۲۰۱۰–۲۰۱۹
آپ کا کتابچہِ کہانتی حکمتِ عملی
مجلس عامہ اپریل ۲۰۱۹


آپ کا کتابچہِ کہانتی حکمتِ عملی

خود کا کتابچہِ حکمت عملی مرتب کریں کہ آپ کیسے خود کو مِسیح کا شاگرد ثابت کریں گے۔

گزشتہ دسمبر، صدارت اول نے اعلان کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ ۱۱ سالہ لڑکے ”جب ۱۲سال کے ہوں گے…اُس سال جنوری کے آغاز سے وہ ہارونی کہانت کی جماعتوں میں … شامل ہوناشروع کریں گے۔“۱

نتیجہً، اِس سال کے پہلے حصے کے دوران، بہت سے ۱۱ سالہ لڑکے چونک گئے جنہوں نے فرض کر لیا تھا کہ وہ اپنے آئندہ جنم دِن تک پرائمری میں ہی قیام کریں گے مگر اب کلیسیا کے تازہ ترین مقرر شدہ ڈیکنوں کی حیثیت میں اتواروں کو عشائے ربانی تقسیم کر رہے تھے۔

میں متجسس ہوں کہ اس تبدیلی سے کون زیادہ حیران تھا—نئے ڈیکن حضرات یا اُنکے والدین۔ اُن میں سے بہت سے—قریباً ۸۰،۰۰۰—نئے ڈیکن حضرات آج شام اس عظیم مرکزِ مجلس میں ہمارے ساتھ موجود ہیں یا ٹیکنالوجی کی نعمت کے ذریعے شرکت کر رہے ہیں۔ اِس عظیم کہانتی بھائی چارے میں خُوش آمدید!

یہ تبدیلی اِس مجلس کو تاریخی بناتی ہے—غالب امکان یہ ہے کہ مجلسِ عامہ کی عمومی کہانتی نشِست میں کبھی بھی حاضر ہونے والا ہارونی کہانت کے حاملین کا یہ سب سے بڑا گروہ ہے۔ اِس خاص موقع کے تناظر میں، میں اپنے خِیالات کا رُخ خاص طور پرہارونی کہانت کے نوجوانان کی طرف مُوڑتا ہوں۔

کھیلوں سے سیکھے گئے اسباق

بطور طالب علم، آپ میں سے بہت سے درس گاہوں یا نجی اسباق، ٹیموں، اور درس گاہ سے باہر گروہوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں، دلچسپیوں، اور عادتوں کوبشمول کھیلوں کے فروغ دے رہے ہیں۔

اپنی پوری زندگی کھیلوں سے لطف اندوز ہونے سے، میں نے ہمیشہ اُن کو سراہا ہے جنہوں نے اپنی کسرتی قابلیتوں کو اِس حد تک فروغ دیا ہے کہ وہ اعلیٰ ترین سطحوں پر کھیلنے کے قابل بنے ہیں۔ کسی شخص کے لئے واقعی کسی کام میں بہترین ہونے کے لئے، فطری صلاحیت کے علاوہ، بڑے نظم وضبط ، قربانی، اور ان گنت گھنٹوں کی تربیت اور مشق درکار ہے۔ ایسے کھلاڑی اکثر اتالیقوں کی بعض اوقات درشت تنقید کو سنتے ہیں اور مستقبل میں کسی بڑی چیز کے لئے رضامندی سے اُسے تیاگ دیتے ہیں جس کی اُنہیں اب خواہش ہوتی ہے۔

