۲۰۱۰–۲۰۱۹
یسوع مسیح کی سچیِ خالص، اور سادہ انجیل
مجلس عامہ اپریل ۲۰۱۹


یسوع مسیح کی سچیِ خالص، اور سادہ انجیل

خُدا اور اپنے پڑوسی سے محبت رکھنا، خدمت گزاری، گھر پر مرکوز اور کلیسیا کی معاونت یافتہ تعلیم؛ سبت کے دن روحانی عبادت اور کارِ نجات کی بنیاد ہے۔

میرے عزیز بھائیو اور بہنو، میرے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ۷۱ سال پہلے ۱۹۴۸، مِیں میں انگلینڈ میں مشنری تھا، اور باربرا اور میں ۴۴ سال پہلے اپنے خاندان کو کینیڈا لے کر گئے تھے جہاں میں کینیڈا ٹورانٹو مشن کا صدر تھا۔ وہاں خدمت کرتے ہوئےمجھے اپریل ۱۹۷۶ میں، ستر کے پہلے قورم کی بلاہٹ ملی، اورغیر متوقع طور پر ۱۹۸۵ میں مجھے بارہ رسولوں کی جماعت میں خدمت کرنے کے لیے بلایا گیا۔ میری پہلے کی بلاہٹوں کے برعکس، جن میں مستقبل کی سبکدوشی شامل تھی، بارہ کی بلاہٹ سے سبکدوشی اس وقت کوئی بہت اچھا آپشن نہیں ہے، تاہم میری دعا ہے کہ وہ دن تب ہی آئے جب میں وہ سب کام پورے کر چُکوں جن کو پورا کرنے کے لیے مجھے خُداوند نے بلایا ہے۔

کلیسیائی مختارِ عامہ کے طور پر اپنی ۴۳ سالہ خدمت، اور آسمانی باپ کے بچوں کی خدمت گزاری کے موقع کے بارے میں سوچتے ہوئے میں نے اور گہرے طور سے یہ جانا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ اُس کے سب بچے اپنی زندگیوں میں اطمینان، خوشی اور شادمانی حاصل کریں

لحی نبی نے سکھایا کہ،”آدمیوں [اور عورتوں] کا وجود خوشی حاصل کرنے کے لیے ہے۔“۱ بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے اطمینان، خوشی اور شادمانی ہم سے دور ہو سکتے ہیں؛ اُن میں غربت، جنگ، قدرتی آفات، نوکری میں رکاوٹ، صحت اور خاندان کے ساتھ تعلقات شامل ہیں۔

گو کہ ہم اُن بیرونی قوتوں پر قابو نہیں رکھ سکتے جو ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں، تاہم اگر ہم خُداوند یسوع مسیح کے وفادار شاگرد بننے کی کوشش کریں تو ہم اپنے گرد گردش کرنے والی تکالیف کے باوجود اطمینان، خوشی اور شادمانی پا سکتے ہیں۔

میرے بچوں میں سے ایک نے ایک بار مجھ سے کہا، ”ابو پتہ نہیں میں امتحان میں پورا اترتا ہوں یا نہیں۔“ میں نے جواب دیا، ”ہمارا آسمانی باپ ہم سے صرف یہ چاہتا ہے کہ ہم ہر روز بہترین کوشش کریں۔“ بھائیو اور بہنو، ہر روز اپنی بہترین کوشش کریں اور بہت جلد ہی آپ جان جائیں گے کہ آسمانی باپ آپ کو جانتا ہے اور وہ آپ سے پیار کرتا ہے۔ اور جب آپ یہ جان جائیں گے—حقیقی طور پر یہ جان جائیں گے— تو آپ کی زندگی کو اصل مقصد اور معنی مل جائے گا اور آپ خوشی اور اطمینان پائیں گے۔

دنیا کے نور کے طور پر نجات دہندہ نے کہا ”جو کوئی مجھ پر ایمان رکھے گا تاریکی میں نہ رہے گا۔“۲

دیکھو، یِسُوع مِسیح ہی وہ نام ہے جو باپ کی طرف سے دیا گیا ہے، اور کوئی دوسرا نام نہیں بخشا گیا جس کے وسیلہ سے بنی آدم نجات حاصل کر سکیں؛

”لہذا، سب مرد [اور عورت] لازمی طور پر باپ کے دیے گئے نام کو اپنے تئیں اپنا لیں۔“۳

