔

  • جماعت، گروہ، یا اَنجُمنِ خواتین کی اَگلی مجلس میں نئے وسائل کو متعارف کرائیں اور بحث کریں۔ ہر رُکن کیسے اِن تبدیلیوں کے لیے تیار ہو سکتا ہے، زیرِ بحث لائیں۔

  • کہانت اور اَنجُمنِ خواتین کے معلموں اور راہ نماؤں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنےتجربات اور مشکلات بتانے اور نئے وسائل کے بارے میں گُفت و شُنید کے لیے مشاورتی مجلس برائے معلمین میں شرکت کریں۔

راہ نمائے گُفت و شُنید

راہ نماؤں اور ارکان کو ان تبدیلیوں کے لیے تیار ہونے کے واسطے میرے پیچھے چلے آؤ کا اَنجُمنِ خواتین اور ملکِ صدق کہانت کے واسطے اِجراکا جائزہ لینے کے لیے گاسپل لائبریری ایپ ، comefollowme.lds.org اور اینسائن اور لیحونا کامجلسِ عامہ شُمارہ دیکھ سکتے ہیں۔

  1. اُن کے لیے کیا اہم ہے؟

  2. اِتوار کی عبادات کیسے مختلف ہوں گی؟

  3. اُن کے سوال کس قسم کے ہیں؟

جب آپ ارکان اور راہ نماؤں کے ساتھ اِس وسیلے کاجائزہ لیتے ہیں تو درج ذیل اُصول اور سوال مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:

اُصول: کارِ خُداوندی کو سرانجام دینے کے لیے باہم مشورت کریں۔

  • مشاورتی مجلس اور سبق یا جماعت میں کیا فرق ہے؟

  • اپنے ارکان سے متعلق موضوعات کے بارے میں مشاورت کرنے سے کیا فوائد حاصل ہوں گے؟

  • ہماری مشاورتی مجالس ہمیں کیسےعمل کے لیے مائل کر سکتی ہیں؟ (ملکِ صدق کہانت اور اَنجُمنِ خواتین کے مقاصد کا جائزہ لینے کے لیے، دیکھیں: راہ نمائے کتاب ۲: کلیسیائی اِنتظامی اَمور، ۔۷۔۱۔۹ ۔ ۱۔۱۔)

اُصول: مجلس عامہ کے وعظوں سے سیکھیں اور اُن پر عمل کریں۔

  • مجلسِ عامہ کے وعظوں پر زیادہ سنجیدہ غوروخوض کرنے سے ہم کیوں کر با برکت ٹھہریں گے؟

  • میرے پیچھے چلے آؤ اور نجات دہندہ کے طریق پر تدریس برائے نوجوانان پر عمل پیرا ہو کر ہم نے کیا سیکھا ہے؟

  • اِس نئے نصاب سے مُستفید ہونے کے لیے ہر رکن کیا کر سکتا ہے؟

ارکان اور راہ نماؤں کو اِن اہم تبدیلیوں کا اطلاق کرتے ہوئے ایک دوسرے سے اور خُداوند سے اپنے لیے ہدایت پانا جاری و ساری رکھیں۔