ہم ایسے ارکانِ کلیسیا اور کہانتی حاملین کو جانتے ہیں جنہوں نے پیشہ ورانہ کھیلوں میں اعلیٰ سطح پر کامیابی پائی ہے۔ بہت سی اچھی مثالیں ہیں، مگر میں وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صرف چند ایک کا تذکرہ کر سکتا ہوں۔ آپ اِن میں سے چند ایک کھلاڑیوں کو پہچان سکتے ہیں:بیس بال میں جرمی گو تھائیر اور برائس ہارپر؛ باسکٹ بال میں، جباری پارکر اور جمر فرائیڈیٹی؛ فٹ بال میں، ریکارڈو روجاس؛ اور رگبی لیگ میں،ولیم ہوپواٹی؛ اور امریکن فٹ بال میں ٹیسم ہِل اور ڈئنیل سورنسن۔ ہر ایک نے اپنے کھیل میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔

اگرچہ وہ اپنے کھیل میں انتہائی کامیاب ہیں، یہ کھلاڑی تسلیم کرنے میں پہل کریں گے کہ وہ کامل کھلاڑی یا کامل انسان نہیں ہیں۔ وہ اپنے کھیل میں بہترین بننے—اور انجیل پر عمل پیرا ہونے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ اگر وہ ٹھوکر کھاتے ہیں تو وہ اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور وہ آخر تک برداشت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنے کتابچہِ حکمتِ عملی کو پڑھیں۔

ٹیم کے کھیلوں میں، خاص حالات کے لئے کھیلوں کی حکمتِ عملی تشکیل دی جاتی اور کتابچہ کی صورت میں مرتب کی جاتی ہیں۔ کھلاڑی ہر کھیل کے لئے اپنی خاص ذمہ داری کے بارے سیکھتے ہیں۔ کامیاب کھلاڑی کتابچہِ حکمتِ عملی کا باریک بینی سے مطالعہ کرتے ہیں کہ جب کسی پینترے کے لئے کہا جائے، وہ کُلی طور پر جانتے ہیں، تقریباً جبلی طور پر، کہ کہاں جانا اور کیا کرنا ہے۔

شبیہ
کتابچہِ حکمتِ کے ساتھ اتالیق

تصویر از ڈیو کاپ/REUTERS/stock.adobe.com

شبیہ
کتابچہِ حکمتِ عملی

اِسی طرح، ہم کہانتی حاملین بھی ٹیم—(جماعت)، اور کتابچہ حکمتِ عملی—(مُقدس صحائف اور جدید انبیاء کا کلام رکھتے ہیں)۔

کیا آپ اپنے ہم جماعتوں کی مضبوطی کا باعث بنتے ہیں؟

آپ نے اپنے کتابچہِ حکمتِ عملی کا کتنا بہتر مطالعہ کیا ہے؟

کیا آپ اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں۔

شبیہ
کہانتی جماعتیں

مخالفت کا مقابلہ کرنا

اِس موازنہ کو مزید واضع کرتے ہوئے، عظیم اتالیق اپنی ٹیم کے ساتھ ساتھ مخالف کی خوبیوں اور خامیوں سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔ وہ کھیل کی حکمتِ عملی طے کرتے ہیں جو اُنہیں فتح کا بہترین موقع دے گی۔ آپ اپنے بارے میں بتائیں؟

کیا آپ جانتےہیں کونسی آزمائشیں آپ کے لئے زیادہ گھاتک ہیں، اور کیا آپ پیش گوئی کر سکتے ہیں کہ دشمن کیسے آپ کو راندہ اور نااُمید کرنے کی کوشش کرے گا۔ کیا آپ نے ذاتی حکمتِ عملی اور کتابچہ بنایا ہے تاکہ جب آپ مخالفت کا سامنا کریں تو آپ کو معلوم ہو کہ کیسے جواب دینا ہو گا؟

جب آپ مختلف اخلاقی آزمائشوں کا مقابلہ کرتے ہو—چاہے دوسرے کی سنگت میں یا جب آپ سکرین کے سامنے اکیلے ہیں—آپ اپنی حکمتِ عملی کو جانتے ہیں۔ اگر کوئی دوست آپ کو شراب پینے یا منشیات کا استعمال کرنے کی تجویز دے، تو آپ کو معلوم ہو کہ کیا جواب دینا ہے۔ آپ نے مشق کی ہے اور پیشگی جانتے ہیں کہ کیا ردِ عمل کرنا ہے۔

