۲۰۱۰–۲۰۱۹
کلیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، برائے ۲۰۱۸
مجلس عامہ اپریل ۲۰۱۹


کلیسیائی شعبہِ آڈیٹنگ کی رپورٹ، برائے ۲۰۱۸

بنام صدارتِ اَوّل برائے کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسین آخری ایام۔

عزیز بھائیو: مکاشفہ کی زیر ہدایت جیسا کہ عقائد و عہود کی فصل ١٢٠میں درج ہے، مجلس التصرف برائے دہ یکی —جو کہ صدارتِ اَوّل، بارہ رسولوں کی جماعت ، اُسقف صاحبان کی صدارتی مجلس پر مشتمل ہے—کلیسیائی اخراجات کی اجازت دیتی ہے۔ کلیسیائی اکائیاں منظور شدہ بجٹ، پالیسیوں، اور طریقہ کار کے مطابق اِن ہدیہ جات کو صرف کرتے ہیں۔

کلیسیائی آڈیٹنگ محکمہ، جو کہ بااعتماد اور پیشہ ور ماہرین پر مشتمل ہے اور کلیسیا کے دیگر تمام شعبہ جات سے آزاد ہے، اُس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اِس مقصد کے لئے آڈٹ کریں کہ موصول ہونے والے ہدیہ جات، اُٹھنے والے اخراجات، اور کلیسیائی اثاثوں کی حفاظت کے بارے مناسب یقین دہائی فراہم کریں۔

سرانجام دیے گئے آڈٹ کی بنیاد پر، کلیسیائی آڈیٹنگ کی رائے ہے کہ، تمام مال و اسباب کی مدوں میں، موصول شدہ ہدیہ جات، اُٹھنے والے اخراجات، اور سال ۲۰۱۸ کے کلیسیائی اثاثہ جات کا ریکارڈ رکھا گیا ہے اور اُن کا انتظام و انصرام کلیسیا کے منظور شدہ بجٹ، پالیسیوں ، اور کھاتہ داری کے طور طریقے کے مطابق کیا گیا ہے۔ کلیسیا اِن طور طریقوں کی پیروی کرتی ہے جو اِس کے ارکان کو سکھائی جاتی ہیں کہ وہ اپنے بجٹ کے اندرزندگی گزاریں، قرض سے بچیں، اور ضرورت کے وقت کے لئے بچائیں۔

مودبانہ انداز سے پیش کی جاتی ہے

کلیسیائی شبعہِ آڈیٹنگ

کیون آر۔ جر جین سن

مینجنگ ڈائریکٹر