صحائف ہمیں سکھاتے ہیں کہ ابلیس لوگوں کو تاریکی میں لےجانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اُس کی ہر کوشش یہی ہے کہ روشنی، یسوع مسیح کی سچائی اور اُس کی انجیل کو نکال باہر کرے۔ جیسا کہ لحی نے اپنے بچوں کو سکھایا ابلیس ”چاہتا ہے کہ تمام آدمی اُس کی طرح خستہ حال ہو جائیں۔“۴ اگر آسمانی باپ کا ”کام اور جلال [آدمیوں اور عورتوں] کی لافانیت اور ابدی زندگی ممکن بنانا ہے،“۵ تو ابلیس کا ”کام“ ہے کہ وہ خُدا کے بچوں کے لیے خستہ حالی اور بے انتہا افسوس لائے۔ گناہ اور خطا ہماری زندگیوں میں مسیح کے نور کو مدہم کر دیتے ہیں۔ اسی لیے ہماری جستجو ہے کہ مسیح کے نور میں چلیں جو اطمینان خوشی اور شامانی لاتا ہے۔

پچھلے اٹھارہ ماہ میں خُداوند نے اپنے نبی اور رسولوں کو الہام بخشا ہے کہ وہ کئی شاندار تبدلیوں کا اطلاق کریں۔ تاہم مجھے یہ فکر رہتی ہے کہ اُن تبدیلیوں کے اپنے جوش میں اُن کا روحانی مقصد کہیں کھو نہ جائے۔

جوزف ایف۔ سمتھ نے کہا: ”یسوع مسیح کی سچی، خالص اور سادہ انجیل بحال ہو چکی ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم زمین پر اسے قائم رکھیں۔“۶ اُنہوں نے مزید یہ کہا کہ سچی، خالص اور سادہ انجیل ”مسیح کی مخلصی بخش تعلیم ہے۔“۷

ایمان کے نکات میں نبی جوزف سمتھ نے سکھایا کہ ، ”یسوع مسیح کے کفارے کے سبب، کُل بنی نوع اِنساں؃ اِانجیل کے قوانین اور رسوم کی فرماں براری کے ذریعے سے بچائی جا سکتی ہے۔“۸

انجیل کے اولین اصول، یسوع مسیح پر ایمان، توبہ، بپتسمہ، روح القدس کی نعمت، اور آخر تک برداشت ہیں۔ اُن کے بھائی حائرم نے سکھایا ”اِن کی تعلیم بار [بار] دیں: آپ کو پتہ چل جائے گا کہ اِن کے بارے میں روز بروز نئے خیالات اور اضافی روشنی آپ پر منکشف کی جائے گی۔ آپ واضع طور پر سمجھنے کے لیے اِنہیں بنیاد بنا سکتے ہیں۔ پھر آپ اس قابل ہو جائیں گے کہ آپ سادہ الفاظ میں اُنہیں سجمھا سکیں جنہیں آپ تعلیم دیتے ہیں۔“۹

ہمارے لیے کلیسیا کے روحانی مقاصد دیکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ یسوع مسیح کی سچی، خالص اور سادہ تعلیمات پر عمل کیا جائے اور نجات دہندہ کے دو بڑے احکام پر چلا جائے،”تو خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دل سے محبت رکھ… تو اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبت رکھ“۱۰

ان دو بڑے حکموں کی فرماں برداری ہمارے لیے راہ مہیا کرتی ہے کہ ہم اور ذیادہ اطمینان اور خوشی پا سکیں۔ جب ہم خُداوند اور اپنے پڑوسی سے محبت رکھتے اور اُن کی خدمت کرتے ہیں تو قدرتی طور پر ذیادہ خوشی محسوس کریں گے جو اس سے بہتر کسی اور طریقے سے نہیں آتی۔

خُدا اور اپنے پڑوسی سے محبت رکھنا، خدمت گزاری؛ گھر پر مرکوز کلیسیا کی معاونت یافتہ تعلیم، سبت دن کی روحانی عبادات اور پردے کے دونوں جانب نجات کے کام کی اصولی نبیاد ہے، جسے ریلیف سوسائٹیوں اور ایلڈر کورم میں سپورٹ کیا جاتا ہے۔ ان تمام چیزوں کی بنیاد خُدا اور اپنے پڑوسی سے محبت رکھنے کے الہی احکامات ہیں۔ کیا اس سے ذیادہ بنیادی، اساسی اور سادہ کوئی اور چیز ہو سکتی ہے؟