اپنے کردار کو نبھانے کے لئے حکمتِ عملی، کتابچہِ حکمتِ عملی ،اور پختہ عزم کے ساتھ، آپ جانیں گے کہ آزمائش آپ پر بہت کم زیرِ تسلط رکھتی ہے۔ آپ نے پہلے ہی سے فیصلہ کر لیا ہو گا کہ آپ کیسے ردِ عمل کریں گے اور آپ کیا کریں گے۔ آپ کو ہر بار فیصلہ نہیں کرنا پڑے گا جب آپ کا سامنا آزمائش سے ہو گا۔

بارہ میں سے ایک نے حال ہی میں ایک کہانی بیان کی جواِس اصول کی وضاحت کرتی ہے۔ بطور کاہن ہائی سکول میں، وہ اپنے دوستوں کے ساتھ گھوم پھر رہا تھا۔ کچھ کھانے کے لئے لینے کے بعد، وہ گاڑی گھما رہے تھے جب کسی تجویز دی اُنہیں ایک خاص فلم دیکھنے کے لئے جانا چاہیے۔ مسئلہ یہ تھا، وہ جانتا تھا کہ وہ ایسی فلم تھی جو اُسے نہیں دیکھنی چاہیے تھی۔ اگرچہ اُس نے اُس موقع کے دباؤ اور اضطراب کو فوری طور پر محسو س کیا، اُس نے اِس کے لئے منصوبہ سازی کر رکھی تھی۔ یہ صورت حال اُس کے کتابچہِ کہانتی حکمت عملی میں سےبالکل واضح تھی۔

گہری سانس لیتے ہوئے اور اپنے حوصلہ کو مجتمع کرتے ہوئے، اُس نے اعلان کیا، ”مجھے اِس فلم میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مجھے میرے گھر پر اُتار دینا،“ جو اُنہوں نے کر دیا۔ کامیابی کی جانب لے جاتی ہوئی سادہ حکمتِ عملی! برسوں بعد، اُس رات اُس کے ساتھ دوستوں میں سے ایک نے بیان کیا کہ کیسے اُس کا نمونہ اُس کے لئے خُود اُس کی اپنی زندگی میں یکساں حالات کا حوصلہ مندی سے سامنا کرنے میں بڑی مضبوطی کا باعث بنا۔

کتابچہِ حکمتِ عملی میں سے صفحات

میں نے چند بھائیوں کو حکمتِ عملیوں کی سفارش کرنے کا کہا ہے جو آپ اپنے کتابچہِ حکمتِ عملی میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہاں اُن کی کچھ الہام یافتہ تجاویز ہیں:

  • ہر روز زیادہ نور اور یِسُوع مِسیح کی گواہی کے لئے دُعا کریں۔

  • اپنے والدین، اپنے اُسقف، اور اپنے ینگ مین اور جماعتی راہ نماؤں کی تعلیمات کو دھیان سے سُنیں۔

  • فحش نگاری اور غیر اخلاقی مواد والے سماجی رابطہ سے اجتناب کریں۔

  • خُدا کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کو یاد رکھیں، اور اِنہیں پورا کرنے کے لئے کام کریں۔

  • عظیم انبیاء کی کہانیوں کا مطالعہ کریں، اور اُن کے اچھے خصائل کی تلقید کریں۔

  • خدمت کے ذریعے آسمانی باپ کے بچوں کو فیض یاب کریں۔

  • آپ جیسا شخص بننا چاہتے ہیں ویسا بننے میں مدد کے لئے اچھے دوستوں کے خواہاں ہوں۔

  • خاندانی جستجو کی اپلیکیشز میں ماہر بنیں، اور اپنی خاندانی تاریخ کی تحقیق کریں۔

  • جائے پسپائی کی منصوبہ سازی کریں جہاں آپ برائی کے اثر سے فرار پا سکیں۔

  • اپنی کہانتی جماعت کے دوسرے اراکین سے پیارکریں اور مضبوط ہونے میں اُن کی مدد کریں۔

