مجلسِ عامہ
جواب سدا یِسُوع مسِیح ہے
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۳


جواب سدا یِسُوع مسِیح ہے

آپ کے جو بھی سوال یا مسائل ہیں، اُن کا جواب ہمیشہ یِسُوع مسِیح کی حیاتِ صالح اور تعلیمات میں ملے گا۔

عزیز بھائیو اور بہنو، اِن دو دنوں میں ہم رُوحانی طور پر سیر کیے گئے ہیں۔ کوائر کی حمدوستایش عالی شان تھی۔ وہ جنھوں نے کلام فرمایا دستِ خُداوند میں آلہ کار تھے۔ مَیں دُعا گو ہوں کہ آپ اپنے مُطالعہ میں رُوحُ القُدس کی راہ نُمائی کے طالب ہوں جیسے آپ اِس منبر سے سِکھائی گئی سچائیوں پر غور و خوص کرتے ہیں۔ وہ یقیناً معرفت یافتہ تھے۔

آج سے ایک ہفتہ بعد اِیسٹر کا اِتوار ہے۔ یِسُوع مسِیح کے پیروکاروں کے لیے یہ سب سے اہم مذہبی تقریب ہے۔ ایسٹر ہمارے کرسمس منانے کی بنیادی وجہ ہے۔ اس ہفتے آ میرے پیچھے ہو لے کا سبق آپ کو نجات دہندہ کے یروشلم میں فاتحانہ داخلے، اس کے ہَیکَل کو پاک کرنے، گتھسمنی کے باغ میں اس کی تکالیف، اس کی مصلوبیت، اس کی شان دار قیامت، اور اس کے بعد اپنے پیروکاروں کے سامنے اُس کے ظہور کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دے گا۔۱

اِن مقدس آیات سے لطف اُٹھائیں اور اپنے اکلوتے بیٹے کو بھیجنے کے لیے ہمارے آسمانی باپ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ہر ممکن طریقہ تلاش کریں۔۲ یِسُوع مسِیح کی بدولت، ہم توبہ کر سکتے اور اپنے گناہوں کی معافی پا سکتے ہیں۔۔ اُس کی بدولت، ہم میں سے ہر ایک دوبارہ جی اُٹھے گا۔

مَیں آپ کو پھر سے براعظم امریکہ میں مُنجی کے ظہور کا واقعہ پڑھنے کے لیے مدعو کروں گا، جیسے ۳ نِیفی میں مرقُوم ہے۔ اِس ظہور سے کچھ عرصہ قبل، لوگوں میں، بشمول اِن دُعائیہ الفاظ کے اُس کی آواز سُنی گئی:

”کیا تُم اب میری طرف رجوع نہیں لاؤ گے، اور اپنے گناہوں سے توبہ نہیں کرو گے، اور میری طرف تبدیل ہو گے، کہ مَیں تمہیں شِفا دُوں؟

”… دیکھو، میرا رحم کرنے والا ہاتھ تمھاری طرف بڑھا ہُوا ہے اور جو کوئی آئے گا مَیں اُس کا استقبال کروں گا“۳

عزیز بھائیو اور بہنوں، آج یِسُوع مسِیح وہی دعوت آپ کو دے رہا ہے۔ مَیں آپ سے اُس کے پاس آنے کی التجا کرتا ہوں تاکہ وہ آپکو شِفا دے سکے! وہ آپ کو آپ کے گناہوں سے شِفا دے گا جب آپ توبہ کرتے ہیں۔ وہ آپ کو اُداسی اور خوف سے شِفا دے گا۔ وہ آپ کو اِس جہان کے لگائے گئے زخموں سے شِفا دے گا۔

آپ کے جو بھی سوال یا مسائل ہیں، اُن کا جواب ہمیشہ یِسُوع مسِیح کی حیاتِ صالح اور تعلیمات میں ملے گا۔ اُس کے کَفَارہ، اُس کی محبّت، اُس کے رحم، اُس کی تعلیم، اور اُس کی شِفا بخش، اور ترقی بخش بحال شدہ اِنجِیل کے متعلق مزید سیکھیں۔ اُس کی طرف مائل ہوں! اُس کی تِقلید کریں۔

ہماری ہَیکَلیں تعمیر کرنے کا سبب یِسُوع مسِیح ہے۔ ہر ایک اُس کا پاک گھر ہے۔ ہَیکَل میں لازمی رسُوم پانا اور عہُود باندھنا، اِس کے ساتھ ساتھ اُس کی قربت کے طالب ہونا، آپ کی زندگی کو ایسے انداز میں برکت دے گا جو کوئی دُوسری عبادت نہیں دے گی۔ اِسی سبب سے، ہم پوری دُنیا میں اپنے اَرکان کے لیے ہَیکَل کی برکات کو قابلِ رسائی بنانے کے لیے اپنی مَقدور بھر کوشش کر رہے ہیں۔ آج، مَیں درج ذیل مقامات پر نئی ہَیکَل تعمیر کرنے کا اعلان کرنے کے لیے شُکر گزار ہوں:

  • ریٹالالو، گواتیمالا

  • قیٹوس، پیرو

  • ٹیرسینا، برازیل

  • نَیٹال، برازیل

  • ٹوگیگرو سٹی، فلپائن

  • اِیلُواِیلُو، فلپائن

  • جکارتا، انڈونیشیا

  • ہیمبرگ، جرمنی

  • لیتھبریج، البرٹا، کینڈا

  • سان جوزے، کیلی فورنیا

  • بیکرز فیلڈ، کیلی فورنیا

  • سپرنگ فیلڈ، میضوری

  • شارلٹ، شمالی کیرولینا

  • ونچیسٹر، ورجینیا

  • ہیرسبرگ، پنسلوانیا

میرے پیارے بھائیو اور بہنو، مَیں گواہی دیتا ہوں کہ یِسُوع مسِیح اِس کلِیسیا کے معاملات کی راہ نُمائی کرتا ہے۔ مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ اُس کی پیروی کرنا ہی پائیدار خُوشی کا ضامن ہے۔ مَیں جانتا ہوں کہ اُس کی قُدرت، جو ”راست بازی اور خُدا کی قُدرت کے بڑے جلال سے لیس“ اپنے پابندِ عہُود لوگوں پر نازل ہو رہی ہے۔۴ مَیں، آپ میں سے ہرا یک کے لیے اپنی محبّت اور برکت کے ساتھ، اِس کی گواہی دیتا ہُوں یِسُوع مِسیح کے مُقدس نام پر، آمین۔

شائع کرنا