انجیل کے سچے خالص اور سادہ منصوبے پر عمل کرنے سے ہمارے پاس بیواوٗں، یتیموں، تنہائی کے شکار لوگوں، بیماروں اور غریبوں کے پاس جانے کا اور ذیادہ وقت ہو گا۔ خُداوند اور اپنے پڑوسی کی خدمت کرتے ہوئے ہم اپنی زندگی میں اطمینان، خوشی اور شادمانی پائیں گے۔

سبت کےدن کی تبدیلی، جس میں انجیل سیکھے کو گھر پر مرکوز کیا گیا ہے اور جسے کلیسیا کی حمایت حاصل ہے؛ ہمارے لیے موقع ہے کہ ہم اپنے گھروں میں خُدا سے لگاوٗ کے روح کی تجدید کریں۔ اس سے بڑھ کر سادہ، بنیادی اور عمیق،اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ بھائیو اور بہنو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اپنے خاندانوں میں انجیل سیکھنا ہماری زندگیوں میں خوشی حاصل کرنے کا اہم ذریعہ ہو سکتی ہے۔

سبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے نجات دہندہ نے فرمایا، ”کیونکہ حقیقتا یہ دن مقرر کیا گیا کہ تم اپنی مشقت سے آرام کرو اور خُدا تعالیٰ کی ریاضت کرو۔“۱۱ اُس نے مزید یہ کہا ”تا کہ تمہاری خوشی…شادمانی اور دعا [کے ذریعے] پوری ہو…تم یہ سب کچھ شکر گزاری کے ساتھ کرنا … [اور]پُر مُسرت دل اور شادمان صورت کے ساتھ۔۱۲

مہربانی سے اس مکاشفے میں بتائے کچھ کلیدی الفاظ پر غور کریں: خوشی، شادمانی، شکرگزاری، خوش دِلی، پُر مسرت، دل اور صورت۔ یہ سن کر مجھے یوں لگتا ہے کہ سبت کے دن کو ہمارے چہروں پر مسکراہٹ لانی چاہیے۔

شبیہ
کلیسیا میں تسلیمات

جب ہم اعلیٰ اور مقدس تر درجے پر خدمت گزاری کرتے ہیں تو مہربانی سے یاد رکھیں کہ ہماری کلیسیائی عبادات میں آنے والوں کو خوش آمدید کہنا کتنا ضروری ہے، خاص طور پر نئے ارکان یا نئے آنے والوں کو۔ ہم سب کو گیت گانے اور کھُلے دل و دماغ سے عشائے ربانی کی دعا کے الفاظ کو سننے میں خوشی محسوس کرنی چاہیے۔

روزے اور گواہی کی عبادات میں مجلس برائے بشپ کا رکن رہنمائی کرتا ہے، جو خوشی کے منصوبے اور مسیح کی سچی، خالص اور سادہ انجیل پر مرکوز گواہی دیتے ہیں۔ باقی سب کو بھی اسی کی پیروی کرنی چاہیے۔ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ کہانیاں سنانے اور سفری مہم کے بارے میں بتانے کی مناسب جگہیں کہیں اور ہیں۔ اگر ہم اپنی گواہیاں سادہ اور مسیح کی انجیل پر مرکوز رکھیں گے تو وہ ایک دوسرے کو اپنی گواہیاں بیان کرنا روحانی تجدید مہیا کرے گا۔

موثر خدمت گزاری کو، خُدا اور اپنے پڑوسی سے محبت پر مرکوز نظر سے بہتر طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سادہ الفاظ میں یہ کہ ہم خدمت گزاری اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ہم آسمانی باپ اور اُس کے بچوں سے محبت رکھتے ہیں۔ اگر ہم اپنی خدمت گزاری کو سادہ رکھیں تو ہماری خدمت گزاری کی کوشش مزید کامیاب ہو گی۔ سب سے ذیادہ خوشی، زندگی کی سادہ چیزیں کرنے سے ہی ملتی ہے؛ اس لیے دھیان رہے کہ ہم یہ نہ سوچیں کہ ایمان بڑھانے اور خُدا کے بچوں کے دلوں میں مضبوط گواہیاں تعمیر کرنے کے لیے ہمیں بتائی گئی تبدیلیوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اضافی اجلاس، امیدوں اور شرائط سے چیزوں کو مزیذ پیچیدہ نہ بنائیں۔ اِسے سادہ رکھیں۔ سادگی میں ہی آپ کو وہ اطمینان، خوشی اور شادمانی ملتی ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔

کئی سال سے کلیسیا کے قیادتی مقاصد، جیسا کہ ہیڈ بُک ۲ میں بتایا گیا ہے،وہ واضع اور سادہ نتائج ہیں جس کا میں اب حوالہ دیتا ہوں۔

شبیہ
تصفیہ دہ یکی کرتا ہوا خاندان

”رہنما، ہر رکن کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ تمام ضروری کہانتی رسوم پائیں، اُن سے منسلکہ عہود پر قائم رہیں اور سرفرازی اور ابدی زندگی کے اہل بنیں …

شبیہ
ہیکل میں ایک جوڑا

بالغین: ہر بالغ کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ہیکل کی رسومات پانے کے اہل ہوں۔ سب بالغین کو سکھائیں کہ وہ اپنے اباواجداد کی نشاندہی کریں اور اُن کے لیے ہیکل کی نیابتی رسومات ادا کریں۔

شبیہ
کہانتی تقرری
شبیہ
ہیکل رسومات کا اجازت نامہ تھامے نوجوان خواتین

نوجوان: ہر نوجوان لڑکے کی ملکِ صدق کہانت، ہیکل کی رسومات پانے اور کُل وقتی مشن پر خدمت کرنے کے لیے اہل ہونے میں مدد کریں۔ ہر نوجوان لڑکی کی مدد کریں کہ وہ مقدس عہود باندھنے اور اُن پر قایم رہنے کی اہل ہو اور ہیکل کی رسوم پائے۔ بامعنی سرگرمیوں میں شرکت سے نوجوانوں کو مضبوطی فراہم کریں۔

شبیہ
وارڈ کونسل

تمام اراکین: افراد کو بچانے، خاندان اور کلیسیائی اکائیوں کو مضبوط کرنے، کہانتی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے، اور رجوع لانے، انجیل میں قائم رہنے اور لوگوں کو دوبارہ سے کلیسیا میں سرگرم کر کے اسرائیل کو اکٹھا کرنے میں کہانتی اور معاون رہنماوٗں، وارڈ کونسل، وارڈ اور کُل وقتی مشنریوں کی متوازن کوشش میں مدد کریں۔ ارکان کو سکھائیں کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی ضروریات مہیا کریں اور غریبوں اور ضرورت مندوں کی خُداوند کے طریقے کے مطابق مدد کریں“۱۳

کلیسیا میں میری خدمت نے مجھے شاندار اور خاص روحانی تجربات کی برکت بخشی ہے۔ میں گواہ ہوں کہ خُداوند اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے اپنی کلیسیا کی رہنمائی کرتا ہے۔ میں نے اپنی قابلیت سے بڑھ کر الہامی رہنمائی پائی ہے۔ میرے لیے انجیل کے مطابق زندگی گزارنے کی خوشی کا مرکز یسوع مسیح کی انجیل اور سچی خالص اور سادہ تعلیم ہے

میں نے صدر سپنسر ڈبلیو قَمبل سے لے کر صدر رسل ایم۔ نیلسن تک، کلیسیا کے چھ نبیوں کی کنجیوں اور ہدایت کے تحت خدمت کی ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اُن میں سے ہر ایک خُدا کا چنیدہ نبی تھا اور ہے۔ اُنہوں نے کلیسیا، انجیل اور مسیح کی تعلیم کے بارے میں ضروری اصول کی تعلیم دی ہے۔ صدر نیلسن بڑی سبک رفتاری سے کارِ خُداوندی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اور میں سبک رفتاری اس لیے کہہ رہا ہوں کہ رسولوں میں میری عمر سے بڑے صرف وہی ہیں اور میرے لیے اُن کی رفتار سے چلنا مشکل ہو رہا ہے! میں گواہ ہوں کہ کہانتی کنجیاں اور خُدا کے نبی ہونے کا چوغہ ان پر ہے۔ صدر نیلسن یسوع مسیح کی سچی، خالص اور سادہ انجیل کی تعلیم دیتے ہیں۔ میں اپنی گواہی دیتا ہوں کہ یسوع ہی مسیح ہے اور یہ اُسی کی کلیسیا ہے—جس کی گواہی میں یسوع مسیح کے نام سے دیتا ہوں۔ آمین۔