میں نے اِن کھلاڑیوں سے بھی گفتگو کی جن کی تصاویر ہم نے پہلے دیکھی تھیں۔ میرے لئے یہ جاننا باٰعث دلچسپی تھا کہ وہ خود کی شناخت جو وہ بطور پیشہ ور کھلاڑی کرتے ہیں، محض اُس سے نہیں کرواتے ہیں، —بلکہ جو وہ ہیں محبت کرنے والے آسمانی باپ کے بیٹوں اور خُدا کی کہانت کے حاملین کے طور پر کرواتے ہیں۔

آئیں اب اُن کے خیالات سُنیں:

  • جمر فرائیڈیٹی، یہاں بطور ڈیکن،اپنی ٹائی باندھنا سیکھتے ہوئے، کہتا ہے: ”میں نے انجیل کی سچائی کے میرے علم اور ایمان پر شدت سے تکیہ کرنا سیکھ لیا ہے۔ اِس نے مجھے … اہل کہانتی حامل اور سب سے بڑھ کر—مثبت نمونہ بننے میں میری راہ نمائی کی ہے۔“

    شبیہ
    جمر فرائیڈیٹی بطورِ ڈیکن
  • برائس ہارپر، یہاں بطور شوہر، تحریر کرتا ہے: ”میری سوچ تھی کہ شہرت، قسمت، اور سب سے گراں قدر کھلاڑی کا تمغہ مجھے خُوش کریں گے۔ کسی چیز کی کمی تھی۔ پس، میں … نے تیاری کی اور ہیکل میں [داخل ہوا]۔ اب میں اپنے آسمانی باپ کے پاس [لوٹنے] کی راہ پر ہوں اور ابدی خاندان رکھتا ہوں—جو دُنیا میں عظیم ترین خُوشی ہے!“

    شبیہ
    برائس ہارپر اپنی بیوی کے ہمراہ
  • ڈئینیل سورنسن، یہاں بطورِ مبلغ، فرماتا ہے: ”اچھا کتابچہِ حکمت عملی ایسا منصوبہ ہے جو تمام ارکانِ ٹیم کی صلاحیتوں اور خُوبیوں کا استعمال کرتا ہے۔ … جب میں یِسُوع مِسیح کی انجیل کی تعلیمات کا مطالعہ اور مشق کرتا ہوں، تب میں جان سکتا ہوں کہانت میں خدمت کرنے کے لئے اپنی خُوبیوں کو کیسے استعمال کرنا ہے۔“

    شبیہ
    ڈئینیل سورنسن بطورِ مبلغ
  • جرمی گو تھائیر، یہاں موجودہ طور پر صدر مشن خدمت کرتے ہوئے بیان کرتا ہے ”یبطور ۱۲ سالہ ڈیکن …“ [میں نے ]رُوح کو مجھے گواہی دیتا ہوا محسوس کیا [کہ]’یہ زندگی … خُدا سے ملنے کے لئے تیارہونے کا وقت ہے۔“۲ عمل کرنے کے لئے خُد اپر ایمان [اور ]مُنجی کے وسیلے تُوبہ حکمتِ عملی ہے۔ … کتابچہِ حکمتِ عملی صحائف میں اور زندہ انبیاء کےّ وسیلے ملتا ہے۔

    شبیہ
    جرمی گوتھائیر بطور صدرِ مشن
  • جباری پارکر، یہاں بزرگ کے عہدے میں اپنی تقرری پر، کہتاہے، ”میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں کیسا شخص ہوتا اگر میں نے بپتسمہ لینے کا فیصلہ نہ کیا ہوتا۔ … میں نہایت شکر گزار ہوں کہ مجھے ہر روز ہدایت دینے کے لئے خُدا میری زندگی میں ہے۔“

