فرینڈ
آگ میں محفوظ
اکتوبر 2026


”آگ میں محفوظ،“ فرینڈ، اکتوبر 2026، 46–48۔

ماہانہ فرینڈ پیغام، اکتوبر 2026

آگ میں محفوظ

نبُوکدنضر بادشاہ کی خاکہ کشی

نبُوکدنضر بادشاہ نے ایک بہت بڑا سونے کا مُجسمہ بنوایا اور اپنے لوگوں کو اِس کی پرستِش کرنے پر مجبور کیا۔ اگر اُنھوں نے اِنکار کیا تو انہیں آگ کی بھٹی میں ڈال دیا جائے گا۔

سدرؔک، مِیسک اور عبدنجُو اور ایک سپاہی کی خاکہ کشی

سدرؔک، مِیسک اور عبدنجُو خُدا سے پیار کرتے تھے اور بادشاہ کے جھوٹے خُدا کی پرستش نہیں کرتے تھے۔

بادشاہ سے بات کرتے ہوئے دوستوں کی خاکہ کشی

تینوں دوستوں نے بادشاہ سے کہا کہ وہ صرف خُدا کی عِبادت کریں گے۔ وہ ایمان رکھتے تھے کہ خُدا اُن کی حفاظت کر سکتا ہے۔ لیکن اگر اُس نے اُن کو نہ بھی بچایا، وہ اُس پر ڈٹے رہیں گے جس پر وہ ایمان رکھتے تھے۔

خاکہ کشی سدرؔک، مِیسک اور عبدنجُو بھٹی میں

بادشاہ کو غُصہ آیا۔ اُس نے تینوں دوستوں کو آگ کی بھٹی میں پھینکوا دیا تھا۔ لیکن جب بادشاہ نے بھٹی میں جھانکا تو وہ تین آدمیوں کے ساتھ ایک آسمانی ہستی کو آگ میں دیکھ کر حیران رہ گیا۔

خاکہ کشی سدرؔک، مِیسک اور عبدنجُو کو بھٹی سے باہر نکلتے ہوئے بادشاہ دیکھتا ہے

بادشاہ نے سدرؔک، مِیسک اور عبدنجُو کو بُلایا، اور وہ بھٹی سے باہر نکل آئے۔ آگ نے اُنھیں کوئی نُقصان نہیں پہنچایا تھا، یہاں تک کہ اُن کے کپڑے بھی نہیں جلائے تھے۔

خاکہ کشی سدرؔک، مِیسک اور عبدنجُو بادشاہ کے ساتھ چلتے اور بات کرتے ہوئے

سدرؔک، مِیسک اور عبدنجُو نے خُدا کے حُکموں کی فرماں برداری کی، حتیٰ کہ جب اُن کی زِندگیاں خطرے میں بھی تھیں۔ اُن کی مثال نے بادشاہ کی خُدا پر ایمان لانے میں مدد کی۔

رنگ بھرو صفحہ

نبیوں کو خُدا کا کلام بیان کرنے کے لیے بُلاہٹ دی جاتی ہے۔

رنگ بھرو صفحہ بائبل کے انبیا پی ڈی ایف

خاکہ کشی از آڈری ڈے۔ صرف کلِیسیائی استعمال کے لیے نقل کیا جا سکتا ہے۔

آپ نبی کی پَیروی کیسے کرتے ہیں