“رُوت اور نعومی،“ فرینڈ، سِتمبر 2026، 46–48۔
ماہانہ فرینڈ پیغام، سِتمبر 2026
رُوت اور نعومی
نعومی کا خاندان یہوداہ میں رہتا تھا۔ قحط کی وجہ سے اُن کے پاس خوراک کافی نہیں تھی، پس وہ موآب منتقل ہو گئے۔
موآب میں، نعومی کا شوہر وفات پا گیا اور اُس کے بیٹوں نے عُرفہ اور رُوت نامی خواتین سے بیاہ کر لیا۔ اُنھوں نے نعومی کی 10 سال دیکھ بھال کی۔ مگر پھرعُرفہ اور رُوت کے شوہر وفات پا گئے۔ اب خواتین تنہا تھیں۔
عُرفہ واپس میکے لوٹ گئی۔ مگر رُوت ٹھہرے رہنا اور نعومی کی دیکھ بھال کرنا چاہتی تھی۔ رُوت اور نعومی نے سُنا کہ یہوداہ کی سرزمین میں پھر سے فصلیں اُگی ہیں، پس اُنھوں نے وہاں کا سفر کیا۔
وہ فصل کی کٹائی کے دَوران پہنچیں۔ نعومی کا رشتہ دار بوعز کھیتوں کا مالک تھا۔ اُس نے رُوت کو خوراک کے لیے بچا ہوا اناج اِکٹھا کرنے دیا۔ یہ مُشکل کام تھا۔
بوعز رُوت کا احترام کرتا تھا کیوں کہ اُس نے سخت محنت کی اور وہ نعومی اور خُداوند کی وفادار تھی۔
رُوت نے بوعز کو اُس سے شادی کرنے کو کہا۔ بوعز جانتا تھا کہ رُوت ایک وفادار اورپاکیزہ عورت تھی۔ وہ رضامند ہو گیا۔
رُوت اور بوعز کی شادی ہوئی اور اُن کا ایک لڑکا ہوا۔ کئی برس بعد، یِسُوع مسِیح اُس کے خاندانی شجرہ سے پیدا ہوا۔
رنگ بھرو صفحہ
یِسُوع مسِیح کی بدولت، مَیں توبہ کر سکتا اور پاک صاف ہو سکتا ہُوں۔
خاکہ کشی از آڈری ڈے۔ صرف کلِیسیائی استعمال کے لیے نقل کیا جا سکتا ہے۔
آپ کو اچھے انتخابات کرنا یاد رکھنے میں کیا چیز مدد کرتی ہے؟
© 2026 by Intellectual Reserve, Inc. All rights reserved۔ یُو ایس اے میں چھپا۔ منظُوری برائے انگریزی: 6/19۔ منظُوری برائے ترجمہ: 6/19۔ ترجمہ برائےMonthly Friend Message, September 2026۔ Urdu. 20073 434