    شبیہ
    جباری پارکر کہانت میں تقرری کے موقع پر
  • ریکارڈو روجائس، یہاں موجودہ طور پر صدرِ شاخ کی حیثیت میں خدمت کرتے ہوئے،فرماتا ہے: ”[خُدا کی]کہانت کے ذریعے[ہم] اُس کے کام میں مدد کر سکتے ہیں۔ ہمیں سچائی کا دفاع کرنے کے لئے ’مضبوط اور حوصلہ مند ہونے‘۳ کو کہا گیا ہے۔ اِس نے اُس کی دونوں پچ پر اور بطور کہانتی حامل کامیاب ہونے میں مدد کی ہے۔

    شبیہ
    ریکارڈو ورجائس بطور صدرِ شاخ
  • ٹیسم ہِل، یہاں ایک مبلغ کی حیثیت سے،محسو س کرتا ہے یِسُوع مِسیح کی انجیل نے اُس کی زندگی میں کتابچہِ حکمت عملی کے طور پر کردار نبھایا ہے۔ اُس نے بتایا، ”[خُدا کے] منصوبہ پر اعتقاد رکھنے اور اِس میں اپنا بہترین کردار ادا کرنے کے لئے اپنی بہترین سعی کرنے نے مجھے زندگی میں مغلوب کر دینے والے احساسِ اطمینان اور مسرت سے نوازا ہے، جانتے ہوئے کہ خُدا میری کاوشوں سے خُوش ہے۔“

    شبیہ
    ٹیسم ہِل بطورِ مبلغ
  • ولیم ہوپواٹی، یہاں اپنے بیٹے کے بچے کی برکت پر چوتھی نسل کی برکت کے ساتھ، کہتا ہے کہ انجیل اُس کی ”دشمن کی تدابیر کو پہچاننے میں مدد اور اُسکے آتشی تیروں کا مقابلہ کرنے اور بہتر طور پر خدمت کرنے کے لئے روحانی افادیت مہیا کرتی ہے۔“

    شبیہ
    ولیم ہوپواٹی بچے کی برکت پر

آپ اپنے بارے میں بتائیں؟ کیا آپ اپنی ارفع اور مُقدس شناخت کو خُدا کے بیٹے اور اُس کی پاک کہانت کے حامل کی حیثیت سے پہچانتے ہیں۔ اپنے ذہن میں اِس ابدی شناخت کے ساتھ، اپنی حکمتِ عملی اور کتابچہِ کہانتی حکمتِ عملی تخلیق کریں جو آزمائشوں اور بد بختی کے اوقات میں آپ کی راہ نمائی کرے گی۔ جارحانہ اور دفاعی دونوں حکمتِ عملیوں پر غور کریں۔

جارحانہ حکمتِ عملی گواہیوں کو مضبوط کرنے میں مدد دیتی اور تنگ اور سُکڑے راستے پر رہنے کے ارادے کو مضبوط بناتی ہیں۔ مثالوں میں باقاعدگی سے دُعا کرنا؛ مطالعہِ صحائف، چرچ اور ہیکل میں حاضری، دہ یکی ادا کرنا، اور برائے مضبوطیِ نوجوانان کتابچہ میں پائی جانے والی مشورت پر عمل کرنا شامل ہے۔

دفاعی حکمتِ عملی میں قبل از وقت منصوبہ سازی کرناشامل ہے کہ آپ کیسے آزمائشوں کا سامنا کریں گے۔ جب آپ ذاتی معیارات پر سمجھوتہ کرنے کے لئے آزمائے جائیں، تو آپ پہلے سے ہی جانتے ہوں کہ آپ کیا کریں گے۔

