سب کا خیر مقدم ہے۔ اپنے قریبی چرچ جائیں۔
عمُومی سوالات
کیا کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے اَرکان مسِیحی ہیں؟
جی ہاں! کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے ارکان کے طور پر، ہمارا ایمان ہے کہ یِسُوع مسِیح خُدا کا بیٹا اور دُنیا کا نجات دہندہ ہے۔ وہ ہمیں ہمارے تصور سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے۔ ہم خود کو یِسُوع کے عقیدت مند پیروکار تصور کرتے ہیں۔ اگرچہ ہمارے کچھ عقائد منفرد ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ اُس کی زندگی، خدمت، قربانی، اور دوبارہ جی اُٹھنے کے وسیلے سے، یِسُوع مسِیح ہمیں گناہ، تکلیف، اور موت سے بچاتا ہے۔
ہمارے عقائد کے بارے جانیں۔
کلِیسیائی عِبادات کیسی ہوتی ہیں؟
کلِیسیائی عِبادت کے اوقات جماعت بہ جماعت مُختلف ہو سکتے ہیں۔ تاہم، آپ ہمیشہ ہر ایک کے لیے ایک مرکزی عِبادت پر تکیہ کر سکتے ہیں، جس کے بعد بچّوں، نوجوانوں اور بالغان کی جماعتیں مُنعقد کی جاتی ہیں۔
ہر کسی کے واسطے عِبادت کو ”عِشائے ربّانی کی عِبادت“ کہا جاتا ہے۔ یہ عِبادت ہر ہفتے گیتوں، دُعاؤں، اور مُختلف اَرکان کی طرف سے دِیے گئے واعظوں (یا ”خطابات“) پر مُشتمل ہوتی ہے۔ لیکن عِبادت کا سب سے اہم حِصّہ تب آتا ہے جب ہم مُنّجی کو یاد کرنے کے لیے عِشائے ربّانی (جو پاک شراکت سے مُماثل ہے) لیتے ہیں۔
اتوار کی عِبادات کے بارے میں مزید جانیں یا اپنے قریب چرچ ڈھونڈیں۔
کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے پاس ہَیکلیں کیوں ہیں؟
مُقدّسینِ آخری ایّام کے لیے، ہَیکل دیگر کلِیسیائی عمارات سے مختلف ہوتی ہے۔ ہَیکل وہ مقام ہے جہاں مُقدّسینِ آخری ایّام کو خُدا اور یِسُوع مسِیح کے بارے میں خصوصی ہدایت ملتی ہے۔ ہَیکل میں، ارکان خُدا کے ساتھ اَبدی عہُود (یا وعدے) کرتے ہیں۔ اِس میں احکام پر عمل کرنے، یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل پر عمل کرنے، بیاہ میں وفادار رہنے، اور ہمارے پاس جو کچھ ہے بانٹ کر ایک دُوسرے کی دیکھ بھال کرنے میں مدد کرنے کے وعدے شامل ہیں۔
یہ بھی کہ ہمارا ایمان ہے کہ خاندان سدا کے لیے ہیں، ہَیکلوں کے اندر جو کام کِیا جاتا ہے وہ خاندانی بندھنوں کو مزید مضبُوط بنانا ہے۔ ہَیکل میں شادیاں اَبدی طور پرقائم رہنے کے لیے سر انجام دی جاتی ہیں، نہ کہ ”جب تک موت آپ کو جُدا کرے۔“ والدین اور بچّے ہَیکلوں میں اَبدی خاندان بنتے ہیں۔ آباؤ اجداد ہَیکل کی تمام برکات بھی حاصل کر سکتے ہیں اگر کوئی اُن کی خاطر مُقدّس رُسُوم ادا کرتا ہے اور وہ اُس خدمت کو قبول کرتے ہیں۔ ہَیکلیں مصروف جگہیں ہیں!
مورمن کی کِتاب کیا ہے؟
مورمن کی کتاب الہامی صحیفہ کی کِتاب ہے جو ہمیں خُدا اور یِسُوع مسِیح کے بارے میں تعلیم دیتی ہے۔ یہ ہماری ذاتی زندگیوں کے لیے ہدایت پانے میں مدد کرتی ہے اور خود کو یِسُوع مسِیح کے قریب تر محسُوس کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔ یہ نام کہاں سے آیا ہے؟ سینکڑوں سال قبل قدیم اَمریکہ میں، مورمن نامی نبی نے اپنی قوم کی تاریخ کو مُرتب کِیا۔ اُنھوں نے بُہت سی مُشکلات کا سامنا کِیا جن کا سامنا آج ہم بھی کرتے ہیں۔ اور ہماری مانند، اُنھوں نے بھی قوت پائی جب وہ یِسُوع مسِیح کی طرف رُجُوع لائے۔ مِشنریوں کے ساتھ مِل کر مورمن کی کتاب کا تعارف حاصل کریں۔
مورمن کی کِتاب بائبل کے ہمراہ یِسُوع مسِیح کی بابت ایک اور عہد نامہ اور دُنیا کے مُنّجی اور مُخلصی دینے والے کے طور پر اُس کے اِلہٰی مقصد کے طور کھڑی ہے۔ اِکٹھے، بائبل اور مورمن کی کِتاب ہم سب کے واسطے خُدا کی عظیم محبّت کی بابت مزید فہم فراہم کرتی ہیں اور اُس کے قریب آنے میں ہماری مدد کر سکتی ہیں۔
اِس بارے میں مزید جانیں کہ بائبل اور مورمن کی کتاب کیسے باہم مل کر کام کرتی ہیں۔
کیا ہم بائبل پر اِیمان رکھتے ہیں؟
جی ہاں۔ بائبل خُدا کا کلام ہے، صحائف کی مُقدّس جِلد ہے، اور اِس کی تعلیمات کی پیروی کرنا ہماری زندگیوں میں خوشی لاتا ہے۔ بائبل کے ہمراہ، ہم دیگر صحائف کی کِتابوں سے بھی الہام پاتے ہیں جو کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام کے لیے منفرد ہیں۔ وہ سب ہمیں خُدا اور یِسُوع مسِیح کے بارے میں اہم سچّائیاں سِکھانے کے لیے باہم مل کر کام کرتے ہیں۔
بائبل پر ہمارے اعتقاد کے بارے میں مزید جانیں۔
خُدا کے قرِیب تر ہوتے جائیں۔ مِشنریوں سے مُلاقات کریں۔
آن لائن یا بذات خود ملیں۔ ہم آپ کے سوالوں کا جواب دیں گے اور آپ کو آپ کی مقامی کلِیسیائی کمیونٹی سے متعارف کرائیں گے۔
یِسُوع مسِیح، ہماری کامِل مِثال
یِسُوع مسِیح پر ایمان مرکُوز کمیونٹی
کلِیسیا سے تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔
دُنیا بھر میں اچھے کام ہو رہے ہیں۔ کلِیسیائی منصوبوں، تقریبات، تباہی کی امدادی کاوشوں، اور بہت کچھ پر حالیہ تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