اِس کے لئے آپ کو کتابچہِ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔

آج دُعا کرنے کو من نہیں کر رہا؟ اُس حکمتِ عملی پر عملدرآمد کرنے کا وقت ہے جو آپ نے پہلے ہی وضع کر رکھی ہے۔

کیا آپ اپنی گواہی کمزور ہوتی محسوس ہو رہی ہے؟ اِس کے لئے آپ کے پاس حکمتِ عملی ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے۔

سب خُدا کی آنکھوں کے تارے ہیں

آپ خُدا کی مقدس کہانت کے حامل ہیں۔ لوہے کے عصا کو تھامے رکھنے کا آپ کا عزم آپ کو اُس ابدی شخصیت میں ڈھال دے گا جو بننے کے لئے آپ کو خلق کیا گیا تھا۔

خُدا آپ کو جانتا اور پیار کرتا ہے۔ وہ آپ کو برکت دے گا اور آپ کے اعمال کی راہ نمائی کرے گا۔

آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ کوئی خاص شخصیت نہیں ہیں، کہ آپ کوئی نمایاں کارگردگی والی شخصیت نہیں ہیں۔ مگر یہ سچ نہیں ہے۔ کیا آپ نہیں جانتے کہ خُدا نے اعلان کیا ہے، ”دُنیا کے کمزور آگے آئیں گے اور اختیار والوں اور زورآوروں کو گِرا دیں گے“؟۴

پس، کیا آپ کمزور محسوس کرتے ہیں؟ٰہر اہم؟ مبارک ہو، آپ فہرست میں شامل ہو گئے ہیں!

کیا آپ غیر اہم محسوس کرتے ہیں؟ادنیٰ؟ آپ وہ ہو سکتے ہیں جس کی خُدا کو ضرورت ہے

شبیہ
داوئود اور جولیت

داؤد کے دہلا دینے والے مخالف جولیت، کے مد مقابل میدانِ جنگ میں اُترنے سے بڑی مثال اور کیا ہو سکتی ہے؟ خُداوند پر بھروسہ کرتے ہوئے، حکمتِ عملی کے ساتھ، داؤد نے نہ صرف خُودکو بلکہ اسرائیل کی فوج کو بھی بچایا!۵ جان لیں کہ خُداوند آپ کے ساتھ ہو گا جب آپ اُس کی جانب ہونے کے لئے اپنا حوصلہ مجتمع کریں گے۔ ”اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مُخالف ہے؟“۶

وہ ہمارے لئے در کھول سکتا اور ہمیں وہ مضبوطیاں اور قابلیتیں پانے میں مدد کر سکتا ہے جو ہم کبھی نہیں جانتے تھے ہمارے اندر موجود ہیں۔۷

اپنے بھروسہ مند اتالیقوں جیسے آپ کے والدین، اُسقف، اورینگ مین راہ نما کی سُنیں۔ اپنے کتابچہِ حکمتِ عملی کو جانیں۔ صحائف کا مطالعہ کریں۔ جدید-ایام کے انبیاء کا کلام پڑھیں۔ اپنی حکمت عملی مرتب کریں کہ آپ کیسے خود کو مِسیح کا شاگرد ثابت کریں گے۔

آپ اپنی رُوحُ کو مضبوط کرنے کے لئے جو حکمتِ عملی استعمال کریں گے اُنہیں پیشگی جانیں اور دشمن کے پھندوں سے بچیں۔

ایسا کریں اور خُدا یقیناً آپ کو استعمال کرے گا۔

اب کچھ لوگ ہو سکتے ہیں جو خُود کو انجیل سے علیحدٰہ کر لیتے ہیں اور بھٹک جاتے ہیں۔ دیگر لوگ سٹینڈ پر بیٹھ کر دُور سے کھیل دیکھتے ہیں۔ کچھ ساحل پر ٹھہرنا منتخب کرتے ہیں، اگرچہ اتالیق نے اُنہیں کھیلنے کے لئے بھجنے کی کوشش کی ہو۔ میں آپ کو بچانے، معاونت کرنے، اور ا}ُن سے ٹیم کے ساتھی اراکین کے طور پر محبت رکھنے کی دعوت دیتا ہوں!

دوسرے کھیل میں آنا چاہتے ہیں—اور آتے ہیں۔ وہ کتنے با صلاحیت ہیں یہ اہم نہیں ہے بلکہ خود کو میدان میں اُتارنے کی اُن کی رضامندی۔ وہ اپنی باری پر بُلائے نہیں جانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ یہ صحیفہ جانتے ہیں جو کہتا ہے، ”اِس لیے، اگر تم خُدا کی خدمت کے خواہاں ہو تو تم اِس مشقت کے لیے بلائےجاتے ہو۔“۸

آپ خُود کو کھیل کے لئے حاضر کر سکتے ہیں۔

آپ ایسا کرتے ہیں جب آپ اپنے کتابچہِ کہانتی حکمتِ عملی کا مطالعہ کرتے اور عملدرآمد کرتے ہیں۔

ممکنہ طور پر آپ راستے میں گریں گے —شاید کافی مرتبہ۔ آپ کامل نہیں ہیں؛ گرنا حقدار ہونے کے عمل کا حصہ ہے جو آپ کو اپنے کردار کو بہتر بنانے اور زیادہ رحمدلانہ طریقے سے خدمت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ منجی او راُس کا لامحدود کفارہ مخلص توبہ کے ذریعے ہمیں اپنی غلطیوں پر غالب آنے کی راہ مہیا کرتا ہے۔

عظیم کھلاڑی اپنے کھیل کے چھوٹے سے پہلو کو کامل بنانے کے لیے سینکڑوں گھنٹے صرف کرتے ہیں۔ کہانتی حامل ہوتے ہوئے، آپ کو بھی اِسی سوچ کی ضرورت ہے۔ اگر آپ ناکام ہوں، توبہ کریں اور اِس سے سیکھیں ۔ مشق کریں تاکہ آئندہ آپ بہتر کریں۔ آخر کار، یہ آپ پر منحصر ہے۔ کیا آپ کتابچہِ حکمتِ عملی کو جانیں گے؟

میں آپ سے تاکید کرتا ہوں : خُداوند پر بھروسہ رکھیں۔ خُداوند کے سب ہتھیار باندھ لو۹ اور کھیل میں کُود پڑو۔

بہت سے لوگ اعلیٰ سطح پر پیشہ ورانہ کھیل نہیں کھیلتے ہیں، مگر جب بات شاگردیت کی ہو، تو بہت سے ہیں جو مِسیح کی پیروی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

دراصل، زندگی میں یہ ہی آپ کا مقصد ہے—خُداوند کے اطوار سیکھنا، شاگردیت کی راہ پر داخل ہونا،اور خُدا کے منصوبہ کے مطابق جینے کی کوشش کرنا۔ خُدا آپ کوسنبھالے گا اور آپ کو برکت دے گا جب آپ اُس کی طرف رجوع کریں گے۔ آپ ایسا کر سکتے ہیں کیونکہ آپ اُس کی نظروں میں ستارے ہیں۔

میری دُعا ہے کہ آپ پاک کہانت کے اہل رہنے کا عزم کریں جس کے آپ حامل ہیں اور آپ ہر روز اپنے مقدس کردار کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں۔ میں آپ کو ایسا کرنے کی قابلیت اور خواہش کی برکت دیتا ہوں۔ میں کہانتی قوت جس کے آپ حامل ہیں ، زندہ انبیاء، اور یِسُوع مِسیح اور ہمارے منجی اور مخلصی دینے والے کی حیثیت سے اُس کے کردا رکی اپنی گواہی شامل کرتا ہوں۔ یِسُوع مِسیح کے نام میں آمین۔